30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے کھائیں گے اوروہ عرش کے سائے میں ہوں گے جبکہ دیگر لوگ حساب کی سختی میں مبتلا ہوں گے ۔ ‘‘
خوف ِ خدا میں بہنے والے آنسو :
ایک شخص نے تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہوکر عرض کی : ’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم !میں کس چیز کے ذریعے جہنم سے نجات پاسکتاہوں ؟‘‘ فرمایا : ’’ اپنی آنکھوں کے آنسوؤں سے ۔‘‘ عرض کی : ’’میں اپنی آنکھوں کے آنسوؤں کے ذریعے جہنم سے نجات کیسے پاؤں گا؟ ‘‘ فرمایا :
’’ان دونوں کے آنسوؤں کواللہ عَزَّ وَجَلَّ کے خوف سے بہاؤ کیونکہ جو آنکھاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے خوف سے روئے اسے جہنم کا عذاب نہیں ہوگا ۔‘‘(الترغیب و التر ھیب ، کتاب التوبۃ والزھد ، الترغیب فی البکائ، الحدیث ۹، ج ۴، ص۹۸بتصرّف )
یارب میں تیرے خوف سے روتا رہوں ہر دم
دیوانہ شہنشاہِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا بنادے
(ارمغانِ مدینہ)
حضرت ِ سیِّدُنا ابن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ خاتِمُ المرسلین، رَحمۃٌللعالمین، اَنیسِ الغرِ یبین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کافرمان ِ خوشبودار ہے کہ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے خوف سے مومن کی آنکھ سے نکلنے والا قطرہ اس کے لئے دنیا اور اس کی ہر چیز سے بہتر ہے اور ایک سال کی عبادت سے بہتر ہے اوراللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عظمت اور قدرت میں ایک گھڑی غورو فکر کرنا ساٹھ دن کے روزوں اور ساٹھ راتو ں کی عبادت سے بہتر ہے ، سن لو کہ بے شکاللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ایک فرشتہ ہر دن اور رات میں ندا کرتاہے کہ چالیس سال کی عمرو الو ! فصل کا ٹنے کا وقت آگیا ، اے پچاس سال والو! حساب کی تیاری کرلو ، اے ساٹھ سال والو! تم نے آگے کیا بھیجا اور پیچھے کیا چھوڑا ہے ؟ اے ستر سال والو! تمہیں کس چیز کا انتظار ہے ؟ کاش کہ مخلوق پیدا نہ ہوتی اورجب پیدا ہوگئی ہے تو کاش اپنا مقصد ِ حیات جان لیتی پھر ا س کے مطابق عمل کرتی، خبر دار ! قیامت تمہار ے قریب آگئی ہوشیار ہوجاؤ۔‘‘(حلیۃالاولیاء، وھیب بن الورد، رقم : ۱۱۷۴۸، ج۸، ص۱۶۷، بتغیرٍ)
نَزِّہْ مَشِیْبَکَ عَنْ شَیْیٍٔ یُدَنِّسُہُ اِنَّ الْبَیَاضَ قَلِیْلُ الْحَمْلِ لِلدَّنَسِ
ترجمہ : اپنے بڑھاپے کوہراس چیزسے بچاجواُسے میلاکردے کیونکہ سفیدی میل کچیل کو کم ہی برداشت کرتی ہے
اے بدی کے غلام ! تُو کتنے گناہ کرتا ہے اور ہم پردہ پوشی کردیتے ہیں ، ممنوعات کے کتنے دروازے تُوتوڑڈالتا ہے اور ہم اسے درست کردیتے ہیں۔ ہم کب تک تیری آنکھوں سے خوف کے آنسو طلب کریں حالانکہ وہ نہیں گرتے ، ہم کب تک چاہیں گے کہ توطاعت اختیارکرے حالانکہ تو اس سے بھاگتا ہے اور جدائی اختیار کرتاہے ، ہم نے تجھے کتنی نعمتیں عطا فرمائیں مگر تو اس کا شکر ادانہیں کرتا، تجھے دنیا اور خواہشات کی پیروی نے دھوکے میں ڈال دیا کہ تُو نہ توسنتا ہے اورنہ ہی دیکھتاہے ، ہم نے تیرے لئے کائنات کو مسخر کردیاپھربھی توسرکشی اور ناشکری اختیار کرتاہے اور دنیاہی میں رہنا چاہتا ہے حالانکہ یہ تونصیحت قبول کرنے والے کے لئے پُل کی حیثیت رکھتی ہے ۔
مَنَعُوْکَ مِنْ شُرْبِ الْمَوَدَّۃِ وَالصَّفَا لَمَّا رَأَوْکَ عَلٰی الْخِیَانَۃِ وَالْجَفَا
اِنْ اَنْتَ اَرْسَلْتَ الْعِنَانَ اِلَیْھِمْ جَادُوْا عَلَیْکَ تَکَرُّمًا وَتَعَطُّفًا
حَاشَاھُمْ اَنْ یَّظْلِمُوْکَ وَاِنَّمَا جَعََلُوْاالْوَفَا مِنْھُمْ لِاَرْبَابِ الْوَفَا
ترجمہ : (۱)وہ تجھے محبت وپاکیزگی کا جام پینے سے روکتے ہیں ، جب وہ تجھے خیانت وزیادتی کا مرتکب دیکھتے ہیں۔
(۲)اگرتم ان کے ساتھ بھلائی سے پیش آؤ تو وہ تم سے نرمی وشفقت کا برتاؤ کریں گے ۔
(۳) وہ تجھ پر ظلم کرنے سے بری ہیں ، بلکہ وہ تو وفاداروں کے ساتھ وفا نبھانے والے ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع