30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
کتاب”مِنْہاجُ العَابِدِین“سے38 مدنی پھول (قسط:1)⁽¹⁾
دُعائے عطّار: یا ربِّ کریم! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ” منہاج العابدین سے 38 مدنی پھول (قسط:1) “ پڑ ھ یا سُن لے اُسے اپنی اور اپنے محبوب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سچی محبت نصیب فرما اور اس کو ماں باپ سمیت بےحساب بخش دے ۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم :” اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ “ جو شخص یوں دُرودِ پاک پڑھے اُس کے لئے میری شفاعت واجِب ہو جاتی ہے۔
(معجم کبیر،5/25،حدیث:4480)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
(1) جنّت اور جہنّم
حدیثِ پاک میں ہے: اِنَّ الْجَنَّۃَ حُفَّتْ بِالْمَکَارِہِ وَاِنَّ النَّارَ حُفَّتْ بِالشَّہَوَاتِ یعنی جنّت کو تکالیف سے اور جہنّم کو خواہشات سے ڈھانپ دیا گیا ہے ۔
(معجم کبیر، 9 / 104، حدیث : 8546-منہاج العابدین،ص16)
مذکورہ حدیثِ پاک میں اس بات کا ذکر ہے کہ اللہ پاک نے دوزخ کو شَہوات سے ڈھانپ دیا ہے یعنی جہنّم کی طرف جانے والا راستہ بظاہر بڑا خوشنُما دکھائی دیتا ہے ، اس راہ پر چلنا بڑا آسان اور اس سے بچنا نہایت دشوار ہے، اس راہ میں قدم قدم پر نفس کے لیے راحتیں ہیں ، اسی وجہ سے نفس بھی اس راہ پر چلنے میں رغبت رکھتا ہے، لیکن بظاہر خوشنُما
[¹] … یہ رِسالہ المدینۃُ العِلمیہ کی کتاب ”منہاج العابدین (اردو)“ سے تیار کیا گیا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع