30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ذَرُوْا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبٰۤوا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(۲۷۸) ( پ ۳، البقرۃ : ۲۷۸)
ترجمۂ کنز الایمان : اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور چھوڑ دو جو باقی رہ گیا ہے سود ، اگر مسلمان ہو۔
ایک اور جگہ ارشاد فرماتاہے :
اَلَّذِیْنَ یَاْكُلُوْنَ الرِّبٰوا لَا یَقُوْمُوْنَ اِلَّا كَمَا یَقُوْمُ الَّذِیْ یَتَخَبَّطُهُ الشَّیْطٰنُ مِنَ الْمَسِّؕ-ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْۤا اِنَّمَا الْبَیْعُ مِثْلُ الرِّبٰواۘ-وَ اَحَلَّ اللّٰهُ الْبَیْعَ وَ حَرَّمَ الرِّبٰواؕ-فَمَنْ جَآءَهٗ مَوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ فَانْتَهٰى فَلَهٗ مَا سَلَفَؕ-وَ اَمْرُهٗۤ اِلَى اللّٰهِؕ-
ترجمۂ کنز الایمان : وہ جو سود کھاتے ہیں قیامت کے دن نہ کھڑے ہوں گے مگر جیسے کھڑا ہوتا ہے وہ جسے آسیب نے چھوکر مخبوط بنا دیاہو یہ اس لئے کہ انہوں نے کہا بیع بھی تو سود ہی کے مانند ہے اور اللہ نے حلال کیا بیع کو اور حرا م کیاسودتو جسے اس کے رب کے پاس سے نصیحت آئی اور وہ باز رہا تو اسے حلال ہے جو پہلے لے چکا اور اس کا کام خدا کے سپرد ہے ۔
وَ مَنْ عَادَ فَاُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ-هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ(۲۷۵) (پ ۳ ، البقرۃ ۲۷۵)
اور جو اب ایسی حرکت کرے گا تو وہ دوزخی ہے وہ اس میں مدتو ں رہیں گے ۔
سر کارِ اَبد ِقرار، شفیع ِروزِ شمار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمان عبرت نشان ہے : ’’سود کا ایک درہماللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نزدیک حالت اسلام میں 36بار زنا کرنے سے زیادہ سخت ہے ۔‘‘(المسندللامام احمدبن حنبل ، حدیث عبداللہ بن حنظلۃ بن ابی عامر ، رقم ۲۲۰۱۶، ج ۸، ص۲۲۳ )
حضرت سیدنا سمرہ بن جندب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں : ’’ اللہ کے محبوب، دانائے غیوب، منزّہٌعنِ العُیُوب َلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے ایک مرتبہ فجر کی نماز ادا فرمائی تو اپنارُخِ انور ہماری طرف کر کے فرمایا : ’’کیاتم میں سے کسی نے کوئی خواب دیکھا ہے ؟‘‘ ہم نے عرض کیا : ’’نہیں ، یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ! پھرحضورنبی کریم ، رؤف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہ وسلم نے ( معراج کا واقعہ ذکر فرماتے ہوئے )سو د کے بارے میں بتایا کہ ہم چلتے چلتے خون کی ایک نہر پر پہنچے ، اس میں ایک شخص کھڑا ہوا تھا اور نہر کے کنارے پر بھی ایک شخص کھڑا تھا، جس کے سامنے پتھر پڑے ہوئے تھے ۔ نہر میں موجود شخص نے باہر نکلنے کی کوشش کی تو باہر کھڑے شخص نے اس کے منہ پر ایک پتھر مارا اور اسے اس کی جگہ واپس پہنچا دیا پھر جب بھی وہ شخص باہر نکلنے لگتا تویہ شخص اس کے منہ پر پتھرمارتا تو وہ واپس اپنی جگہ لوٹ جاتا۔میں نے اس شخص کے بارے میں پوچھا تو مجھے بتا یاگیا : ’’یہ سود خور ہے ، اس کے ساتھ قیامت تک اسی طرح
کیاجاتارہے گا۔‘‘(صحیح البخاری ، کتاب التعبیر ، باب تعبیر الرویابعد صلاۃ الصبح ، رقم ۷۰۴۷، ج ۴ ، ص ۴۲۵)
حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کیا : ’’ اے میرے رب عَزَّ وَجَلَّ ! جو شخص سود کھاتاہو اور اس سے تو بہ نہ کرے تو اس کی سزا کیا ہے ؟‘‘ فرمایا : ’’ اے موسیٰ(عَلَیْہِ السَّلَام)! میں اسے قیامت کے دن تُھوہر کے درخت سے کھلاؤں گا ۔‘‘(تھوہر کے درخت کا پھل جہنمیوں کی غذا ہے اس کی تلخی اور عذاب کی سختی کا عالم یہ ہے کہ اگر اس کا ایک قطرہ زمین پر ٹپکادیا جائے تو دنیا والوں کی زندگی تلخ ہو جائے ۔)
اَیَاذَاالَّذِیْ قَلْبُہُ مَیِّتٌ بِاَکْلِ الرِّبَا اِزْدَجِرْ وَانْتَبِہْ
فَکَمْ نَائِمٍ نَامَ فِیْ غِبْطَۃٍ اَتَتْہُ الْمَنِیَّۃُ فِیْ نَوْمَتِہْ
وَکَمْ مِنْ مُقِیمٍ عَلٰی لَذَّۃٍ دَھَتْہُ الْحَوَادِثُ فِیْ لَذَّتِہْ
وَکَمْ مِنْ جَدِیْدٍ عَلٰی ظَھْرِھَا سَیَأْتِیْ الزَّمَانُ عَلٰی جِدَّتِہْ
ترجمہ : (۱)اے وہ شخص جس کادل سُودکھاکھاکرمردہ ہوچکاہے !بازآجااورغفلت سے بیدار ہوجا۔
(۲)کتنے ہی سونے والے لوگ خوشی خوشی نیندکررہے ہوتے ہیں ، اسی نیندکی حالت میں انہیں موت آدبوچتی ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع