دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aansoon ka darya | آنسوؤں کا دریا

book_icon
آنسوؤں کا دریا

ویرانے میں ملاقات  :

            حضرت ِ سیِّدُنا ذوالنون مصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں کہ میں حجاز مقدس کے ارادے سے سفر پرنکلا تو میں نے کسی کو اپنا ہمسفر نہ بنایا۔ سفرکے دوران جب میں ایک بیابان میں پہنچا تو میرازادِ راہ ختم ہوگیا۔جب میں ہلاکت کے قریب پہنچ گیا تو اچانک مجھے صحراء میں ایک گھنا درخت نظرآیا جس کی شاخیں زمین پر لٹک رہی تھیں۔  میں نے سوچا کہ مجھے اس درخت کے سائے میں بیٹھ جانا چاہیے یہاں تک کہاللہ عَزَّ وَجَلَّ کا حکم پورا ہوجائے (یعنی مجھے موت آجائے )۔ جب میں اس درخت کے قریب پہنچا اوراس کے سائے میں بیٹھنے کاارادہ کیا تو اس کی ٹہنیوں میں سے ایک ٹہنی نے میرے  چمڑے کا تھیلا پکڑ لیا جس کی وجہ سے اس میں بچا کھچا پانی بہہ گیاجس سے مجھے بچنے کی کچھ امید تھی ۔ اب تو مجھے اپنی ہلاکت کا یقین ہوگیا، لہذا! میں اس درخت کے سائے میں گر کر ملک الموت عَلَیْہِ السَّلَام  کا انتظار کرنے لگا تاکہ وہ آکرمیری روح قبض فرمالیں۔

          اچانک میں نے ایک غمگین آواز سنی جو کسی غمزدہ کے دل سے نکل رہی تھی وہ شخص کہہ رہاتھا کہ’’ اے میرے  اللہ  ، اے میرے  آقا ومولا عَزَّ وَجَلَّ  ! اگر تیری رضا اسی میں ہے تو اس میں اضافہ فرما، تا کہ اے ارحم الراحمین! تو مجھ سے راضی ہوجائے ۔‘‘ یہ سن کرمیں اٹھا اور اس آواز کی سمت چل دیا تو میں نے ایک حسین وجمیل شخص کو دیکھا جوریت پر پڑا ہواتھا اور بہت سے گدھ اسے گھیرے ہوئے تھے اوراس کا گو شت نوچنا چاہتے تھے ۔ میں نے اسے سلام کیا تو اس نے سلام کا جواب دے کر کہا کہ’’ اے ذوالنون ! جب زادِ راہ ختم ہوگیا اور پانی بہہ گیا تو تُونے ہلاکت اور فنا کا یقین کرلیا ۔‘‘

          میں اس کے سر ہانے بیٹھ گیا اور اس کی حالت دیکھ کر میرا دل بھر آیا اور میں رونے لگا ۔  اچانک کھانے کا ایک پیالہ میرے  سامنے رکھ دیاگیا پھر اس شخص نے اپنی ایڑھی زمین پر رگڑ ی تو ایک چشمہ پھوٹ پڑا اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا تھا۔ اس نے مجھ سے کہا : ’’ اے ذوالنون! کھاپی لو کیونکہ تمہارا بیت الحرام پہنچنا نہایت ضرو ری ہے ، مگر اے ذوالنون! میرا ایک کام ضرور کرنا اگر تم میرا کام کردوگے تو تمہیں اس کا اجرو ثواب ملے گا ۔‘‘میں نے پوچھا : ’’وہ کام کیا ہے ؟‘‘ فرمایا  :  ’’ جب میں مرجاؤ ں تو مجھے غسل دے کر دفنا دینا اور ان وحشی پرندوں سے چھپا کر یہاں سے چلے جانا پھر جب تم حج ادا کرلو تو بغداد شہرچلے جانا، جب تم باب زعفران میں داخل ہوگے تو تمہیں وہاں کچھ بچے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے انہوں نے مختلف رنگوں کے لباس پہن رکھے ہوں گے تم وہاں ایک کمسن جوان کو پاؤ گے جسے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ذکر سے کوئی چیز غافل نہ کرتی ہوگی، اس نے ایک کپڑاکمر پر باند ھ رکھا ہوگا او ر دوسرا کندھے پر رکھا ہوگا ، اس کے چہرے پر آنسوؤں کی وجہ سے لکیریں پڑگئی ہوں گی ، تم اس سے ملنا وہ میرا بیٹا اور میر ی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اسے میرا سلام کہنا۔‘‘

          حضرت ِ سیِّدُنا ذوالنون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں کہ’’ جب وہ بات کر کے فارغ ہوئے تو میں نے انہیں یہ کلمہ اَشْھَدُ اَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًارَّسُوْلُ اللہِ پڑھتے ہوئے سنا پھر انہوں نے ایک آہ بھری اور اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے ۔‘‘

          میں نے اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَؕ(۱۵۶)پڑھا۔ میرے  سامان میں ایک قمیص تھی جسے میں نے بہت سنبھال کر رکھاتھا ۔پھر میں نے انہیں اس پانی سے غسل دیا اور کفن پہنا کر ریت میں دفنادیا اور بیت الحرام کی طرف چل دیا ۔مناسک ِحج ادا کرنے کے بعد حضورنبی ٔکریم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے روضہ انور کی زیارت کے لئے روانہ ہوا۔زیارت سے فارغ ہونے کے بعد میں نے بغداد شہر کا رُخ کیا اور عید کے دن بغداد پہنچا ۔میں نے وہاں کچھ بچو ں کو کھیلتے ہوئے پایا، انہوں نے مختلف رنگو ں کے لباس پہن رکھے تھے ۔ جب میں نے نظردوڑائی تو اس نوجوان کو ایک جگہ بیٹھے ہوئے پایا جسے کوئی قیمتی چیز بھی علاَّم الغیوب  عَزَّ وَجَلَّ  کے ذکر سے غافل نہ کرسکتی تھی۔ اس کے چہرہ پرغم کے آثار واضح تھے اور اس کے رخساروں پر آنسوؤں کی وجہ سے دو لکیریں پڑگئیں تھیں وہ یہ اشعار پڑ ھ رہاتھا :

اَلنَّاسُ کُلُّھُمْ لِلْعِیْدِ قَدْ فَرِحُوْا                                                                                                                                    وَقَدْفَرِحْتُ اَنَا بِالْوَاحِدِ الصَّمَدِ

اَلنَّاسُ کُلُّھُمْ لِلْعِیْدِ قَدْ صَبَغُوْا                                                                                                                                 وَقَدْصَبَغْتُ ثِیَابَ الذُّلِّ وَالْکَمَدِ

اَلنَّاسُ کُلُّھُمْ لِلْعِیْدِ قَدْ غَسَلُوْا                                                                                                                                 وَقَدْغَسَلْتُ اَنَابِالدَّمْعِ لِلْکَبِدِ

ترجمہ : (۱)تمام لوگ عید کی خوشیوں میں مگن ہوگئے اور میں واحدوبے نیاز اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے خوش ہوں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن