دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aansoon ka darya | آنسوؤں کا دریا

book_icon
آنسوؤں کا دریا

تک کیسے پہنچاجاسکتاہے لہٰذا اپنے لقمے کی حفاظت کرو اور اپنے کھانے کو پاکیزہ بناؤ تا کہ جب تمہیں موت آئے توبرے اعمال کی سیاہی کی جگہ نیک اعمال کا نُور تمہارے سامنے ظاہر ہو اور اپنے اعضاء کو حرام کھانے کے گناہ سے روکے رکھو تا کہ یہ ہمیشہ رہنے والی نعمتوں سے لذت پاسکیں۔‘‘اللہ  تعالیٰ فرماتا ہے  :

كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓــٴًـۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ(۲۴) ( پ ۲۹، الحاقۃ  : ۲۴)

ترجمۂ کنز الایمان :  کھاؤ اور پیو رچتا ہوا، صلہ اس کا جو تم نے گزرے دنوں میں آگے بھیجا۔

       اور جو حرام کھانے سے اجتناب نہ کرے تو طویل عرصہ تک بھوکا رہنے کے بعد   تُھوہرکا کڑوا اور گرم پھل کھائے گا تو یہ کیسا بد ترین کھانا ہوگا اور اس کا ضر ر کتنا شدید ہوگا کہ یہ دل کے ٹکڑے کردے گا اور جگرکو چیر ڈالے گا، بدن کو پھاڑ دے گا اور جینا مشکل کردے گا۔

ایک لقمے کا اثر :

          حضرت سفیان ثوری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں  : ’’ میں ایک آیت مبارکہ پڑھا کر تا تواس میں میرے  لئے علم کے ستر دروازے کھول دیئے جاتے پھر جب میں نے امراء کا مال کھایااور اس کے بعد جب میں نے وہ آیت پڑھی تو اس میں میرے  لئے علم کاایک دروازہ بھی نہ کھلا۔‘‘

میرے  اسلامی بھائیو!

           حرام غذاایک ایسی آگ ہے جو فکر کی چربی پگھلادیتی ہے اور حلاوتِ ذکرکی لذت ختم کردیتی ہے اور سچی نیتو ں کے لباس جلادیتی ہے اور حرام ہی سے بصیرت کااندھاپن پیدا ہوتا ہے لہٰذا مال حلال جمع کرو اور اسے میانہ روی سے خرچ کرو خود بھی حرام سے بچو اور اپنے گھروالوں کو بھی اس سے بچاؤ اور حرام خوروں کی صحبت میں نہ بیٹھو اور ان کا کھانا کھانے سے بچتے رہواو رجس کا ذریعہ معاش حرام ہو اس کی صحبت اختیار نہ کر و اگر تم اپنی پرہیزگاری میں سچے ہو تو نہ ہی کسی کی حرام پر رہنمائی کرو کہ اگر وہ اسے کھا لے تو اس کا حساب تم سے لیا جائے اور نہ ہی حرام کے حصول میں کسی کی مدد کرو کیونکہ معاون بھی عمل میں شریک ہی ہوتا ہے ۔ یاد رکھو! حلال کھانے ہی سے اعمال قبول ہوتے ہیں اور فاقہ وتنگدستی کو چھپانے اورتنہائی میں رو رو کر آہیں بھرنے کو اعمال کی قبولیت اور رزق حلال کمانے کے سلسلہ میں نہایت اہم مقام حاصل ہے ۔

یتیم کامال کھانا  :

اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرماتاہے :

اِنَّ  الَّذِیْنَ  یَاْكُلُوْنَ  اَمْوَالَ  الْیَتٰمٰى  ظُلْمًا  اِنَّمَا  یَاْكُلُوْنَ  فِیْ  بُطُوْنِهِمْ  نَارًاؕ-وَ  سَیَصْلَوْنَ  سَعِیْرًا۠(۱۰) ( پ ۴، النساء  :  ۱۰)

ترجمۂ کنز الایمان : وہ جو یتیموں کامال ناحق کھاتے ہیں وہ تو اپنے پیٹ میں نری آگ بھرتے ہیں اورکوئی دام جاتاہے کہ بھڑکتے دھڑے میں جائیں گے ۔

ایک اور جگہ ارشادہوا ہے  :

وَ لَا تَقْرَبُوْا مَالَ الْیَتِیْمِ اِلَّا بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ حَتّٰى یَبْلُغَ اَشُدَّه۪ٗ-وَ اَوْفُوْا بِالْعَهْدِۚ-اِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْـٴُـوْلًا (۳۴) ( پ۱۵، الاسراء   :  ۳۴)

ترجمہ ٔ کنز الایمان : اور یتیم کے مال کے پاس نہ جاؤ مگر اس راہ سے جوسب سے بھلی ہے یہاں تک کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچے اور عہد پورا کرو بے شک عہد سے سوال ہوناہے ۔

ناپ تول میں کمی :

            پیارے اسلامی بھائیو ! جہاں تک ہوسکے ناپ تول میں کمی کرنے سے بچتے رہو کیونکہاللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے اس فرمان میں تمہیں اس سے باز رہنے کا حکم دیا ہے ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرماتاہے :

اَوْفُوا الْمِكْیَالَ وَ الْمِیْزَانَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ(۸۵) ( پ ۱۲، ھود :  ۸۵)

ترجمۂ کنزالایمان :  ناپ اور تول انصاف کے ساتھ پوری کرو اور لوگوں کو ان کی چیز یں گھٹا کر نہ دو اورزمین میں فساد مچاتے نہ پھرو۔

 ایک اور مقام پر ارشاد ہوا :

وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ(۱) الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ۖ(۲) وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕ(۳) ۳۰، المطففین  : ۱  تا۳)

ترجمۂ کنز الایمان : کم تو لنے والوں کی خرابی ہے وہ کہ جب اوروں سے ماپ لیں پورا لیں اور جب انہیں ماپ تول کردیں کم کردیں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن