30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میرے اسلامی بھائی !مسلمانوں کے کسی حق کو دبالینے پر خوش مت ہونا کیونکہ خیانت کی موجود گی میں برکت باقی نہیں رہتی اور تھوڑا سا حرام بہت سارے حلال کو بر باد کردیتاہے ۔ اور اے بھائی ! اگرتم ایک درہم کی خیانت کرو گے تو شیطان ملعون تمہارے ساتھ ستردرہموں میں خیانت کرے گا ۔
نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سرور، دوجہاں کے تاجور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کاارشادِ حقیقت بنیاد ہے : ’’ تین باتیں ایسی ہیں کہ جس میں ہوں گی وہ منافق ہوگا اگرچہ نماز، رو زہ کا پابند ہی ہو : (۱)جب بات کرے تو جھوٹ بولے (۲)جب وہ وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے (۳)جب امانت اس کے سپر د کی جائے تو خیانت کرے ۔‘‘ (صحیح مسلم، کتاب الایمان ، باب بیان خصال المنافق ، رقم ۵۹، ص ۵۰)
ایک بزرگ فرماتے ہیں : ’’ میں اپنے ایک پڑو سی سے ملنے گیا جو گندم بیچا کرتا تھا، جب میں اس کے سر ہانے بیٹھا تو اسے بار بار یہ کہتے سنا : ’’ آگ کے دوپہاڑ، آگ کے دوپہاڑ۔‘‘ جب میں نے اس کی بیوی سے اس کے بارے میں پوچھا تو وہ بولی : ’’ اس کے پاس دوپیمانے تھے جب یہ کسی سے گندم خریدتا تو اسے بڑے پیمانے سے ناپتا اور جب کسی کو بیچتا تو چھوٹے پیمانے سے ناپ کر بیچتا تھا ۔‘‘ تب میں سمجھا کہ وہی دو بر تن اسے آگ کے پہاڑو ں کی صورت میں نظر آرہے ہیں۔‘‘
کسی گاؤں میں ایک دودھ فروش رہا کرتاتھا، وہ دو دھ میں پانی ملایا کرتا تھا، ایک مرتبہ سیلاب آیا اور اس کے مویشی بہاکرلے گیاتو وہ روتے ہوئے کہنے لگا کہ سب قطرے مل کر سیلاب بن گئے جبکہ قضاء اسے ندادے رہی تھی :
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ یَدٰكَ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَیْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ۠(۱۰) ( پ ۱۷، الحج : ۱۰)
ترجمۂ کنز الایمان : یہ اس کابدلہ ہے جو تیرے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور اللہ بندوں پرظلم نہیں کرتا۔
یادرکھو! چوری او رخیانت ہلاکت میں ڈالنے والے اور دین کے لئے شدید ضرررساں ہیں۔
المناجات میں ہے کہاللہ عَزَّ وَجَلَّ نے حضرت سیدنا موسیٰ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام سے ارشادفرمایا : ’’چھ افراد جہنم اور میرے غضب میں ہیں : (۱)جس کی عمر طویل اور اخلاق برے ہوں (۲)دولت مندہوکرچوری کرنے والا(۳) فاسق عالم(۴) توبہ کئے بغیر مرنے والا (۵) کسی مؤمن کو جان بوجھ کر قتل کرنے والا(۶) مسلمان کا حق دبانے والا اور اس کا حق کھانے والا۔‘‘
اللہ کے محبوب، دانائے غیوب، منزّہٌعنِ العُیُوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ’’ جس نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا وہ ہم میں سے نہیں۔‘‘
(صحیح مسلم ، کتاب الایمان ، باب قول النبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ، رقم ۱۰۱، ص ۶۵)
منقول ہے ، بیت المقد س کی ایک چٹان پر چھ کلمات لکھے ہوئے پائے گئے : (۱)ہر گنہگار وحشت میں مبتلا ہوگا (۲) ہر نیکو کا ر مانوس ہوگا (۳)ہر خوفزدہ شخص بھاگ جائے گا(۴)ہرامیدوارطلب کرے گا(۵)ہرقناعت پسند غنی ہوگااور(۶) ہر لالچی فقیر ہوگا۔‘‘
نور کے پیکر، تمام کے نبیوں کے سرور، دوجہاں کے تاجور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ’’قسم اٹھانے والا یا تو قسم توڑ کر گنہگار ہوگا یااپنی قسم پر شرمندہ ہوگا۔‘‘(السنن الکبریٰ للبیھقی ، کتاب الایمان ، باب من کرہ الایمان باللہ ۔۔۔الخ ، الحدیث ۱۹۸۳۹، ج ۱۰، ص ۵۴، والفظ لہ )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع