30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خلاف بَہُت زیادہ پروپیگنڈا ہورہا ہے ۔دین کی تبلیغ بڑے اَحسَن اور عقلی و نقلی د لائل کے ساتھ زیادہ ضروری ہے مجھے اس بات کی بَہُت زیادہ خوشی ہوئی ہے مَدَنی چینل کا آغاز پاکستان میں تبلیغ قرآن وسُنَّت کی واحدعالمی غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے کیا ہے ۔اور پوری کوشش کی گئی ہے اس میں اسلام کی عین روح کے مُطابق نَشریات لوگوں تک پہنچائی جائیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ حُضُور عالی مرتبت، پیر طریقت ، رہبر شریعت ، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری مدظلہ العالٰی کی زندگی بڑی بامقصد اور باعمل ہے اور سوز و گداز میں ڈوبی یہ شخضیت عالمِ اسلام کیلئے بَہُت بڑا سرمایہ ہے۔انہوں نے اس دور کے حالات کو سمجھتے ہوئے بروقت قدم اُٹھایا۔ اور ہر قسم کی لَغویات و فُضُولیات اور عام آلائشوں سے مبّرا ہو کر خالص اسلامی چینل کا آغاز کیا ہے ۔ بندہ حقیر پُرتقصیر کی دعا ہے کہ اللہ تعالٰی آپ کے مِشن کو اور ترقی عطا فرمائے اور آپ کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم ودائم رکھے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(351) حضرت مولاناپیرخواجہ خیر محمد بھورویمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(تلمیذ خلیفہ مفتی ا عظم ہندغلام رسُول رضوی علیہ رحمۃ الغنی ، سجادہ نشین شیخ المشائخ خواجہ محمد صدیق ، آستانہ عالیہ بھور شریف، عیسیٰ خیل ، میانوالی، پاکستان )
آج کے اس پُرفِتَن دور میں اللہ تعالٰی نے دعوتِ اسلامی کو شرفِ بخشا ہے کہ اِنہوں نے ایک خالصتاً مذہبی چینل کی شروعات کی ہیں ۔میری دُعا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کو دِن دُونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(352) حضرت مولانا قاری محمد اجمل طیّبی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
اہلسنّت و جماعت کے عقائد کی ترویج و اِشاعت کے لیے ایک چینل کی اہم ضرورت تھی جو کہ بُرے عقائد اور بدمذہبیّت سے پاک ہو، اور جس کے ذریعے اللہ عَزَّوَجَلَّ اور رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی محبت کے چراغ سینوں میں روشن کئے جائیں ۔اور عشقِ مصطفیٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے دِلوں کو مُعَطَّر و مُعنْبَر کیا جائے۔ باطل اپنے ناپاک اِرادے لے کر میڈیا پر چھانے کی کوشش کررہاہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّسے اُمید ہے کہ مَدَنی چینل ان کے بُرے اورناپاک اِرادوں کو خاک میں مِلا دے گا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(353) حضرت مولانا پروفیسر محمد ظفر الحق بندیالویمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(پرنسپل جامعہ مظہریہ امدادیہ، بندیال شریف، خوشاب، پاکستان)
بِحَمْدِاللہ تعالٰی مَدَنی چینل تبلیغ ِ دین، اشاعتِ مسلکِ محبت رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اہم تَرین فریضہ کروڑوں لوگوں تک گھر بیٹھے مُفت پہنچا رہا ہے۔ بڑے خوبصورت ، دلنشین رُوح و قلب کو تسکین دِینے والے بے شمار پروگرام جن سے مرد ، عورتیں ، بچے سب فیض یاب ہورہے ہیں ۔یہ اس جدید دور کی اہم تَرین ضرورت تھی۔ عرصہ سے ایک تَشنگی نوجوان نسل کو محسو س ہورہی تھی۔جو لوگ بے حد مَصْروف تھے اور اِجتماعات میں جانے کا وقت ان کے پاس نہیں تھا وہ اپنی دُکان پر یارات کو گھر میں بیٹھ کر اس کو سَماعت کررہے ہیں اور اپنی آنکھوں کو دیکھ کر بصیرت و بصارت کی بالیدگی (نشوونُما) کا سامان کررہے ہیں ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ محبوب کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ان عُشّاق کو تاقیامت سلامت رکھے، آمین۔
امیر اہلسنّت حضرت علامہ محمد الیاس قادری مدظلہ العالٰی کی اِنتھک کوششوں سے دعوتِ اسلامی اس میدان میں کسی سے پیچھے نہیں ۔ عُلَمائے کرام ، مشائخِ عظام کو اس کے ساتھ مزید تعاون کا ہاتھ بڑھانا چاہیے تاکہ پوری دُنیا پر نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی سُنتوں اور آپ کے عشق کے پیغام کو پہنچایا جائے ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے پیارے محبوب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہم سب کے حامی و ناصر ہوں ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(354) حضرت مولانا احمد ذہین مگسیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد اکبری ، مدرسہ عربیہ اکبریہ ، تعلقہ میھڑ ، ضلع دادو، باب الاسلام سندھ، پاکستان)
یقینادعوتِ اسلامی نے بڑا کام کیا ہے۔ بالخصوص مَسلکِ اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ ربّ عزّت بھولے بھالے سُنی اسلامی بھائیوں تک دین کی تعلیم پہنچانے میں کوشاں ہے۔ اور مَدَنی چینل کو شروع کرکے تو آپ نے اُمّت پر احسان کیا ہے کیونکہ جو لوگ مذہب سے دِلچسپی تو رکھتے تھے مگر ان کو عقائد تک پتا نہیں تھے اب تو وہ لوگ ہر وقت مَدَنی چینل کو ہی دیکھتے ہیں ۔اور مَدَنی چینل میں ہمیں جو معلومات ہوتی ہیں وہ شاید گھنٹوں مُطالَعہ کرنے کے بعد حاصل ہوں۔ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حُضُور بددستِ دُعا ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے محبوبِ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّماور جُملہ اصحابِ کرام و مشائخ عظام رضوان اللہ تعالٰی علیہم اجمعین کے صدقے میں دعوتِ اسلامی کو ہمیشہ ترقی عطا فرمائے ، ہمیں مَدَنی چینل سے اِستفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں ایمان پہ موت عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع