دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aansoon ka darya | آنسوؤں کا دریا

book_icon
آنسوؤں کا دریا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

           دینی کتب کا مطالعہ بھی حصولِ علم کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔مگر اسے حالات کی ستم ظریفی کہئے یا کچھ اور کہ آج سے چند برس پہلے تک دینی کتب کے مطالعے کا ذوق عوام میں خال خال دکھائی دیتا تھا بلکہ اسے بھی مشاغلِ علماء میں سے ہی شمار کیا جاتا تھا۔جبکہ دوسری جانب فحش وفضول قسم کے ناول وڈائجسٹ کی بھر مار تھی ۔ یوں مسلمان اس راہِ علم سے دور ہوتے چلے گئے جس پر ہمارے اکابرین خود بھی چلے اور ہمیں بھی چلنے کی تلقین فرماتے رہے ۔پھر حالات نے کروٹ لی اورمختلف مذہبی تحریکیں وجود میں آئیں اورمسلمانوں میں حصولِ علم کا شوق بیدار ہوا ، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس سلسلے میں تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے کلیدی کردار ادا کیا اورشیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تصنیف کردہ کتب ورسائل بالخصوص فیضانِ سنّت نے مسلمانوں میں مطالعۂ کتب کی ذوق افزاء تحریک چلادی اور یوں بحرانِ مطالعہ سے کافی حد تک نجات ملی۔یہی وجہ ہے کہ اب دینی کتب کی اشاعت کی طرف بھر پور توجّہ دی جارہی ہے ، نئے نئے تحقیقی و اشاعتی ادارے وجود میں آرہے ہیں، مصنفین کی صف بندی ہورہی ہے ۔

          دعوتِ اسلامی کا عِلمی ، تحقیقی اور اشاعتی ادارہ ’’المدینۃ العلمیۃ ‘‘بھی تادمِ تحریر تقریباً85 کتب ورسائل مکتبۃ المدینہ سے شائع کرچکا ہے ۔اپنے اکابرین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کی عربی تصانیف کو اردو میں منتقل کرنا بھی المدینۃ العلمیۃ کے اہداف میں سے ہے تاکہ اُردُوخواں طبقہ بھی ان کتب میں موجودوعظ ونصیحت کے انمول موتیوں سے اپنا دامن بھر سکے ۔اس کام کے لئے تراجمِ کتب کے نام سے باقاعدہ ایک شعبہ قائم ہے ۔تاحال درجِ ذیل کتب ورسائل کا ترجمہ شائع ہوچکا ہے :  (یہ تراجم مکتبۃ المدینہ سے ھدیّۃً حاصل کئے جاسکتے ہیں )

(1)   جنت میں لے جانے والے اعمال(  اَلْمَتْجَرُ الرَّابِحُ فِیْ ثَوَابِ الْعَمَلِ الصَّالِحِ )(کل صفحات : ۷۴۳ )

(2)   شاہراہ اولیاء ( مِنْہَا جُ الْعَارِفِیْنَ)(کل صفحات : 36)

 (3)   حسنِ اخلاق( مَکَا رِمُ الْاَخْلَا ق)(کل صفحات : 74)

(4)   راہِ علم ( تَعْلِیْمُ الْمُتَعَلِّم طَرِیقَ التَّعَلُّمْ )(کل صفحات : 102)

(5)  بیٹے کو نصیحت (  اَیُّھَاالْوَلَد)(کل صفحات : 64)

          زیرِ نظر کتاب ’’آنسوؤں کا دریا ‘‘ امام عبدالرحمن ا بن جوزی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی کی پُراثر تالیف ’’  بَحْرُالدُّمُوْعِ  ‘‘کا ترجمہ ہے ۔علامہ ابن جوزی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی نے اس کتاب میں ان موضوعات کو شامل کیاہے  : ذکراللہ عَزَّ وَجَلَّ کی فضیلت، توبہ کے فضائل وبرکات، گناہوں کے نقصانات، فتنۂ دنیا، حفاظت ِ نگاہ، تربیتِ نفس، اولیاء رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی  کے احوال، زنا کی ہلاکت خیزیاں ، خاموش رہنے کی فضیلت، غیبت اور چغل خوری کی مذمت، سود ، چوری ، خیانت ، اور شراب نوشی کا وبال وغیرھا۔ ہرمضمون کا آغازرقّت وسوز میں ڈوبے ہوئے نصیحت آموز کلمات سے ہوتا ہے ، پھر مؤلف اس موضوع کے مطابق آیاتِ قراٰنی واحادیثِ مبارکہ اورحکایات ذکرکرتے ہیں ، موقع کی مناسبت سے جابجا اشعار بھی رقم فرمائے ہیں۔

          ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘کرنے والے عاشقانِ رسول کے لئے اس کتاب میں کثیر مواد ہے ۔ چنانچہ دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبہ تراجم کے مَدَنی علمادامت فیوضھم نے اس کتاب کے ترجمے کا بارِگراں اپنے سرلیا۔واقفانِ حال سے مخفی نہیں کہ ترجمے کا کام تصنیف وتالیف سے قدرے مشکل ہوتا ہے ۔ مستقل تصنیف کرنے والا شرعی احتیاطیں پیشِ نظر رکھتے ہوئے موادکے انتخاب، ترتیب ، حجم وغیرہ میں قدرے آزاد ہوتا ہے جبکہ مترجم کو صاحبِ کتاب کی ترجمانی کرناہوتی ہے ۔ پھر اس دوران مقصودِ مصنف کو پیشِ نظر رکھنا، مصنف کے لکھے ہوئے عربی الفاظ کے مرادی معانی متعین کرنا، مطالب کی منتقلی کے لئے اردوزبان کے موزوں الفاظ کا انتخاب کرنا، خوّاص کے ذوق کو سلامت رکھنے کے  ساتھ ساتھ عوام کی ذہنی سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے مضامین کی تعبیر آسان الفاظ میں کرنا اور پھر جامعیت کو بھی پیشِ نظر رکھنا‘ ایسی چیزیں نہیں ہیں جن سے باآسانی عہدہ برآ ہوا جاسکے ۔ مگر اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ یہ اﷲ  عَزَّ وَجَلَّ  کی عطا، اس کے پیارے حبیب ، حبیبِ لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی نگاہِ کرم اور علماء کرام رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی بالخصوص شیخ طریقت امیر اہلسنت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابو بلال محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی کا فیض ہے کہ ترجمے کا کام حتی المقدور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن