30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ ہی ایسی فکر ہو جودل کو اتنا مشغول کردے کہ نماز میں حضورِ قلب نہ ہوسکے۔ لہٰذا ایسی فکر ِمعاش یقینا ًفکر ِآخرت ہے۔نیز ایک طالب علم کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ جتنا ممکن ہو دنیاوی معاملات سے دور رہے کہ اسی وجہ سے پہلے کے عُلما تحصیلِ علم کے لئے سفر اختیارکیاکرتے تھے ۔( راہ ِعلم،ص70)
(54)علمِ دین کی لذّت
جو شخص راہ ِعلمِ دین میں پہنچنے والی تکالیف کو خوش دِلی سے برداشت کرتاہے تو پھر وہ ایک ایسی لذّت پالیتا ہے جو دنیا بھر کی لذّتوں سے زیادہ لذیذ ہوتی ہے امام محمد رحمۃُ اللہ علیہ جب ساری رات جاگتے اور کسی مشکل مسئلے کو حل کرنے میں کامیاب ہوجاتے تو فرماتے : ’’شہزادوں کو بھلا یہ لذّت کہاں محسوس ہو سکتی ہے ۔‘‘ (راہِ علم، ص 71)
(55)علمِ دین حاصل کرنے کابہترین وقت
علم ِ دین حاصل کرنے کیلئے بہترین وقت ابتدائی جوانی، وقتِ سَحَر اورمغرب و عشا کے درمیان کا وقت ہے ۔
(راہ ِعلم، ص 73)
(56)سب سے کڑوی چیز
ایک شاعرکے عربی شعر کا ترجمہ ہے: میں نے بہت سی کڑوی چیزوں کو چکھا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ کسی کے آگے سوال کرنے سے زیادہ کوئی اورچیز کڑوی نہیں ۔(راہِ علم، ص 76)
(57)لکھنے کی برکت
کہا جاتا ہے کہ ’’ مَنْ حَفِظَ فَرَّ وَمَنْ کَتَبَ شَیْئًا قَرَّ ‘‘ یعنی جس نے صِرف زبانی یاد کرنے پر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع