30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
کتاب” راہِ علم“سے 72مدنی پھول
دُعائے عطّار:یا ربِّ کریم! جو کوئی 20 صفحات کا رسالہ” کتاب ”راہِ علم“ سے 72 مدنی پھول “ پڑھ یا سُن لے اُسے علمِ دین سیکھنے کا شوق عطا فرما کر ماں باپ اور خاندان سمیت بےحساب بخش دے ۔
اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
دُرُود شریف کی فضیلت
اللہ پاک کے پیارے پیارے آخری نبی، مکّی مَدَنی محمدِ عربی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب قیامت کا دن ہوگا تو اللہ پاک کی بارگاہ میں محدّثینِ کرام رحمۃُ اللہ علیہم حاضر ہوں گے اور اُن کے ساتھ نُور کی دَوَاتیں (Ink pot) ہوں گی پھر اللہ کریم ارشاد فرمائے گا: تم محدّثینِ کرام بڑے لمبے عرصے میرے نبی پر دُرود پڑھتے رہے ہولہٰذا میری جنّت اور میری رحمت کی طرف جا ؤ۔( اَدَبُ الْاِ مْلَاء وَ الْاِ سْتِمْلاء ،ص152)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
(1) افضل ترین علم
اَفضل ترین علم موجودہ دَرپیش اُمور سے آگاہی حاصل کرنا ہے اوراَفضل ترین عمل اپنے حالات کی حفاظت کرنا ہے ۔(راہِ علم،ص11)
(2) دعاکی توفیق ہی قبولیّت کی علامت ہے
مَنْ رُزِقَ الدُّعَاءَ لَمْ یُحْرَمِ الْاِجَابَۃَ
ترجمہ : جسے دعا کی توفیق دی گئی وہ قبولیت سے ہرگز محروم نہ کیا جائے گا۔(راہِ علم،ص 15)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع