30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۵۷۳۶، ج۲، ص۴۱۶ بتصرف الفاظ )
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دَانائے غیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’ جب تک اس کپڑے میں سے کچھ بھی اس کے جسم پررہے گااللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کا کوئی عمل قبول نہیں فرمائے گا۔‘‘(المسند للامام احمد بن حنبل، الحدیث ۵۷۳۶، ج۲، ص۴۱۶ بلفظ لم یقبل اللہ صلوٰۃ مادام علیہ)
سرکارِ مدینہ، قرارِقلب وسینہ ، صاحب معطر پسینہ، باعث نزول ِسکینہ ، فیض گنجینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے : ’’ حرام یا شراب سے نشوونماپانے والا گوشت اور خون جنت میں داخل نہ ہوگا۔‘‘(المسندللامام احمدبن حنبل، مسندجابربن عبداللہ ، رقم۱۴۴۴۸، ج۵، ص۶۴’’حرام‘‘ بدلہ’’ سحت‘‘)
سر کارِ اَبد ِقرار، شافعِ روزِ شمار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’ اگر مال حرام کھانے والے لوگ سترمرتبہ بھی راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں شہید ہوجائیں تب بھی ان کی شہادت ان کی تو بہ نہیں بن سکے گی کیونکہ حرام مال کی تو بہ یہ ہے کہ وہ مال مالک کو لوٹا دیا جائے یا اُ سے اپنے استعمال کے لئے حلال کرلیا جائے (یعنی معاف کروالیا جائے )۔‘‘
رسولِ اَکرم ، نبیٔ محتشم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ جنت نشان ہے : ’’ جس نے چالیس دن تک حلال کھایااللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے دل کو منور فرمادے گا اور اس کی زبان پر حکمت کے چشمے جاری فرمادے گا اور دنیا وآخرت میں اس کی رہنمائی فرمائے گا۔‘‘(اتحاف السادۃ المتقین ، کتاب الحلال والحرام ، باب فی فضیلۃ الحلال ۔۔۔الخ ، ج ۶ ، ص ۴۵۰)
اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے حضرت سیدنا موسیٰ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام سے ارشادفرمایا : ’’ اگر تم مجھ سے دعاکا ارادہ کرو تو اپنے پیٹ کو حرام غذا سے محفوظ رکھو اور یوں عرض کرو : اے قدیم احسان اورعام فضل والے ! اے وسیع رحمت والے ! تو میں تمہارا سوال پورا فرمادوں گا۔‘‘
حضرت سیدناعبداللہ بن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ارشاد فرماتے ہیں : ’’ اگر تم اتنے روزے رکھو کہ سوکھ کر کمان کی طرح خَم دار ہوجاؤ اور اتنی نمازیں پڑھو کہ کیل کی طر ح سوکھ جاؤ تب بھی تمہارے عمل کا مل پرہیز گاری کے بغیر قبول نہ ہوں گے ۔‘‘
بعض اہل علم کا قول ہے : ’’ دنیا کی حلال چیزوں پر حساب ہے اور حرام پر عذاب ہے اور حرام ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج فقط یہی ہے کہ بندہ حرام کھانے سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں پناہ چاہے ۔‘‘
اُشَبِّہُ مَنْ یَّتُوْبُ عَلٰی حَرَامٍ کَبِیْضٍ فَاسِدٍ تَحْتَ الْحَمَامِ
یَطُوْلُ عِنَاؤُہُ فِیْ غَیْرِ شُغْلٍ وَآخِرُہُ یَقُوْمُ بِلَا تَمَامِ
اِذَاکَانَ الْمُقَامُ عَلٰی حَرَامٍ فَلَا مَعْنٰی لِتَطْوِیْلِ الْقِیَامِ
ترجمہ : (۱)جو شخص حرام کوترک کئے بغیرتوبہ کرے میں اسے کبوتری کے نیچے پڑے ہوئے خراب انڈے سے تشبیہ دیتاہوں۔
(۲) کہ اس (کبوتری)کی تھکن بے کارکام میں بڑھتی رہتی ہے اورآخرکاروہ ناکام ہوکر اٹھ کھڑی ہوتی ہے ۔
(۳)جب حرام پرہی ڈ ٹِّیرہناہو تو لمبی لمبی عبادتوں کاکیافائدہ ۔
حضرت سیدنا یحییٰ بن معاذرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : ’’ اطاعتاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے خزانوں میں پوشیدہ ہے اور اس کی کنجی دعا ہے اور حلال کھانااس کنجی کے دندانے ہیں ، اگر کنجی میں دندانے نہیں ہوں گے تو دروازہ بھی نہیں کھلے گا اور جب خزانہ نہیں کھلے گا تو اس کے اندر پوشیدہ ا طاعت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع