30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(330) حضرت مولانا محمد رمضان صابریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
( جامعہ کنزالعلوم عربیہ اِسلامیہ ، بستی لودھراں خیرپور سادات، تحصیل علی پور ، ضلع مظفر گڑھ ، پاکستان)
یہ تواظہرمن الشمس ہے کہ حق و باطل کی لڑائی ابتدا سے آرہی ہے مگر حق کا ہمیشہ بول بالارہا ہے۔ یقیناً اہلسنّت وجماعت کے لیے دعوتِ اِسلامی کا وجود نعمت عُظمٰی ہے اور اس کا کردار باوقار ہے۔ نیز اشاعت دین اور اِصلاح عمل کے لیے مَدَنی چینل بہترین ذریعہ ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(331) حضرت مولانا محمد اشرف مانگویمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب مدینہ مسجد ، مہتمم جامعہ الاثانیہ رضویہ ، شکر گڑھ ، نارووال ، پاکستان)
مَدَنی چینل وقت کی ضرورت تھی جسے دعوتِ اسلامی نے پورا کیا ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(332) حضرت مولانا محمد شاہد اقبال رضامُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دفتر جماعتِ اہلسنّت ، پرانا اڈا، ڈیرہ دین شاہ، تحصیل کوٹ ادّو، ضلع مظفر گڑھ ، پاکستان)
سب سے پہلے دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی سُنتّوں بھرے اجتماع کی کامیابی پر مُبارک باد پیش کرتا ہوں ، قبول فرمائیں ۔ دوسر ے نمبر پر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل کے آغاز پر مُبارکباد پیش کرتا ہوں ، کیونکہ مَدَنی چینل عوامِ اہلسنّت کی عظیم فتح اور کامیابی اور کامرانی ہے۔ اورد عوتِ اسلامی کاایک عظیم قدم ہے۔ اس مَدَنی چینل کے ذریعے عوامِ اہلسنّت بلکہ اِمام اہلسنّت مولانا شا ہ امام احمد رضا رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے عاشِقوں اور دِیوانوں تک امیر اہلسنّت بانیٔ ٔدعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے ۔ مَدَنی چینل بھی نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے کا ایک ذریعہ ہے اوراس کی وجہ سے اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ لوگوں کی اِصلاح ہوگی اور دعوتِ اسلامی کی بہار گھر گھر پَہُنچے گی۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(333) حضرت مولانا محمدپیر سید سلطان علی شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( بانی و مہتمم دار العلوم حنفیہ حسینیہ ہمدانیہ ، بھنگالی شریف، ضلع راولپنڈی، پاکستان)
مَدَنی چینل کے اِجرا پرآپ کو دِلی مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ اِس کے پرچار سے مَسلکِ اہلسنّت کا پرچار ہوگا۔ دُعا ہے کہ امیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِیاور مجلسِ شوریٰ کے اراکین اور دعوتِ اسلامی کے تمام ممبران کواللہ تعالٰی دین و دُنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(334) حضرت مولانامفتی محمد ایوب ہزارویمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مفتی و مدرس جامعہ اسلامیہ رحمانیہ ، ہری پور ہزارہ، صوبہ خیبر پختونخواہ، پاکستان)
یہ حقیقت ہے کہ دعوتِ اسلامی کے اَمیر، امیراہلسنّت حضرت مولانا ابوبلال محمد اِلیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ کے تجدیدی کارناموں سے پُوری دُنیا میں احیائے دِین اور احیائے سُنَن ہوا۔ ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں بچّوں ، نوجوانوں ، مردوں ، عورتوں اور بوڑھوں کو مُتَّبِع سُنّت بنانا احیاء اِسلام نہیں تو اور کیا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کے وُجُود ِ مَسعُود میں مزید بَرَکت فرمائے۔ مَدَنی چینل کے اِجرا سے مجھے بَہُت مُسرّت ہوئی۔ اِس ذریعۂ ابلاغ سے اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بَہُت لوگ مُستَفِید ہوں گے اور دعوتِ اسلامی کا پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پَہُنچے گا۔ میری رائے میں اگر درسِ قرآن ، درسِ حدیث اور نعت وغیرہ خالصتاً مذہبی پروگرامزکومَزید وُسْعَت دی جائے اوراسلام کے بارے میں دِیگر معلوماتی یا مُفید پروگرام بھی شروع کئے جائیں تو مَدَنی چینل اورزِیادہ دلچسپ اور دِلکش ہوجائے گا۔میری دُعا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل کو ترقی نصیب فرمائے اور مسلمانوں کی اِصلاح کا ذریعہ بنائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(335) حضرت مولانا محمد امجد علی سُلطانیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صدرمدرس جامعہ غوثیہ ، کہروڑ پکّا، لودھراں ، پاکستان )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع