دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aansoon ka darya | آنسوؤں کا دریا

book_icon
آنسوؤں کا دریا

اورجب ان کا کوئی وِردرہ جاتاتو اسے دہرانے پر قدرت نہ پاتے ۔

{اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }

آرام نہ فرماتے  :

             اسی طرح امیرا لمومنین حضرت سیدنا عمربن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکوآرام کا وقت نہیں ملتاتھا، لہذا !آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہپر بیٹھے بیٹھے غنودگی طاری ہوجاتی۔ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی : ’’اے امیر المومنین !کیا آپ سوتے نہیں ہیں ؟‘‘تو انہوں نے فرمایا : ’’میں کیسے سوسکتاہوں ، ا گر میں دن میں سوتا ہوں تو لوگو ں کے حقوق ضائع کر بیٹھوں گا اور اگر رات میں سوتا ہوں تواللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے اپنا حصہ ضائع کر بیٹھوں گا۔‘‘

{اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }

لیٹے ہوئے نہیں دیکھا :

             حضرت ِ سیِّدُنا جنید بغدادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْھَادِی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سیدنا سر ی سقطیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی سے زیادہاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت کرنے والا کسی کو نہیں پایا۔

آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  پر 78سال ایسے گزرے کہ آپ کوکبھی لیٹے ہوئے نہیں دیکھا گیا، آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  صرف مرض الموت میں لیٹے تھے ۔

{اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }

گھر سے نہ نکلتا :

             حضرت ِ سیِّدُنا جنیدبغدادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْھَادِی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ِ سیِّدُنا سری سقطیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کو فرماتے ہوئے سنا کہ اگر جمعہ اور جماعت واجب نہ ہوتی تو میں کبھی اپنے گھر سے نہ نکلتا اور مرتے دم تک اپنے گھر ہی کولازم پکڑتا۔

{اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }

خوف ِ خدا عَزَّ وَجَلَّ  سے رونے کا انعام :

             حضرت ِ سیِّدُنا ابو بکرصیدلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سیدنا سلیمان بن منصور بن عمارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے خواب میں اپنے والد کو دیکھا تو پوچھا : ’’ مَافَعَلَ بِکَ رَبُّکَ یعنی آپ کے رب  عَزَّ وَجَلَّ  نے آپ  کے ساتھ کیا معاملہ کیا ؟‘‘انہوں نے جواب دیاکہ رب  عَزَّ وَجَلَّ  نے مجھے اپنا قرب عطا فرمایا پھر مجھ سے پوچھا  : ’’اے بدکاربڈھے !کیا تو جانتا ہے کہ میں نے تجھے کیوں بخشا ؟ ‘‘ میں نے عرض کی’’میں نہیں جانتا۔‘‘ فرمایا : ’’ ایک دن تو نے ایک اجتماع میں لوگو ں کو رُلایا تھا ان میں میرا ایک ایسا بندہ بھی روپڑاتھا جو میرے  خوف سے کبھی نہیں رویا تو میں نے اس کی مغفرت فرمادی اور اس کے صدقے تمام اہلِ مجلس کی مغفرت فرمادی تم بھی ان میں شامل تھے جن کی میں نے اس کے صدقے مغفرت فرمائی۔‘‘

{اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }

یومِ حساب کی دہشت :

           حضرت سیدنا علی بن محمدبن ابراہیم صفارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار سے روایت ہے کہ ایک رات میں حضرت ِ سیِّدُنا اسود بن سالم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی خدمت میں حاضر ہوا آپ مسلسل یہ اشعار پڑھے جارہے تھے اور روتے جارہے تھے ۔

اَمَامِیْ مَوْقِفٌ قُدَّامَ رَبِّیْ                                                                یُسَائِلُنِیْ وَیَنْکَشِفُ الْغَطَا

وَحَسْبِیْ أَنْ اَمُرَّ عَلٰی صِرَاطٍ                                                          کَحَدِّ السَّیْفِ اَسْفَلُہٗ لَظٰی

ترجمہ : (۱)اپنے رب عَزَّ وَجَلَّ  کی بارگاہ میں محشرکامیدان میرے  سامنے ہے ، وہ مجھ سے سوال کرے گا اورپوشیدہ رازکھل جائے گا۔

            (۲)اورمیرے  لئے تواتناہی کافی ہے کہ اُس پل (صراط)سے گزروں جوکہ تلوارکی دھارکی طرح ہے اوراس کے نیچے دوزخ ہے ۔

پھرآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے ایک چیخ ماری اور صبح تک آپ پرغشی طاری رہی ۔(تا ریخ بغدادللخطیب اسود بن سالم، رقم ۳۴۹۸ ، ج ۷ ، ص ۴۰بتصرّف)

ندامت سے گناہوں کاازالہ کچھ توہوجاتا

                    ہمیں رونابھی توآتانہیں ہائے ندامت سے  (ارمغان مدینہ)

{اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن