دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

            اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّمجلسِ شوریٰ دعوتِ اسلامی کا  مَدَنی   چینل   شروع کرنا ایک بَہُت اہم کمی کو پُوراکرنے میں  کامیابی ہے۔ اور یہ وقت کی ضرورت ہے کہ عُلماء میڈیاپر آئیں  اور عوام و خواص کو دینِ اِسلام کے احکامات سے  آگاہ کریں ،  جو کہ دعوتِ اسلامی نے اس کام کو اپنے سر لے کر عالَمِ اسلام پر بڑا احسان کیا۔ اِس میڈیا کے دور میں  ہر جگہ پہنچنا اور دعوتِ اسلام کو عام کرنا بَہُت مُشکِل تھا جو کہ اِس  چینل  کے ذریعہ پوری دُنیا میں  آسان ہوگیا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو ترقی اور  مَدَنی   چینل   کو دن دُونی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ،  آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (361) حضرت مولانا احمد علی نقشبندی مجددیمُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (ایڈیٹر ہفت روزہ اخبارِ مجدد الف ثانی ، وماہنامہ نورالاسلام،  ہجویری محلہ،  مرکزالاولیاء لاہور)

            دورِجدید میں  ہر طرف سائنس و ٹیکنالوجی کا دور دورہ ہے اور مقابلہ کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔طاغوتی طاقتوں  کا مقابلہ کرنے کے لیے اِس اَمر کی ضرورت ہے کہ زیادہ سے  زیادہ دِینی  چینل  کھولے جائیں ۔ مَسلکِ حق اہلِ سُنَّت و جماعت کی طرف سے   مَدَنی   چینل  کا آغاز بھی اِسی سلسلہ کی ایک مُبارک کڑی ہے اور الیکٹرانک میڈیا میں  ایک اَہم قدم ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ منتظمین کو مزید ہمت و توانائیاں  عطا فرمائے تاکہ وہ اس کارِ خیر کا دائرہ مزید وسیع کرسکیں ۔

 (362) حضرت مولانا قاضی نوراللہ نقشبندی مجددیمُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (ایڈیٹر پندرہ روزہ آواز نقشبندپھلرون تحصیل صفدرآباد، ضلع شیخوپورہ، پاکستان)

            انہوں  نے مولانا احمد علی نقشبندی مجددی مُدَّظِلُّہُ العَالِیصاحب کے تأثرات پرتائیدی دستخط فرمائے ہیں ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                   صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (363) حضرت مولانامفتی محمداظہرمحمود اظہریمُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (رکن مجلس عاملہ تنظیم المدارس پاکستان ، دارالافتاء جامعہ عربیہ حنفیہ مفتاح العلوم بن گئی حضرو ضلع اٹک ، پاکستان)

             مَدَنی   چینل   کے اِجرا کی خوشخبری سن کر دل باغ باغ ہوگیا ۔کوئی بھی اِسلامی شرعی عمل شروع کرنے سے  قبل اِس عمل کی شرعی حیثیت کو جاننا نہایت ضروری اَمر ہوتا ہے تاکہ شکوک و شبہات کا دَفعیہ ممکن ہوسکے،  اور دلیل کے مُتمنی شخص کو اِطمینان حاصل ہوسکے۔ میری ناقِص فہم کے مُطابق  مَدَنی   چینل  کے اِجرا کا اِستخراج درجِ ذیل آیت کے مُقتَضِیات سے  ہی ہے۔چُنانچِہ ارشاد باری تعالیٰ ہے :

وَ اَعِدُّوْا لَهُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ قُوَّةٍ وَّ مِنْ رِّبَاطِ الْخَیْلِ تُرْهِبُوْنَ بِهٖ عَدُوَّ اللّٰهِ وَ عَدُوَّكُمْ وَ اٰخَرِیْنَ مِنْ دُوْنِهِمْۚ-لَا تَعْلَمُوْنَهُمْۚ-اَللّٰهُ یَعْلَمُهُمْؕ-وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ شَیْءٍ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ یُوَفَّ اِلَیْكُمْ وَ اَنْتُمْ لَا تُظْلَمُوْنَ (۶۰)   (پ۱۰ الانفال ۶۰)

ترجمۂ کنزالایمان: اور اُن کے لئے تیارر کھو جو قوت تمہیں  بن پڑے اور جتنے گھوڑے باندھ سکو کہ اُن سے  اُ ن کے دِلوں  میں  دھاک بٹھاؤ۔جو اللہ کے دشمن اور تمہا رے دشمن ہیں  اور ان کے سوا کچھ اوروں  کے دِلوں  میں  جنہیں  تم نہیں  جانتے،  اللہ انھیں  جا نتا ہے اور اللہ کی راہ میں  جو کچھ خرچ کرو گے تمہیں  پورا دیا جا ئے گااور کسی طرح گھاٹے میں  نہیں  رہو گے۔

            اعدو ۔ اعداد سے  ہے جس کا معنی ہے:  اِتِّخَاذُ الشَّیْئِ لِوَقْتِ الْحَاجَّۃِ۔ یعنی ضرورت کے وقت کسی شے کا چُن لینا یا اختیار کرلینا۔  ’’  مِّنْ قُوَّةٍ   ‘‘  نکرہ غیر معین ہے یعنی ہر قسم کی قوت جو کہ ہرقسم کے جنگی آلات و اسباب کو شامل ہے۔  ’’  وَّ مِنْ رِّبَاطِ الْخَیْلِ   ‘‘  ازاں  اقسام گھوڑے کو جہاد کے لیے تیار رکھنا۔  ‘‘   ’’  تُرْهِبُوْنَ بِهٖ   ‘‘  بہ میں  ضمیر کا مرجع مَّا اسْتَطَعْتُمْیا اَعْدَا ہے یعنی ڈراؤ تم ان کو جتنی طاقت رکھتے ہو یا نئے نئے طریقوں  سے   ’’  عَدُوَّ اللّٰهِ وَ عَدُوَّكُمْ   ‘‘  ظاہری دشمن ۔ وَ اٰخَرِیْنَ مِنْ دُوْنِهِمْ چُھپے دشمن  ’’  لَا تَعْلَمُوْنَهُمْۚ   ‘‘  جن کو تم نہیں  جانتے۔مندرجہ بالا لغوی لحاظ سے  ترجمہ یوں  ہوگا:   ’’ اے ایمان والو! ہر قسم کے جنگی آلات و اسباب ضرورت کے وقت تیار کر کے اللہعَزَّوَجَلَّّورسُول  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے دشمنوں اور اپنے دشمنوں  کو ڈراؤ  ( مقابلہ کرو)  

            میڈیا بھی اس دور کا جنگی ہتھیار ہے  (دشمن کچھ ظاہر ہیں  اور کچھ لباس اسلام میں  پوشیدہ)  پوشیدہ دشمنوں  کو تم نہیں  جانتے ہو اللہ عَزَّوَجَلَّجانتا ہے۔ اور جو کچھ بھی فی سبیل اللہ خرچ کرو گے پورا پورا اَجر دیا جائے گااور تمہارے ثواب میں  کوئی کمی نہ کی جائے گی۔آج کے دور میں  دوقسم کی جنگ بپا ہے۔ سرد اور گرم،  گرم جنگ میں اسلام دشمن اور اس کے حواری پیش پیش ہیں ۔ اور سرد جنگ میڈیا کے ذریعے اسلام ،  پاکستان اور مسلمانوں   کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنا ہے۔ اِس جنگ میں  تمام طاغوتی قوتیں  برسر پیکار ہیں ۔ ملحدین وزنادقہ،  منافقین و مذبذبین ،  بدمذہب و بے دین  اِجتماعی طور پر اِسلام کی حقیقی رُوح پر یلغار کئے ہوئے ہیں ۔ ایسے  حالات میں   مَدَنی   چینل   ایک ہتھیار ثابت ہوگا۔اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ جس سے  بے دینوں  بدمذہبوں ،  ملحدوں  زندیقوں ،  منافقوں  کے کرتوتوں  کی قَلعی کھلے گی اور اسلام کے سچّے عاشِقوں  کا کردار سامنے آئے گا اور مدنی تاجدار بانی ٔاسلام صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی والہانہ محبت کا پہلو روشن ہوگا۔

            اِس آیت کے علاوہ بھی آیات ہیں  جن سے   مَدَنی   چینل   کے اجرا کا اَصل لیا جاسکتا ہے۔ اس طرح احادیث مبارکہ سے  بھی اِستِنباط اِستخراج کیا جاسکتا ہے جن صاحب نے اس نیک کام کو شروع کیا اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  ضرور ثواب کا مستحق ہوگا۔

                نبیٔ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے ارشاد فرمایا: مَنْ سَنَّ فِی الْاسلَامِ سُنَّۃً حَسَنَۃً فَعُمِلَ بِھَا بَعْدَہٗ کُتِبَ لَہٗ مِثْلُ اَجْرِ مَنْ عَمِلَ بِھَا وَلَا یَنْقُصُ مِنْ اُجُوْرِھِمْ شَیْئٌ (صَحِیْح مُسلِم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن