30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(27)محنت کیجئے
ایک عربی شاعر کہتا ہے،ترجمہ:اگر تو بغیر محنت و مشقّت کے بہت بڑا عالِم بننا چاہتاہے تو پھر یہ تیرا جُنون (یعنی پاگل پن)ہے۔جب مال مَشقّت کے بغیر حاصل نہیں کیا جاسکتا کہ اُس کے کمانے کیلئے مشقّت اٹھاتا ہے تو پھر علم جو کہ اَعظمُ الاُمور (یعنی بہت بڑا عظمت والا کام)ہے اُسےبغیر محنت و مشقّت کے کیسے حاصل کرسکتاہے! (راہِ علم، ص 40)
(28)کام کی بات
ایک عقلمند کا قول ہے: ساری ساری رات کام میں مصروف رہا کرو اپنےمقصد کو جلدی حاصل کرلو گے ۔
(راہ ِعلم، ص 41)
(29)کامیابی پانے کا طریقہ
حضرتِ علامہ برہانُ الدّین زَرنوجی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:جو یہ چاہتاہے کہ اس کی تمام خواہشیں پوری ہوجائیں اسے چاہیے کہ ان خواہشات کی تحصیل کے لئے رات بھر اپنے کام میں مصروف رہے ۔ اے میرے دوست! اگر تُوفضل وکمال کی منزل تک پہنچنا چاہتاہے تواپنے کھانے کو کم کر ،تاکہ تو فوائد و ثَمَرات میں حصّہ پاسکے۔
(راہِ علم، ص 41)
(30) جتنی محنت اُتنا بدلہ
عربی شعر کاترجمہ ہے: تواپنی تمنّاؤں کو بقدرِ محنت ہی حاصل کرسکتا ہے، جو ڈھیروں مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہو تو اُسے چاہیے کہ راتوں کو قیام کرے۔ (راہ ِعلم، ص 42)
(31)ارادے جن کے پُختہ ہوں، نظر جن کی خدا پر ہو
ہر بندہ اپنے ارادے کے مطابق ہی بڑے بڑے اُمور تک پہنچتاہے جس میں جتنی بزرگی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع