30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ص۴۳۷ا حدیث ۱۰۱۷دارابن حزم بیروت) ترجَمہ: جس شخص نے مسلمانوں میں کو ئی نیک طریقہ جا ری کیا اور اس کے بعد اس نیک طریقہ پر عمل کیا گیا تو اس طریقہ پر عمل کرنے والوں کا اَجر بھی اس (یعنی جا ری کرنے والے) کے نامۂ اعمال میں لکھا جا ئے اور عمل کرنے والوں کے اَجر میں کمی نہ ہو گی۔ (ھٰذَامَا عِنْدِی وَاللہ تعالٰی اَعْلَمُ بِالصَّوَاب)
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(364) حضرت مولانا قاری نور محمد مہرویمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس مدرسہ عربیہ سلمانیہ فیض القرآن ، گدائی غربی، ڈیرہ غازی خان، پاکستان)
مَاشَآ ءَ اللہ (عَزَّوَجَلَّ) مَدَنی چینل کو دیکھ کر بَہُت خوشی حاصل ہوئی، اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل دُنیا میں چھا جائے گا ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(365) جگرگوشہ خلیفہ مفتی اعظم ہند حضرت مولانا عطاء الرسُول اُویسیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مہتمم مکتبہ اویسیہ رضویہ ، مدرس مرکزی دارالعلوم جامعہ اویسیہ رضویہ ، سیرانی روڈ ، بہاولپور، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنموجودہ دور میں مَدَنی چینل بے حیائی و بے دینی کا توڑ ہے۔ اِصلاحی بِیانات مُسلِمین اور مُسلِمات یعنی مرد و زَن کے لیے مَشعلِ نُور ہیں ۔ مَدَنی چینل کا آغاز یقیناً عالَمِ اِسلام کے لیے ہدایت کا ذریعہ ہوگا۔دعوتِ اسلامی اور مَدَنی چینل کے کارکنان کے لیے دُعا گو ہوں جس طریقہ سے اس دینی کام کا آغاز کیا ہے۔اسے تسلسل سے جاری رکھیں تاکہ سیِّد عالَم نورِ مُجَسَّم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت، اہل بیت کی محبت ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی محبت مُسلمانانِ اسلام کے دِلوں میں پیدا کی جائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(366) صاحبزادہ مفتی محمد جمیل احمدحزیں ؔہدایتی پسروریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صدر مدرس جامعہ نعیمیہ رضویہ الحبیب ، ریلوے روڈ، پسرور ، ضلع سیالکوٹ، پاکستان)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم اور پیارے مصطفٰے کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نِگاہِ رحمت کے طفیل دعوتِ اسلامی شمعِ بزم ِہدایت ثابت ہوئی ہے۔ اکابرین اہلِ سُنَّت کا عظیم تر احسان ہے کہ انہوں نے امیر اہلسنّت حضرت قبلہ ابوبلال محمدالیاس عطار ؔقادری مدظلہ العالٰی کو خوشبوئے مدینہ پھیلانے کی ذمہ داری سونپی۔جسے حضرت قبلہ نے خوب نبھایا۔ اِن کی ذرّہ نوازیوں کا سلسلہ پہلے بھی کچھ کم نہ تھا لیکن مَدَنی چینل کے قیام نے آپ کی کوششوں کو مزید چار چاند لگادیئے۔ اور کفر و الحاد و بے حیائی کی بڑھتی ہوئی یلغار کے آگے مدنی بند باندھ دیا
گیا۔مولائے کریم عَزَّوَجَلَّ خلق کثیر کو اِس چینل کے ذریعے دین کی روشنی اور سُنَّتوں کی محبت نصیب فرمائے اور پیارے محبوب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ہرہر ادا اپنانے کی توفیق بخشے۔
مَدَنی چینل کے متعلق مشائخِ عظام و عُلَمائے کرام کے تأثرات بابرکات دیکھتے ہوئے چند اَشعار کی آمد ہوئی ملاحظہ فرمائیں :
عشقِ محبوب سکھاتا ہے یہ مَدَنی چینل کام سُنَّت کے بتاتا ہے یہ مَدَنی چینل
نشر ہوتے ہیں بیاں دعوتِ اسلامی کے نارِ دوزخ سے بچاتا ہے یہ مَدَنی چینل
پاک رکھا ہے خرافات و کمرشل سے اِسے بے حیائی سے بچاتا ہے یہ مَدَنی چینل
مدنی رنگ میں رنگ دیتا ہے دِیوانوں کو راستہ حق کا دِکھاتا ہے یہ مَدَنی چینل
اس کے بارے میں حزیں ؔ لکھتا ہے آخر میں یہی سب بُرے کام چھڑاتا ہے یہ مَدَنی چینل
مولائے کریم نظرِ بد سے بچائے ، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(367) حضرت مولانا قاری خالد محمودمُدَّظِلُّہُ العَالِی
( خطیب جامع مسجد ماڈل ٹاؤن اگوکی ، تحصیل وضلع ضیاء کوٹ (سیالکوٹ) صوبہ پنجاب)
مَدَنی چینل کے اِجرا سے ایک بڑا خلا پرُ ہو گیا ہے موجودہ دور میں الیکٹرانک میڈیا سے صرفِ نظر نہیں کیا جا سکتا جبکہ بَہُت سارے دوسرے چینل لغو اور بہودگی کی اِشاعت میں مصروف تھے ایسے میں ایک ایسے چینل کی ضرورت تھی جو کہ مسلمانوں میں خالص دِینی اشاعت کا کام کرے۔ مَدَنی چینل کے آنے سے یہ ضرورت پوری ہو گئی ہے اور اس کے بَہُت اچھے اَثرات معاشرے پر مُرتَّب ہو رہے ہیں ۔ خدا تعالیٰ اس چینل کے اِجرا کرنے والے حضرات کو مزیدخُلُوص سے دین کی اشاعت کرنے کی توفیق عنایت فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع