دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aansoon ka darya | آنسوؤں کا دریا

book_icon
آنسوؤں کا دریا

افسوس! جواپنے رب  عَزَّ وَجَلَّ  کی مناجات کی لذت پاچکا ہے کیا وہ مخلوق سے اُنس حاصل کرسکے گا ؟ پھر وہ مجھے تنہا چھوڑ کر چلے گئے ۔‘‘

{اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }

٭… ٭… ٭…     ٭… ٭… ٭…    ٭… ٭… ٭…   

علم سیکھنے سے آتا ہے

        فرمانِ مصطفی : ’’علم سیکھنے سے ہی آتاہے اورفقہ غوروفکرسے حاصل ہوتی ہے اوراللّٰہ عَزَّوَجَلَّ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین میں سمجھ بوجھ عطافرماتاہے اوراللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے اس کے بندوں میں وہی ڈرتے ہیں جوعلم والے ہیں۔‘‘(المعجم الکبیر، ج۱۹، ص۵۱۱، الحدیث : ۷۳۱۲)

گناہوں کا انجام

پیارے اسلامی بھائیو!

          کب تک (نیک)اعمال میں سستی کرو گے ؟ اور کب تک جھوٹی خواہشات کی تکمیل کی حرص رکھوگے ؟ تم مہلت سے دھوکا کھاتے ہو اور موت کے حملے کویاد نہیں کرتے ہو ، جسے تم نے جنا ہے (یعنی اولاد)وہ مٹی کے لئے ہے او رجوکچھ تعمیر کیاہے (یعنی مکان وغیرہ) وہ ویران ہونے کے لئے ہے اور جو کچھ تم نے جمع کیا ہے (یعنی مال ودولت) وہ ختم ہونے کے لئے ہے اور تمہارے عمل قیامت کے دن کے لئے ایک اعمال نا مے میں محفوظ ہیں۔

چنداشعار

وَلَوْأَنَّا اِذَا مُتْنَا تُرِکْنَا                                                                                                                                 لَکَانَ الْمَوْتُ رَاحَۃَکُلِّ حَیّ

وَلٰکِنَّا اِذَا مُتْنَا بُعِثْنَا                                                                                                                           وَنُسْأَلُ بَعْدَھَا عَنْ کُلِّ شَیْیٔ

ترجمہ : (۱) اگر ہم مرنے کے بعد(یونہی)چھوڑ دئیے جائیں تو پھرموت ہرزندہ کے لئے  راحت بن جائے ۔

            (۲) مگر جب ہم مریں گے تودوبارہ اٹھائے جائیں گے اور اس کے بعد ہرشے کے بارے میں ہم سے پوچھاجائے گا۔

گناہ کے دس نقصانات :

           امیر المومنین حضرت سیدنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا کہ تماللہ عَزَّ وَجَلَّ کے اس فرمان سے ہرگز دھوکے میں نہ پڑنا :

مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ عَشْرُ اَمْثَالِهَاۚ-وَ مَنْ جَآءَ بِالسَّیِّئَةِ فَلَا یُجْزٰۤى اِلَّا مِثْلَهَا (پ۔۸الانعام : ۱۶۰)

ترجمۂ کنز الایمان : جو ایک نیکی لائے تو اس کے لئے اس جیسی دس ہیں اور جو برائی لائے تو اسے بدلا نہ ملے گا مگر اس کے برابر۔

کیونکہ گناہ اگر چہ ایک ہی ہو اپنے ساتھ دس بری خصلتیں لے کر آتاہے ۔

(۱) جب بندہ گناہ کرتاہے تواللہ عَزَّ وَجَلَّ کو غضب دلاتاہے اور وہ اسے پورا کرنے پر قدرت رکھتاہے ۔

(۲)وہ(یعنی گناہ کرنے والا) ابلیس ملعون کوخوش کرتاہے ۔

(۳)جنت سے دور ہوجاتاہے ۔

(۴)جہنم کے قریب آجاتاہے ۔

(۵)وہ اپنی سب سے پیاری چیز یعنی اپنی جان کو تکلیف دیتا ہے ۔

(۶) وہ اپنے باطن کو ناپاک کربیٹھتا ہے حالانکہ وہ پاک ہوتا ہے ۔

(۷)اعمال لکھنے والے فرشتوں یعنی کراماً کاتبین کو ایذا ء دیتا ہے ۔

 (۸) وہ نبی کریم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو رو ضہ مبارکہ میں رنجیدہ کردیتاہے ۔

(۹)زمین وآسمان اور تمام مخلوق کواپنی نافرمانی پر گواہ بنا لیتاہے ۔

 (۱۰) وہ تمام انسانوں سے خیانت او رربُّ العالمین عَزَّ وَجَلَّ  کی نافرمانی کرتاہے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن