Kitab Rah e Ilm Se 72 Madani Phool
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kitab Rah e Ilm Se 72 Madani Phool | کتاب راہِ علم سے 72 مدنی پھول

book_icon
کتاب راہِ علم سے 72 مدنی پھول
            
ہوگی وہ اسی قدر بُلند مرتبے کو پہنچے گا۔ چھوٹے چھوٹے کم ہمّت افراد کو چھوٹے چھوٹے کام بھی بہت بڑے معلوم ہوتے ہیں اور باہمّت افراد کی نظر میں بڑے سے بڑا کام کوئی مشکل نہیں ۔ (راہِ علم، ص 44)

(32)بڑے کام پسندیدہ ہیں

فرمانِ مصطفے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : ” اِنَّ اللہ یُحِبُّ مَعَالِیَ الْاُمُوْرِ وَاَشْرَافَهَا وَیَکْرَہُ سَفْسَافَھَا “ ترجمہ: اللہ پاک بلند پایہ اور اچھے کاموں کو پسند اور حقیر و رَدّی کا موں کو ناپسند فرماتا ہے۔ (معجم کبیر،3/131، حدیث : 2894) (راہِ علم، ص45) شرحِ حدیث: اللہ پاک اچھے اَخلاق اور اچھی عادات والے کو پسند فرماتاہے جب کہ حقیر اورگھٹیا عادات والے کو نا پسند فرماتا ہے، انسان اچھی سوچ و فکر اور امتیاز کی وجہ سے فرشتہ صِفَت بن جاتا ہے جب کہ شَہْوت اور ناپسندیدہ صفات کی وجہ سے جانوروں کی صفات اختیار کر لیتا ہے، جو اچھے اَخلاق کا مالک ہوتا ہے تو اللہ پاک اس کے اخلاق کی پاکیزگی کی وجہ سے اسے فرشتوں کی صف میں شامل فرما لیتا ہے اور جو شخص بُرے اور گھٹیا اخلاق کا مالک ہوتا ہے تو وہ جانوروں کی صفات اختیار کر لیتا ہے جیسا کہ کتے کی طرح لڑائی جھگڑا ، اونٹ کی طرح کِیْنَہ پَرْوَر،چیتے کی طرح مُتَکَبِّر،لومٹری کی طرح دھوکے باز اور مختلف قسم کی شیطانی صفات پیدا ہو جاتی ہیں ۔ (التیسیر بشرح جامع الصغیر،1/271 ملخصاَ)

(33)کامِل اُستاذ کی اپنے قابِل ترین شاگرد کونصیحت

امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمۃُ اللہ علیہ نے امام ابو یوسف رحمۃُ اللہ علیہ سے فرمایا: تم تو بہت کُندذہن تھے مگر تمہاری لگاتار کوشش نے تمہیں آگے بڑھایا لہٰذاہمیشہ سُستی سے بچتے رہنا کہ سُستی ایک بہت بڑی آفت اور منحوس چیز ہے۔ (راہِ علم، ص 45)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن