30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(خطیب جامع مسجد تاجدار ِ مدینہ، محلہ رحمن شریف ، سردارآباد (فیصل آباد) پاکستان)
اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلَّ اِس مادی دور میں دینِ متین کی خدمت کیلئے بَہُت سی تنظیمیں اور جماعتیں میدان میں موجود ہیں ۔ سب اپنی اپنی بِساط کے مُطابق تبلیغِ دین کا کام سَر انجام دے رہی ہیں ۔ پاکستان اوردوسرے ممالک میں غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کسی سے کم نہیں ۔ جب کہ میڈیا پر نظر دوڑائیں تو بَہُت سے چینل نظر آئیں گے جو کہ مختلف طریقوں سے نوجوانوں کو فحاشی، عُریانی ، بے حیائی پر آمادہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔یہ شروع سے ہی فیصلہ کُن بات ہے کہ باطِل کو مٹانے کے لیے حق موجود ہے۔ باطل کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے لیے اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی نے جو گراں قدر عالمی سطح پر اپنی خدمات سرانجام دی ہیں ۔ وہ قابلِ داد ہیں ۔ امیر اہلسنّت ابوبلال مولانا محمد الیاس قادری صاحب نے مَدَنی چینل کا اِجرا فرما کر دین و دُنیا کی بھلائیاں حاصل کی ہیں ۔
مَیں اُمید کرتا ہوں اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس مَدَنی چینل سے معاشی ، معاشرتی ، مذہبی ، خُصُوصاً گھریلو ماحول بہتر ہوگا، فلموں ، ڈراموں ، گانوں سے نجات ملے گی اور مَدَنی چینل کے ذریعے نوجوان نسل کو مذہبی ماحول مُیسَّر ہوگا۔ اور اَلْحَمْدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل ہر وقت تبلیغِ دین کے لیے اپنی نشریات تلاوت، نعت خوانی ، بیانات اور مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں اِس سے مُستَفِیض فرمائے اوراسے نظرِ بد سے بچائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(389) حضرت مولانا محمد ایوب سیالوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد غوثیہ الحبیب ، محلہ رسول نگر ، سردارآباد (فیصل آباد) پاکستان)
مَدَنی چینل ایک بَہُت اچھا چینل ہے۔ اِس پُرفتن دور میں لوگ طرح طرح کی بُرائیاں پھیلارہے ہیں ۔ آج کل فحاشی وعُریانی وغیرہ عام ہوگئی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ا س فتنہ کے دور میں دعوت اسلامی نے مَدَنی چینل کھول کر اپنی ذمہ داری پوری کر دی ۔ یہ چینل لوگو ں کو دِین سیکھنے سکھانے اور بُرائی سے بچنے اور ہر قسم کی دینی معلومات فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور خاص کر فیملی کے لیے بَہُت اچھا چینل ہے ۔ ہر دور میں جب بُرائی عام ہوجاتی ہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نیکی عام کرنے کے لیے اسباب پیدا فرمادیتا ہے۔ کیونکہ آج کل اکثر کیبل پر دیکھئے جانے والے چینل بُرائی پھیلا رہے ہیں ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّکے فضل و کرم سے امیر اہلسنّت نے بَہُت ہی اچھا کام کیا ہے۔ جس کی تعریف جتنی کی جا ئے کم ہے ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں مزید نیک کاموں کو کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(390) حضرت مولاناپیر مفتی غلام یٰسین طیبی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(تلمیذ مولانا غلام علی اوکاڑوی علیہ رحمۃ الغنی ، مفتی دارالعلوم حنفیہ اشرف المدارس ضلع اوکاڑہ ، پاکستان )
اللہکریم جلَّ و علا کی مخلوق کو گمراہ کرنے کے لیے راندئہ درگاہ ابلیسِ لعین ابتداء سے تا امروز مصروف عمل ہے۔
ستیزہ کار رہا ہے ازل سے تا امروز
چراغ مصطفوی سے شرار بولہبی
اور تاریخ گواہ ہے کہ اس نے ہر دور میں گمراہی و بے دینی کے نئے انداز و اطوار متعارف کروائے۔ کچھ ایسے ہی معاملات دورِ حاضر میں بھی اُمتِ مُسلِمہ کو درپیش ہیں ۔ اس پُرفِتَن دور میں عوام اپنے عُلَماء و مشائخ سے دُوری کی وجہ سے ضروری دینی معلومات سے محروم ہے جبکہ عوام فلموں ڈراموں ، گانوں باجوں ، سینما گھروں ، ڈش انٹینا اور کیبل کے ذریعے پھیلنے والے بُرے اَثرات میں گرفتار ہونے لگی۔ مسجدوں سے تَعلُّق روزانہ کی بجائے سالانہ ہوگیا۔ اُدھر اغنیاء نے اِس دینی لاتعلقی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے دُکان دُکان، مکان مکان دفتر دفتر، نہیں نہیں ، بلکہ اب تو نوبت یہاں تک آپَہُنچی کہ موبائل کے اندر بھی سامانِ بے حیائی وفحاشی کردیاگیا ہے اور ذِہنی و فکری آزادی عام ہوتے ہوتے یہ وقت بھی آگیا ہے کہ لوگوں نے مال و دولت کے بل بوتے پر مختلف ٹی وی چینل ز کا اِہتمام کرکے ، فحاشی و عُریانی تو عام تھی ہی، اب عقائد میں بھی بگاڑ پیدا کرنے کا سلسلہ بھی عام کردیاہے۔ بِلاشُبہ اِن ناگفتہ بہ حالات کو دن بہ دن بدتر سے بدتر ہوتے دیکھ کر ہر ذِی شُعُور کا دِل جل رہا تھا اور ہر کوئی یہ چاہتا تھا کہ یہ نامساعدِ حالات کسی نہ کسی طرح بہتری کے ایّام میں ڈھل جائیں تواللہ عَزَّوَجَلَّ نے محض اپنے فضل و کرم سے اپنے بندوں پر کمالِ شفقت فرمائی یعنی دورِ حاضر کی معروف و مقبول یادگار اسلاف شخصیّت ، صاحبِ خوف و خشیت ، عاشقِ ماہِ نبوت و رسالت صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم، اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ ربّ العزّت ، جناب امیر اہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی مدظلہ العالٰینے عطائے الہٰیعَزَّوَجَلَّ ، نگاہِ مصطفوی علیٰ صاحبھا الصلوٰۃ والسلام اور فیضانِ اولِیاءے کرام علیہم الرضوان سے ’’ د عوتِ اسلامی ‘‘ کو دن رات اَنتھک و اَنمِٹ مساعیٔ جمیلہ سے پروان چڑھایا۔ سادگی اور خُلُوص سے کیا جانے والا یہ مدنی کام اللہ عَزَّوَجَلَّ کی تائید سے اِتنا مالا مال ہوا کہ چند ہی سالوں میں 36 سے زائد شعبہ جات میں مُنقَسِم و مضبوط ہوتا چلا گیا اور یہ سن کر تو مجھے اِنتہائی مُسرَّت ہوئی کہ امیر اہلسنّت مدظلہ العالٰینے میڈیا کے اس دور کے اہم ترین ذریعہ ابلاغ کو بھی شرعی احتیاطوں اور اجازتوں کے ساتھ اشاعتِ دین کے لیے اِستعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع