30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْد للّٰہعَزَّوَجَلَّعُلمائے حقّہ کے تَاثُّرات پڑھ کر تسلّی ہوئی کہ ان حضرات کی دُعائیں بھی مَدَنی چینل کے ساتھ ہیں ۔ جوں جوں زمانہ سائنسی اِنقلابات کی طرف جارہا ہے اسی لحاظ سے بے حیائی عُریانی فحاشی بھی ہرگھر میں گھس کر اِیمان کی شمع کو بُجھانے کی مذموم حرکت بھی کررہی ہے۔ایسے میں یقیناً مَدَنی چینل خزاں رَسیدہ چمن میں پہلی بہار کا مُشکبار پھول بن کر اِیمان کے باغ میں مہک لانے کا ذریعہ ہے۔میری والدہ ماجدہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی تعریف فرماتے ہوئے کہتی ہیں : ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّ زندہ رکھے دعوتِ اسلامی میں ، موت عطاء فرمائے دعوتِ اسلامی میں ، اور اُٹھائے دعوتِ اسلامی میں (آمین) اِسی دعاؤں کے ساتھ مَدَنی چینل کواللہ دن گیارہویں اور رات بارہویں عُروج و کمال عطا فرمائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(346) حضرت مولانا محمد عارف فیضیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
( صدر مدرس جامعہ رضویہ مظہر الاسلام ، بیٹ میر ہزار، تحصیل جتوئی ، ضلع مظفر گڑھ ، پاکستان)
فقیر آپ کے بین الاقوامی سُنتوں بھرے اجتماع اور مَدَنی چینل کی جتنی تعریف کرے کم ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے محبوب اعظم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے دعوتِ اسلامی کو قائم رکھے ، آمین ثُمَّ آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(347) حضرت مولانا محمد ہاشم خان قادریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
( خطیب مرکزی جامع مسجد غوثیہ ، لیاقت پور شہر، ضلع رحیم یار خان ، پاکستان)
حقیقت یہ ہے کہ جو مدنی آقاصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا غلام ہے ، وہ ہمارا اِمام ہے، اس سے محبت کرناہمارا کام ہے۔ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی قریب سے زیارت کی خواہش ہمیشہ رہتی ہے ۔ مَدَنی چینل وقت کی اہم ضرورت تھی جس کا سہرا آپ کے مُقدّر میں لکھا تھا۔ مَیں آپ کو اور آپ کے تمام معاونین کو دِل کی گہرائیوں سے ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہوں ۔
اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی جہاں دیگر شعبہ جات مثلاً تبلیغ و تحریر ، تدریس میں قابلِ تحسین کام کررہی ہے وہاں اس نے یہ چینل جاری کرکے اس خَلا کو بھی پُر کردیا ہے۔ آج گھروں میں یہ چینل دیکھا جارہا ہے دِلوں میں اُترنے والے دُعائیہ کلمات بچوں ، بوڑھوں اور عورتوں پر اِحسانِ عظیم سے کم نہیں ۔جہاں ان کو دل خراش پروگرام دیکھنے کے سِوا کچھ نہیں ملتا تھا آج اِن گھروں میں مدنی ماحول میسر آگیا ہے۔اورحج کے سلسلے کا پروگرام بَہُت اچھا ہے جو کہ نشرِ مکرّر کے طور پر دکھایا جارہا ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(348) حضرت مولانا غلام رسُول عمرانی قاسمیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ عربیہ، قاسم العلوم با رگاہ حضرت مشوری شریف ، فاروق نگر لاڑکانہ، باب الاسلام سندھ، پاکستان)
یہ اسلامی مَدَنی چینل سُن کر اور مولانا محمد عمران صاحب کی دُعائیں سُن کر بَہُت خوشی ہوئی ہے ۔ رات بھی حج کی مناسک اور عرفات میں ٹھہرنا اور ارکانِ (حج) کا بیان بھی اچھی طرح سُنا۔ اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ یہ مَدَنی چینل اور بھی دُنیا کو صِبْغَۃَ اللہ کا رنگ لگائے گا اور نشرو اشاعت کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کی خدمت کو اپنٰ بارگاہ میں قبول فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(349) حضرت مولانا غلام دستگیرمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(معین المفتی، جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس، اوکاڑہ، پاکستان)
امّا بعد !اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ثُمَّ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی مَدَنی چینل پر اپنے مخصوص اِصلاحی بیانات سے بسیار اسلامی بھائیوں اور بہنوں کی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے اسے مزید دن دُونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(350) حضرت مولانا محمد نثار وارثیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دارالعلوم قادریہ چشتیہ نظامیہ وارثیہ، پل بیاس، اوکاڑہ، پاکستان)
اللہ تعالٰی نے اس کائنات کو حسین بنایا اور قُدرت کا شاہکار حضرت انسان کو بنایا۔ اِسلام اپنے ماننے والوں کو راہِ حق پر چلنے کی تلقین کرتا ہے۔حقیقت یہ ہے اِسلام ہمارا ظاہر و باطن پاک رکھنا چاہتا ہے۔اور یہ نوعِ انسانی پر اس کا زبردست احسان ہے ، پاکی و طہارت دراصل حُسن و جمال کا دوسرا نام ہے۔ اس پُر فِتَن دور میں جہاں اسلام، اِسلامی تعلیمات ، اور اہلِ اسلام کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع