دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aansoon ka darya | آنسوؤں کا دریا

book_icon
آنسوؤں کا دریا

            (۲)سب لوگوں نے عید کے لئے کپڑے رنگے اور میں نے ذلت اوربدلی رنگت والے کپڑے رنگے ہیں۔

            (۳)تمام لوگوں نے عید کے لئے غسل کیاہے اور میں نے جگرکو آنسوؤں کے ساتھ غسل دیاہے ۔

          حضرت سیدنا ذوالنون ر حمۃ اللہ  تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ جب میں نے اسے سلام کیا تو اس نے سلام کا جواب دیا اور کہا : ’’ والد گرامی کے قاصد کو خوش آمدید ۔‘‘ میں نے پوچھا  : ’’تمہیں کس نے بتا یا کہ میں تمہارے والد صاحب کا قاصدہو ں ؟‘‘اس نے جواب دیا  : ’’ اسی نے جس نے مجھے یہ بتایا ہے کہ آپ نے انہیں صحراء میں دفن کیا ہے ۔‘‘ پھر وہ کہنے لگا  : ’’اے ذوالنون ! کیا آپ یہ گمان کررہے ہیں کہ آپ نے انہیں صحراء میں دفن کردیاہے ، خداعَزَّ وَجَلَّ  کی قسم ! میرے  والد صاحب کو سدرۃ المنتہیٰ پر اٹھا لیا گیا ہے ، اب آپ میرے  ساتھ میری دادی کے پاس چلئے ۔‘‘

          پھر اس نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے اپنے گھرلے گیا جب وہ مکان کے دروازے پر پہنچا تو آہستہ سے دستک دی۔ ایک بوڑھی عورت باہر نکلی، جب اس نے مجھے دیکھا تو بولی : ’’میرے  حبیب اور میر ی آنکھوں کی ٹھنڈ ک کی زیارت سے مشرف ہونے والے کوخوش آمدید۔‘‘ میں نے پوچھا  : ’’آپ کو کس نے بتا یا کہ میں نے انہیں دیکھا ہے ؟‘‘ وہ کہنے لگی  : ’’ اسی نے جس نے یہ بتا یا ہے کہ تم نے اسے دفن کیا ہے اور تمہارا کفن تمہیں واپس لوٹادیا جائے گا۔ اے ذوالنون ! مجھے اپنے رب  عَزَّ وَجَلَّ  کی عزت وجلال کی قسم !اللہ عَزَّ وَجَلَّ میرے  بیٹے کے بوسیدہ لباس پرفرشتو ں کے سامنے فخر فرمارہاہے ۔‘‘پھر اس نے پوچھا : ’’اے ذوالنون!یہ تو بتا ؤ کہ تم نے میرے  بیٹے ، میری آنکھوں کی ٹھنڈ ک اور دل کے ٹکڑے کو کیسے رخصت کیاتھا ؟‘‘ میں نے کہا کہ’’ میں نے اسے بے آب وگیاہ جنگل میں ریت اور پتھرو ں کے درمیان تنہا چھوڑ دیاتھا، اس نے اپنے پروردگار، ربِّ غفار عَزَّ وَجَلَّ  سے جو امید باندھ رکھی تھی وہ پوری ہوگئی ۔‘‘

          جب اس بڑھیا نے یہ بات سنی تو اس نوجوان کو اپنے سینے سے چمٹا لیا اور وہ میری نظروں سے اوجھل ہوگئے ۔میں نہیں جانتا کہ انہیں آسمان نے اٹھالیا ، یا زمین شق ہوئی اور دونوں اس میں سماگئے ۔میں انہیں گھر کے مختلف گو شو ں میں تلاش کرتا رہا مگر وہ نہ ملے ۔ پھرمیں نے ہاتف غیب سے آواز سنی ، ایک کہنے والا کہہ رہاتھا : ’’ اے ذوالنون ! خو دکو مت تھکاؤ ۔‘‘ میں نے پوچھا : ’’ وہ کہاں چلے گئے ؟‘‘ جواب ملا : ’’شہدا ء مشرکین کی تلواروں سے مرتے ہیں جب کہ یہ محبین ربُّ العالمین عَزَّ وَجَلَّ  کے شوق میں مرتے ہیں توا نہیں نور کی سواریوں پر بٹھا کر عزت والے بادشاہ کی بارگاہ میں لے جایا جاتا ہے ۔‘‘ حضرت ِ سیِّدُنا ذوالنون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں کہ’’ پھر مجھے میرا چمڑے کا گمشدہ تھیلا بھی مل گیااور جوکفن میں نے اس بزرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کو پہنایا تھا وہ بھی اسی طر ح لپٹا ہوا مل گیا جیسے پہلے تھا ۔‘‘

{اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }

٭… ٭… ٭…     ٭… ٭… ٭…    ٭… ٭… ٭…   

گناہوں سے نفرت کرنے کا ذہن

                ’’دعوتِ اسلامی ‘‘کے سنتوں کی تربیت کے ’’ مدنی قافلوں‘‘میں سفراورروزانہ’’ فکرِمدینہ ‘‘ کے ذریعے ’’ مدنی انعامات‘‘ کارسالہ پرکرکے ہرمدنی(اسلامی)ماہ کے ابتدائی 10 دن کے اندراندر اپنے یہاں کے (دعوت اسلامی کے )ذمہ دارکوجمع کروانے کامعمول بنالیجئے ۔ اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کی برکت سے ’’پابندسنت‘‘ بننے ، ’’گناہوں سے نفرت‘‘ کرنے اور’’ایمان کی حفاظت‘‘ کے لئے کڑہنے کا ذہن بنے گا۔

گناہوں سے تو بہ

          اے گناہوں پر قائم رہنے اوراحکامِ خداوندی کو چھوڑ دینے والے ! فتنے اور گمراہی کی پیروی کرنے والے ! تو اپنے جر م پر کب تک اصرار کرتا رہے گا ؟ اور تو رب  عَزَّ وَجَلَّ  کے قرب کا ذریعہ بننے والے اعمال سے کب تک بھاگتا رہے گا ؟تو دنیا سے ایسی چیز طلب کرتاہے جو تجھے ملنے والی نہیں ، کیاتجھے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے تقسیم کردہ رزق پر بھروسا نہیں ہے کہ تُوا س کے حکم پر عمل نہیں کرتا ۔

             میرے  اسلامی بھائی! خدا کی قسم ! اگر تیرایہی حال رہا تو نصیحت تجھ پر اثر نہ کرے گی اور حوادِثات تجھے روک نہ سکیں گے اور نہ ہی زمانہ تجھے آواز دے گا اور نہ ہی موت کا قاصدتجھے خبر دار کرے گا، اے مسکین ! گویاتو یہ سمجھتا ہے کہ تو ہمیشہ زندہ رہے گا اور کبھی نہ بھلایاجائے گا ۔خداکی قسم ! گناہوں سے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن