30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۔‘‘(مجمع الزوائد ، کتاب التو بۃ ، باب فیمن عوقب بذنبہ فی الدنیا ، رقم ۱۷۴۷۱، ج ۱۰ ، ص۳۱۳ )
حضرت ِ سیِّدُنا ابو یعقوب جوری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : ’’ میں نے طواف کے دوران ایک آنکھ سے معذور شخص کو دیکھا جوطواف کے دوران یہی دعا مانگ رہاتھا : ’’اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! میں تجھ سے تیر ی پناہ مانگتاہوں۔‘‘ میں نے اس سے پوچھا : ’’یہ کیسی دعاہے ؟‘‘تو اس نے جواب دیا : ’’میں پچا س سال سے بیت اللہ شریف کا خدمت گزارہوں ، ایک دن میں نے ایک شخص کو دیکھا تو میں نے اس کی تعریف کردی اچانک مجھے ایک تھپڑآ لگا جس سے میری آنکھ میرے رخسار پر بہہ گئی، تکلیف کی شدت سے میرے منہ سے آہ نکل گئی تو دوسرا تھپڑ آلگا اور کسی کہنے والے نے کہا : ’’اگر تُونے پھر آہ کی تو ہم اور ماریں گے ۔‘‘
دَعُوْنِیْ اُنَاجِیْ مَوْلًی جَلِیْلًا اِذَا اللَّیْلُ اَرْخٰی عَلَیَّ السُّدُوْلَا
نَظَرْتُ اِلَیْکَ بِقَلْبٍ ذَلِیْلٍ لَاَرْجُوْبِہِ یَا ِالٰہِیْ الْقَبُوْلَا
لَکَ الْحَمْدُ وَالْمَجْدُ وَالْکِبْرِیَائُ وَاَنْتَ الْاِ لٰہُ الَّذِیْ لَنْ یَّزُوْلَا
وَاَنْتَ الْاِ لٰہُ الَّذِیْ لَمْ یَزَلْ حَمِیْدًا کَرِیْمًا عَظِیْمًا جَلِیْلَا
تُمِیْتُ الْاَنَامَ وَتُحْیِِیْ الْعِظَامَ وَتُنْشِیُٔ الْخَلَائِقَ جِیْلًا فَجِیْلَا
عَظِیْمُ الْجَلَالِ کَرِیْمُ الْفِعَالِ جَزِیْلُ النَّوَالِ تُنِیْلُ السَّؤُوْلَا
حَبِیْبُ الْقُلُوْبِ غَفُوْرُالذُّنُوْبِ تُوَارِیْ الْعُیُوْبَ تُقِیْلُ الْجَھُوْلَا
وَتُعْطِیْ الْجَزِیْلَ وَتُوْلِیْ الْجَمِیْلَ وَتَاْخُذُ مِنْ ذَا وَذَاکَ الْقَلِیْلَا
خَزَائِنُ جُوْدِکَ لَا تَنْقَضِیْ تَعُمُّ الْجَوَادَ بِھَا وَالْبَخِیْلَا
ترجمہ : (۱)مجھے اپنے رب جلیل عَزَّ وَجَلَّ سے مناجات کرنے دوجبکہ رات نے مجھ پرپردے (اندھیرے )ڈال دیئے ہیں۔
(۲)یاالٰہی عَزَّ وَجَلَّ !میں تواضع کرنے والے دل سے تیری طر ف دیکھ رہاہوں تاکہ اس کے ذریعے قبولیت کی اُمّیدکروں۔
(۳)سب خوبیاں ، بزرگی اور کبریائی تیرے ہی لئے ہیں اورتُوایسا معبود ہے جو کبھی فنانہیں ہوگا ۔
(۴)تُوہی وہ معبود ہے جوہمیشہ(ہروقت) حمید، کریم ، عظیم اورجلیل ہے ۔
(۵)تُو ہی لوگوں کو مارتاہے اور (بروزِقیامت)ہڈیوں کو زندہ فرمائے گا اورساری مخلوق کوگروہ درگروہ اٹھائے گا ۔
(۶)تُوعظیم جلال والا، کریم افعال والا، بڑی عطاوالااورہرسوال کوپوراکرنے والا ہے ۔
(۷)تُوہی دلوں کامحبوب ہے ، گناہوں کومٹاتا، عیبوں کو چھپاتا، اورجہالتوں کودورفرماتا ہے ۔
(۸)اورتُوبڑا انعام عطافرمانے والا، خوبی کا مالک بنانے والااو ران (انعام یافتہ بندوں ) سے چھوٹی سی نیکی بھی قبول فرمالیتا ہے ۔
(۹)تیری عنایت کے خزانے ختم نہیں ہوتے ، توسخی و بخیل سب کوان (خزانوں )سے نوازتاہے ۔
سیدنا اویس قرنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکا وصال :
ایک عارف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں کہ ہم عراق سے مکہ مکرمہ اورمصطفی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے شہرمدینہ منورہ (زَادَھُمَااللہُ شَرْفًاوَّتَعْظِیْمًا)کے ارادے سے نکلے ۔ ہمارے قافلے میں بہت سے لوگ تھے ۔ جیسے ہی ہم عراق سے نکلے تو ایک عراقی شخص بھی ہمارے ساتھ چل پڑا۔اس کا گندمی رنگ کثرت ِعبادت کی وجہ سے پیلا پڑچُکا تھا ۔ اس نے پیونددار پرانا لباس پہن رکھا تھا۔اسکے ہاتھ میں عصا تھا اور ایک تھیلی تھی جس میں تھوڑا ساتوشہ تھا۔دراصل وہ عابد وزاہد، امام العا شقین حضرت سیدنااویس قرنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہتھے جب قافلے والوں نے انہیں اس حالت میں دیکھا تو پہچان نہ پائے اور ان سے کہا : ’’ ہمارا گمان ہے کہ تم ایک غلام ہو۔‘‘حضرت ِ سیِّدُنا اویس قرنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا : ’’ ہاں میں ایک غلام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع