30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۳)اے آقاؤں کے آقا!غلام اپنے آقا کے سواکس سے فریادکرے ۔
(۴)اے کاش ! مجھے میری ماں نہ جنتی اور میں رات کی تاریکی میں تیری نافرمانی نہ کرتا ۔
(۵)میں تیراوہ ہی ادنیٰ ساگناہ گاربندہ ہوں ، اے ذوالجلال! تیری بارگاہ میں حاضر ہوا ہوں۔
(۶)اے میرے پرورد گار! اگر تو میری پکڑفرمائے توبے شک میں عذاب او رسزا کے لائق ہوں۔
(۷)اور اگرتومعا ف کردے تو میں توتیرے عفوہی کا امیدوار ہوں اور اگرتومیری بداعمالی سے درگزرفرمائے (تومیرے حق میں ) بہت اچھاہوگا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرماتا ہے : ’’ اے میرے بندو ! کیا تم نہیں جانتے کہ میں نے دنیا کو تکلیف اور امتحان کا گھر بنایا ہے اور میں فضل واحسان کے مراتب اسی کو بخشتا ہوں جو دنیا میں لغزش اور گناہ کی جگہوں سے دور رہتاہے ، … پھر تمہیں کیا ہوا کہ تم میرے دروازے پر نہیں آئے او رتم نے میرے فضل وثواب میں رغبت نہیں کی اورنہ ہی میری پکڑ اور عذاب سے خوفزدہ ہوئے ۔‘‘
اے وہ شخص جس کی غفلت ظاہراور مدہوشی طویل ہوگئی !خودپر مولا عَزَّ وَجَلَّ کے احسان وکرم کو یاد کر ، … خداعَزَّ وَجَلَّ کی قسم ! تم پر لازم ہے کہ تم تو بہ کے ذریعے اپنی پیٹھ سے گناہوں کو جھاڑ دو اور دل سے علاَّم الغیوب عَزَّ وَجَلَّ کی طرف متوجہ ہوجاؤ اور اپنے چہروں کو آنسوؤں سے دھوڈالو او رعا جز ی وانکساری کی چادریں اوڑھ لو ۔
رَکِبْتُ مَآثِمِیْ فَلَقِیْتُ ذُلًّا وَسَالَتْ عَبْرَ تِیْ طَلًّاوَوَبْلًا
وَصِرْتُ اُعَاتِبُ الْقَلْبَ الْمُبَلَّا اِلٰی مَنْ یَّشْتَکِیْ الْمَمْلُوْکُ اِلَّا
اِلٰی مَوْلَاہُ یَامَوْلَی الْمَوَالِیْ فَلُطْفُکَ بِیْ اِلٰہَ الْعَرْشِ اَوْلٰی
ترجمہ : (۱)میں گناہوں پرگناہ کرتارہاحتی کہ رسوائی کو جاپہنچااور میرے آنسو ہلکی اور تیز بارش کی مانند بہہ پڑے ۔
(۲)میں پراگندہ دل کو ملامت کرنے لگ گیا ، یہ بندہ کس کی بارگاہ میں فر یاد کرے ۔
(۳)ہاں !اپنے مولیٰ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں ، اے آقاؤں کے آقا !اے عرش کے معبود! مجھے تیرے لطف وکرم کی بے حد ضرورت ہے ۔
٭… ٭… ٭… ٭… ٭… ٭… ٭… ٭…
فکرِ آخرت سے غافل ہوجانے والوں کوتنبیہ
میرے اسلامی بھائیو!
خوابِ غفلت سے بیدار ہوجاؤ کیونکہ غفلت کی نیند بہت مہنگی پڑے گی اور آخرت کی تیاری کے لئے کمر باندھ لو کیونکہ دنیا تو ایک مسافر خانہ ہے او رمسافر خانہ میں پہر کو(محض) آرام کیا جاتاہے ۔
منقول ہے کہاللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے کسی نبی عَلَیْہِ السَّلَام کی طر ف وحی فرمائی کہ ’’اے میرے نبی عَلَیْہِ السَّلَام ! میرے احکام کی نافرمانی اور مخالفت کرنے والوں اور میرے احکام کی پیروی کرنے اور میرا ذکر کرنے والوں ، میرے دروازے کو لازم پکڑنے والوں ، میرے کام میں ساری زندگی گزار دینے والوں اوراپنے رخسارکو میرے دروازے پر رگڑ نے والوں میں فرق کرو ۔‘‘
ہائے گنہگاروں کی رسوائی او رہائے باطل پر ستو ں کی ندامت …
اُخْلُ بِنَفْسِکَ اِنْ اَرَدْتَّ تَقَرُّبًا وَدَعِ الْاَنَامَ بِمَعْزِلٍ یَاعَانِیْ
وَاعْمَلْ عَلٰی قَطْعِ الْعَلَائِقِ جُمْلَۃً فِیْ الْعَیْشِ فِیْ خَرْقِ الْحِجَابِ الْفَانِیْ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع