30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(368) حضرت مولانا محمد اسلم نعیمی قریشیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(تلمیذ خلیفہ مفتی اعظم ہندوصدرالشریعہ علامہ عبدالمصطفیٰ الازہری علیہ رحمۃ الغنی، مہتمم جامعہ گلزارخلیل، خطیب جامع مسجد منہاج دربارِخلیل، ملیر، باب المدینہ کر اچی )
مَدَنی چینل کا اِجرا مُستحَسن اور نیک شگون عمل ہے۔ نِعْمَ الْبِدْعَۃُ ھٰذِہٖ سے استفادہ کرتے ہوئے حالات کے تناظر میں تبلیغ و اِشاعت ِ دین میں میڈیا کا کردار بَہُت اہم ہے۔ لہٰذا دعوتِ اسلامی اِشاعت و ترویج دین کیلئے ہمہ تن مصروفِ عمل ہے۔ عوام النّاس کو پُر آشوب دَور میں تبلیغ و اِشاعت دِین کا فریضہ اَنجام دے رہی ہے اور شب و روز اُمتِ مُسلِمہ کی اِصلاح و تربیت ِ دین میں مصروف ہے۔ لہٰذا بدعت ِ حسنہ کا اَجرِ عظیم اور جزائے جزیل اور خیر کثیر کا باعث بنے گا۔اللہ عَزَّوَجَلَّمعاونین کی سعی جمیل کو مُستَجاب فرمائے اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل کی دِینی کاوشوں کو منظور فرمائے اور دن دُونی رات چوگنی ترقیاں نصیب فرمائے اور اُمت کی اِصلاحِ خیر کا ذریعہ بنائے اور عوام الناس کو اِکتسابِ فیض کرنے کی توفیق ِ ر فیق مرحمت فرمائے، اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(369) حضرت مولانا قاری عبدالغنی سکندری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم مدرسہ صبغۃ القرآن، اسلام کوٹ، تحصیل مِٹھی ، ضلع تھرپارکر، مِٹھی ، باب الاسلام سندھ، پاکستان)
ہم دعوتِ اسلامی کو مَدَنی چینل کے اِجرا پر دل کی گہرائیوں سے مُبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ مَدَنی چینل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ الیکٹرانک میڈیا کے بڑے چینل یا ادارے مغربی معاشرے کی بھرپور تائید اور فحاشی و عُریانی مُسلِم معاشرے میں پھیلا رہے ہیں ۔ یعنی ثَقافَت (تہذیب) کے نام پر کثافت (گندگی) پھیلارہے ہیں ۔ایسے پُرفِتَن دور میں مَدَنی چینل کا اِجرا باعثِ صد افتخار ہے۔اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل ہمارے معاشرے میں مذہبی سوچ و فکر میں اضافہ کرے گا۔ خُصُوصاًخواتین و حضرات کے لیے زیادہ مُفید رہے گا اس سال سالانہ اجتماع کو اکثر لوگوں نے دیکھا اورپسند کیا ۔ہمارے دیہات میں بھی بَہُت اِجتماع کا چرچا ہوا ۔ظاہر ہے شہروں میں اس کا زیادہ ہی اَثر ہوا ہوگا۔ہماری یہ دعا ہے دعوتِ اسلامی ہر شعبہ میں مؤثر کردار ادا کرے تمام باطِل قوتوں کا منہ توڑ جواب دے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(370) حضرت مولانامحمد نور زمان رضویمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ رضویہ ضیاء العلوم وخطیب جامع مسجد اللہ دتہ، اسلام آباد، پاکستان)
مَدَنی چینل کا سلسلہ اگرچہ دیر سے شروع ہوا ہے لیکن دیر آید دُرُست آید کے مصداق اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّتوقّع سے بڑھ کر نتائج برآمد ہوں گے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ امیر اہلسنّت مدظلہ کے فیض کو تاقیامت جاری فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(371) حضرت مولانا محمد اسماعیل حنیفمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب وامام جامع مسجد محمدی ، 1 / Cگلشن آباد ، اورنگی ٹاؤن، باب المدینہ کراچی)
میرے لیے یہ عرصہ زندگی کا ایک یادگار اور پُرمُسرَّت موقع ہے جب اس رمضان المبارک سے مَدَنی چینل کا آغاز ہوا ۔یقین جانئے یہ ایک ایسی خوشی تھی جو ناقابلِ بیان ہے کہ دعوتِ اسلامی نے اپنے چینل کے ذریعے جو عشق و محبت اور عقیدت کا لوگوں کے دِلوں میں ایک نیا سلسلہ شروع کیا یقیناً وہ لاکھوں سے اب کروڑوں تک پھیلے گا ۔وہ جو فیضانِ مدینہ چند مخصوص مقامات تک محدود تھا اب اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ گھر گھر قریہ قریہ اس کی کِرنیں لوگوں کے سیاہ قُلُوب تک پَہُنچ کر ان کے تزکیہ کا سبب بنیں گے۔
مزید یہ کہ اس مرتبہ پہلی دفعہ اس بندہ کو مَدِینَۃُ الاَوْلِیَاء ملتان شریف کے اِجتماع میں بذریعہ ’’ دیدارِ مرشد ٹرین ‘‘ شرکت کا موقع نصیب ہوا۔ اور وہاں پر گزارے گئے تین دن میری زندگی کا عظیم سرمایہ ہیں اوروہاں پر U.Kکے ایک عالمِ دین سے ملاقات ہوئی ۔جس اخلاقِ کریمہ اور محبت سے ان لوگوں نے ہمیں خوش آمدید کہا اور عزّت دی یہ ایک ایسابہترین نمونہ دعوتِ اسلامی کی تربیت کا نظر آیا کہ اِتنے بڑے اجتماع میں ہزاروں علماء اور شخصیّات کو محبت و عزّت کی بانہوں میں لیا۔ دل سے دُعا نکلی :
اَے پروردگار! دُنیا میں تیرے یہ نیک بندے آج تیری اور تیرے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت و اطاعت کا عملی نمونہ بن کر لوگوں کو اس طرف راغِب کررہے ہیں ۔ان کو اُمت کی ہدایت کا وسیلہ بنا، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(372) حضرت مولانا قاری طارق مقصود انصاریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(فارغ التحصیل جامعہ رضویہ مظہراسلام، سردارآباد، حال بیرون دہلی گیٹ ، مدینۃ الاولیاء ملتان شریف، پاکستان)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع