30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے ایک ولیٔ کامل کا، میری مُراد شیخِ طریقت بانی ٔ دعوت ِ اسلامی حضرت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی ہیں ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ اولِیاءے کرام رحمہم اللہ السلام کے صدقے اس عظیم الشّان تحریک کو دُشمنوں کی میلی نظر سے محفوظ فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(384) حضرت مولانا محمداکرم نقشبندیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد تاجدارِ مدینہ، مہتمم جامعہ انوارِ لاثانی محل رسول نگر، ناظم اعلیٰ بزمِ لاثانی ، سردار آباد، (فیصل آباد) پاکستان)
اَحقرُ العِباد نے جب مَدَنی چینل کے اجرا کی خبر سُنی تو اِنتہائی دِلی مُسرَّت ہوئی۔ دِیگر چینل ز کے ذریعے زمانۂ جاہلیت سے بڑھ کر اخلاق کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں ۔ اور نسل نو کو میڈیا کے ذریعے اِخلاقِ بد اور افکار فاسدہ میں جکڑا جارہا ہے۔ اِنتہائی ضرورت تھی کہ ایک ایسا چینل ہو جس پر اُمتِ مُسلِمہ کی اخلاقی، اِصلاحی ، فکری تربیت کی جائے اور صحیح معنوں میں آقائے کونین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پیغام پہنچایاجاسکے۔اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلَّامیرِ دعوتِ اسلامی امیر اہل سُنَّت پیر طریقت حضرت علامہ محمد الیاس عطارؔ قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی اور آپ کے تربیت یافتہ نوجوانوں نے اِس عظیم ضرورت کو پُورا کردیا ہے۔د ُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سرکار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے وسیلہ سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل سے ہر اسلامی بھائی کو وابستہ ہونے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(385) حضرت مولانا قاری عطا محمدمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد نیازسُنّی رضوی، سردارآباد (فیصل آباد) پاکستان)
جب میں نے مَدَنی چینل کے بارے میں سُناتھاتو میرا نظریہ اس کے بارے میں عام دینی چینل ز کی طرح تھا۔ لیکن جب سے میں نے اسے بذاتِ خود دیکھا ہے تو مجھے بَہُت خُوشی ہوئی کہ اس میں دینی تھیوری کے ساتھ پریکٹیکل کرکے بھی دکھایا جاتا ہے یعنی وضو کا طر یقہ، نماز کا طریقہ اورنمازجنازہ کا طریقہ وغیرہ۔ ہمارے مسلمان بھائیو ں میں دِینی علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے رہن سہن میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ بیانات کا سلسلہ ہر وقت جاری رہتا ہے۔ امیر اہلسنّت مدظلہ کی باتیں سُن کر بَہُت مزہ آتا ہے وہ اور ان کے مریدین بَہُت کچھ سیکھنے کو دیتے ہیں ۔
اللہعَزَّوَجَلَّاس چینل کو ترقی عطا فرمائے اور ہمیں اس مَدَنی چینل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(386) حضرت مولانا ہارون رشیدمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد بہارِ مدینہ ، آفیسر کالونی نمبر 2، مدینہ ٹاؤن، سردار آباد (فیصل آباد) پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوت ِ اسلامی نے اپنا چینل بنام مَدَنی چینل شروع کرکے مسلمانوں پر احسانِ عظیم کیا ہے۔ جس میں اسلامی بھائیوں خُصوصاً اِسلامی بہنوں کے لیے سیکھنا بَہُت آسان ہوگیا ہے۔اِس میں بنیادی مسائل اور سُنتیں بڑے ہی پیارے انداز سے بتائی اور سکھائی جاتی ہیں ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو اور ترقیاں دے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(387) ڈاکٹر محمد طیب شہزاد قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(یوسف آباد ، سردار آباد (فیصل آباد) پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے دینِ اسلام کی خدمت کے لئے جہاں پہلے کئی سُنتّوں بھرے اجتماعات کے ذریعے اسلامی بھائی سُنَّت سیکھ رہے ہیں اور اِسلام کے بُنیادی احکامات سے روشناس ہورہے ہیں ۔
دعوت اسلامی کے مَدَنی چینل کی وجہ سے کئی گھروں میں مائیں اور بہنیں سُنَّت کی طرف دلچسپی لینی شروع کررہی ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ آخرت کی تیاری کرنے کا بھی مدنی ذِہن بَنارہی ہیں ۔مدنی چینل کے ذریعے ان شاء اللہ عزوجل گھریلو ناچاقیاں ، چوری ڈکیتی کے واقعات میں کمی آئے گی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوت ِ اسلامی کو تاقیامت قائم و دائم رکھے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(388) حضرت مولاناقاری محمد زبیر طاہر نقشبندیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع