دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

          مَدِینَۃُ الاولِیاء ملتان شریف میں  سالانہ اِجتماع کی کامیابی اور  مَدَنی   چینل   کے آغاز کی مبارک قبول فرمائیں۔ دعوتِ اسلامی نے حضرت امیرجماعت،  حضرۃ العلّام ، پیر طریقت ، رہبرشریعت،  مُبلِّغ اسلام حضرت علامہ محمد الیاس قادری صاحب زید مجدہ ٗکی قیاد ت میں  نہایت ہی اعلیٰ اور عُمدہ بے مثال عمل شروع کیا ہے اور در حقیقت مسلک حقّہ اہلسنّت و جماعت کی خدمت کا عظیم بیڑا اُٹھا یا ہے اور لوگوں  کو  مَدَنی   چینل  کے ذریعہ سے  دِینی مسائل اور تاجدار مدینہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی سچّی محبت اور سنّتوں  کا درس شروع فرما کر ہدایت کا راستہ دِکھانے کا ایک عظیم سِلسلہ شروع فرمایا ہے اور ایک اہم ضرورت کو پورا فرمایا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں  مصطفٰے کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے واسطہ سے  دُعا ہے کہ ہمارے سَروں  پر امیرجماعت  (یعنی امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ) کا سایہ قائم و دائم رکھے اور معاونین و خادمین کی کوششوں  کو قبول فرمائے اور  مَدَنی   چینل   کی فیوض و برکات جاری رکھے، آمین ثم آمین بجاہ طٰہٰ ویٰسین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (321) حضرت مولانا حضور بَخش فخری چشتیمُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (صدر مدرس و خطیب جامعہ محمدیہ فریدیہ انوار الاسلام ، لودھراں  ، پنجاب، پاکستان)

             مَدَنی   چینل  کے قیام پر بَہُت خوشی ہوئی،  اس سے  اِسلام کی اشاعت بہتر ہو گی ۔ وقت کے تقاضوں  کے مطابق بَہُت فائدہ ہوگا۔ وعظ و نصیحت کے لیے مؤثر ہوگا ،  بُرائی سے  بچنے اور اعمالِ صالحہ کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ شریعت مُطہَّرہ کی مَعرِفت و عمل کرنے کا ذوق بڑھے گا۔

             اللہ عَزَّوَجَلَّ عملِ صالح کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور امیر اہل سُنَّت کی زِندگی دراز فرمائے اور زیادہ سے  زیادہ دینِ متین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (322) حضرت مولانا محمد شہباز ظفر مدنیمُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مدرس شعبہ درسِ نظامی جامعہ رضویہ مظہر العلوم،  فورڈ عباس ، ضلع بہاولنگر، پاکستان)

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَلٰی اِحْسَانِہٖ وَمَنِّہٖ وَکَرَمِہٖ مَدَنی   چینل   اپنی بہارِیں  لوٹا رہا ہے اور دعوتِ اسلامی کے پیغام کو گھر گھر پہنچارہا ہے ہمارے مدنی مرکز کا اس حوالے سے  یہ ایک بہتر اقدام ہے اور اس کی بے حد ضرورت بھی تھی کہ جب غیر اپنا مُلَمَّع سازی کیا ہوا پیغام لوگوں  کے گھروں  میں  اس ٹی وی کے ذریعے گھسارہے تھے تو اس بات کی ضرورت تھی کہ حق کابھی سب تک اصلی ر وپ پَہُنچے۔بالجملہ  مَدَنی   چینل   وقت کی ضرورت ، قوم کی پکار اور دِلوں  کی دھڑکن ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کو دوام و اِستحکام عطا فرمائے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (323) حضرت مولانا نیاز احمد فیضیمُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (جامع مسجد جیلانی ، چشتیاں ، ضلع بہاولنگر، پاکستان)

            اَحقرالعِبادنے جب  مَدَنی   چینل  کے اِجرا کی خبرسُنی تو اِنتہائی دِلی مُسرَّت ہوئی۔دیگر  چینل ز کے ذریعہ زمانۂ جاہلیت سے  بڑھ کر اخلاق کی دھجیاں  اُڑائی جارہی ہیں ،  اور نسلِ نو کو میڈیا کے ذریعے اخلاق بد اور افکار فاسدہ میں  جکڑا جارہا ہے۔

            اِنتہائی ضرورت تھی کہ ایک ایسا  چینل  ہو جس پر اُمتِ مُسلِمہ کی اخلاقی،  اِصلاحی اور فکری تربیت کی جائے اور صَحیح معنوں  میں  آقائے کونین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پیغام پہنچایا جاسکے۔

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہ رَبِّ العٰلَمِیْندعوتِ اسلامی کے امیر امیر ِ اہلسنّت حضرت مولاناپیرطریقت محمدالیاس قادری مُدَّظِلُّہٗاور آپ کے تربیت یافتہ مُبلِّغین نے اس عظیم ضرورت کو پورا کر دیا ہے ۔

             اللہ عَزَّوَجَلَّامیر اہلسنّت اور  مَدَنی   چینل   کے اجرا کے معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (324) حضرت مولانا حافظ شفیق احمدمُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (فارغ التحصیل جامعہ علیمیہ،  اسلامک سینٹر، باب المدینہ کراچی)

            سب سے  پہلے تمام تعریفیں اللہ  جَلَّ مَجدہٗکے لئے ہیں  جس نے ہم کوہدایت کی نعمت عطافرمائی اور اپنے حبیب حضرت محمد صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پیروکار بنایا۔مجھے اپنے گھروالوں  کے ساتھ آپ کا  مَدَنی   چینل  دیکھنے کا موقع ملا جسے  مَیں نے اُمّت مُسلِمہ کے لئے بَہُت زیادہ مُفید پایا۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن