30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۵) (درودوسلام ہو)ابوالقاسم (یعنی نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم پر )جو کہ تمام باطل وبرے کاموں کو مٹا نے والے ہیں اورآپ کے اخیار صحابہ پر جو کہ ہمارے سرداراورقول وعمل میں برگزیدہ ہیں۔
میرے اسلامی بھائیو!
توبہ کی یہ قبولیت ‘نفسانی خواہشات کے پیروی کرنے والوں کوپکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ توبہ کرنے والا نوجواناللہ عَزَّ وَجَلَّ کا محبو ب ہے اورادھیڑ عمر ی میں گناہ کرنے والوں کو جھنجھوڑرہی ہے کہاللہ عَزَّ وَجَلَّ ان کی تو بہ قبول فرمالے گا اور اظہارِندامت کرنے والے بوڑھوں کو آوازدے رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی محبت میں ٹوٹنے والے دلوں کے قریب ہے ۔
مروی ہے کہ’’ جب بندہاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں کامل توبہ کرتاہے اور رات میں اپنے رب عَزَّ وَجَلَّ سے مُناجات کرتاہے توفرشتے نور کا ایک چراغ روشن کر کے زمین وآسمان کے درمیان لٹکا دیتے ہیں۔دیگر فرشتے پوچھتے ہیں : ’’ یہ کیا ہے ؟ ‘‘تو ان سے کہاجاتاہے کہ فلاں بن فلاں نے آج کی رات اپنے رب عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ راضی ہوکر گزاری ہے ۔
سَرکارِ مدینہ، رَاحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عظمت نشان ہے کہ’’جب بندہ رات میں عبادت کے لئے کھڑا ہوتا ہے تو اسکے اعضاء خوش ہوکر ایک دوسرے کو پکارتے ہیں کہ ہمارارفیقاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بندگی کے لئے کھڑا ہواہے ۔‘‘
حضرت سیدنااحمد بن ابوالحواری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سیدناابو سلیمان دارانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے پاس گیا تو انہیں روتے ہوئے پایا ۔میں نے ان سے پوچھا کہ’’ کس چیز نے آپ کو رُلایا؟‘‘ کہنے لگے : جب رات کی تاریکی اپنی چادر بچھا دیتی ہے تواہل ِمحبت قیام (یعنی نماز)میں کھڑے ہوجاتے ہیں۔ ان کے آنسو رکوع اور سجدہ کی حالت میں ان کے رخساروں پر بہہ رہے ہوتے ہیں۔ پھر جب اللہ جل جلالہ ان پر نگاہِ کرم کرتاہے توارشاد فرماتاہے ، ’’اے جبرئیل (عَلَیْہِ السَّلَام )!میرے سامنے وہ کھڑاہے جس نے میرے کلام سے لذت حاصل کی اور مجھ سے مناجا ت کی راحت پائی ، بے شک میں اس سے باخبر ہوں اوراس کے کلام کو سن رہا ہوں اور اس کے رونے اور آہ وزاری کو دیکھ رہا ہوں ، اے جبرئیل اس سے کہو : ’’میں جویہ تمہارا غم دیکھ رہاہوں یہ کیاہے ؟ کیا تمہیں کسی نے خبردی ہے کہ کوئی دوست اپنے دوستو ں کو آگ کا عذاب دیتا ہے یا کیا میں گوارا کرو ں گا کہ میں کسی قوم کو رات گزارنے کے لئے ٹھکانا فراہم کروں پھر انہیں نیند کی حالت میں جہنم میں ڈالنے کا حکم دو ں۔ یہ کام تو کسی بدکار بندے کے بھی مناسب نہیں تو کریم با دشاہ عَزَّ وَجَلَّ کے لائق کیسے ہوسکتاہے ۔ مجھے اپنی عزت کی قسم ! کہ میں انہیں ضرورایک تحفہ عطا فرماؤں گا ، وہ اس طرح کہ میں ان پر نظر رحمت فرماؤں گا اور وہ میرا دیدار کریں گے ۔‘‘
حضرت ِ سیِّدُنا ابو سلیمان دار انی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں کہ میں نے بعض آسمانی کتابو ں میں پڑھا کہاللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشادفرماتاہے ، جو لوگ میری خاطرتکالیف برداشت کرتے اور میری رضا کی طلب میں غمگین رہتے ہیں وہ میری حفاظت میں ہیں۔وہ میرے قرب اورمیری جنت کے باغات میں مزے لے رہے ہیں۔ اپنے اعمال میں ہمہ تن گوش رہنے والے مقرب محبو ب کے دیدار کی خوشخبری سن لیں کیاتم یہ سمجھتے ہو کہ میں ان کے اعمال کو ضائع کردوں گا ؟میں یہ کیسے کرسکتاہوں حالانکہ میں دوستو ں پر جُود وکرم کرتا او ر گنہگاروں کی توبہ قبول فرماتا ہوں اورمیں ان پر سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہوں۔‘‘ (حلیۃ الاولیاء ، ابو سلیمان الدار انی ، رقم ۱۳۸۴۱، ج ۹، ص۲۶۸)
٭…٭…٭…٭…٭…٭
اے دنیا کی محبت میں گرفتار ہونے والے !اے خواہشات ِ نفسانی کے غلام ، اے خطاؤں میں منہمک رہنے والے ، یاد کرتُو نے آگے کیا بھیجاہے او راپنے آقاومولا عَزَّ وَجَلَّ سے اس بات پر ڈر کہ وہ تیری باطنی لغز شوں اور زیادتیوں سے باخبر ہے ، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ تجھے باب ِ رحمت میں داخلے سے روک دے اور تجھے اپنی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع