دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

کو گرما دے جو روح کو تڑپا دے۔

جہاں  میں  اہل اِیمان صورت خورشید جیتے ہیں

اِدھر ڈوبے اُدھر نکلے اُدھر ڈوبے اِدھر نکلے

                اِنسان کی قدر عمل کے حُسن سے  ہے ،  اگر اِس کا دامن اچھے اعمال سے  بھرا ہوا ہے تو اِس دُنیا میں  بھی اس کی قدر ہے اور آخرت میں  بھی اس کی عزّت ۔وہ فرد یا قوم جس کی زِندگی عمل کے سوز سے  خالی ہے وہ ایک بے معنی لفظ ہے۔ بے روح جسم ہے۔ گفتار کی روح کردار ہے اسی لیے نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے اِسلام کی دعوت دینے سے  قبل اپنا حُسنِ کردار اہلِ مکہ کے سامنے رکھ دیا ، گفتار کا حُسن بے مقصد اور بے معنی ہے اگر اس کے ساتھ کردار کی خوبی شامل نہ ہو،  کردار ہو تو لفظوں  کی شان اور شِکوہ کی ضرورت باقی نہیں  رہتی۔دعوتِ اسلامی میری اس تحریر کی محتاج نہیں ۔ کیونکہ

جوشِ کِردار سے  کھل جاتے ہیں  تقدیر کے راز

            عمل سے  قوموں  کے اندر جذبہ،  جوش اور ولولہ پیدا ہوتا ہے۔ رواں  دواں  پانی تازہ رہتا ہے۔ جب کہ ساکن پانی میں  بدبُوپیدا ہوجاتی ہے۔ سکون تو قبر کی آغوش میں  مل سکتا ہے۔ زندگی تو جدوجہد سے  عبارت ہے۔ یہاں  اِنسان حرکت وعمل سے  آراستہ رہے تو بہتر ہے جو قومیں  ہاتھ پر ہاتھ دھرے مستقبل کی مُنتظِر رہتی ہیں ۔مایوسی اور حسرت اِن کا مقدر بن جاتی ہے حرکت عمل ہی کو کہتے ہیں  اور عمل سِیرت و کردار کی بلندی سے  اُبھرتا اور ِنکھرتا ہے ،  صرف گفتار کے غازی قوموں  کی تقدیر نہیں  بدلا کرتے۔

سیرت نہ ہو تو عارض و رخسار سب غلط

خوشبو اُڑی تو پھول فَقَط رنگ رہ گیا

              ہم مسلمان اگر اپنے آپ کو رسُول اللہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی سُنّتوں  کا پیکر بنالیں  تو کیا بات ہے کہ ہم بھی دُور سے  پہچان لیے جائیں  گے اور یاد دِلائیں  گے کہ اے لوگو! ہمیں  بتاؤ کربلا میں  کون بغیر داڑھی کے تھا؟ ۔ کربلا میں  کون بے نمازی تھا؟  بہتَّر72میں  سے  کس نے شریعت چھوڑی تھی۔ ہم 72کو نمونہ بنا کر گلی گلی جائیں  گے۔ نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنتوں  کو عام کریں  گے۔ مُحترم قارئین کرام دعوتِ اسلامی ایک تحریک ہی نہیں  ،  ایک جَماعت ہی نہیں  بلکہ دعوتِ اسلامی ایک جذبہ ہے۔

ہر دور کے فِرعون کو اِحساس دِلا دو

جذبہ کبھی پابندِ سلاسِل نہیں  ہوتا

          دعوتِ اسلامی کا مِشن کیا ہے؟  یہ نوجوان کیا چاہتے ہیں  ؟  تو آؤ مَیں  بتاتا ہوں ،  تحصیل نکیال کشمیر کے اندر جو مَیں  نے دیکھا جو مَیں  نے پَرکھا،  وہ یہ ہے کہدعوتِ اسلامی تمہیں اللہ عَزَّوَجَلَّکے اَحکام کی طرف بُلانے کا ایک ذریعہ ہے،  دعوتِ اسلامی تمہیں  نبی پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنتوں  کا پیکر بنانا چاہتی ہے ،  دعوتِ اسلامی تمہارے چہرے پرداڑھی دیکھنا چاہتی ہے،  دعوتِ اسلامی تمہارے دِماغ کو رسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا سودائی دیکھنا چاہتی ہے، دعوتِ اسلامی تمہارے دِل کومحبت رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا محور دیکھنا چاہتی ہے، دعوتِ اسلامی چاہتی ہے کہ سَرسے  مسجد آباد رہے اور یادِ مدینہ سے  دِل آباد رہے،  دعوتِ اسلامی تمہاری مسجدوں  کو آباد دیکھنا چاہتی ہے،  دعوتِ اسلامی کا مِشن ہے کہ شادی ہو یا غمی ، پیدائش ہو یا عقیقہ،  اِن تمام کاموں  میں  غیر شرعی رسومات کو ترک کرکے اللہ عَزَّوَجَلَّاور اُس کے رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا ذِکرکیا جائے اور ان کے اَحکامات کے مطابق ان اُمُور کو سر انجام دیا جائے۔

            قارئین کرام! دعوتِ اسلامی کیا ہے؟  دعوتِ اسلامی  اَمْرٌبِالْمَعْرُوْفِ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَریعنی نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے  منع کرنے کا نام ہے، دعوتِ اسلامی  اچھائی کی طرف بُلاتی ہے،  بُرائی سے  روکتی ہے۔ اب آپ خود فیصلہ کریں  کہ دعوتِ اسلامی  کا مِشن اِسلامی ہے یا غیر اِسلامی ؟  اگر اِسلامی ہے تو اِن کے ساتھ تعاون کریں۔ یہ مَیں  نہیں  کہتا بلکہ ربّ عَزَّوَجَلَّ قرآن پاک میں  حکم دیتا ہے:  } وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى ۪    (پ۶ اَلمَائِدَۃ ۲) ترجَمۂ کنزالایمان: اور نیکی اور پرہیز گاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو۔{ میڈیا کے ذریعے تبلیغ اِسلام کا کام وقت کی اہم ضرورت تھی۔ جسے   مَدَنی   چینل  نے پورا کردیا ہے۔ اِسی  چینل  پر آکرکافی تعداد میں  کافروں کے اِسلام قبول کرنے کی مصدقہ خبریں  موصول ہوئی ہیں ،  اللہ تعالٰی  مَدَنی   چینل  کو لازوال عروج عطا فرمائے اور تبلیغِ اسلام کا بہترین ذریعہ بنائے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (304) حضرت مولانا عبدالجلیل قادریمُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خطیب فیضانِ مدینہ مسجد،  فتح پور،  کشمیر)

            سَرورِ کائنات فخرِموجودات کے عنایت کئے ہوئے دین اِسلام کو ہر دور میں  ایسے  مجاہدوں  کی ضرورت رہی جو مجاہدانہ صفات کے ساتھ تبلیغ دین و اِحیاء سُنَّت کا کام کرتے رہے ہیں ۔ دورِ حاضر میں  جبکہ جہاں  سائنسی علوم حاصل کئے جارہے ہیں  وہاں  احکامات ِ دینِ متین سے  روگردانی اور غفلت نے قوم مسلم کو اپنی مطلوبہ منزل سے  دُور کردیا۔ نوجوان نسل صرف دُنیا کی رنگینیوں  میں  محو ہو کر رہ گئی تھی کہ اللہ عَزَّوَجَلَّکا کرم ہوا کہ باب المدینہ کراچی پاکستان سے  ایک ایسے  مُجاہد اوراِسلام و طریقت کے داعی نے ایسے  جہاد کا اِعلان کیا جو سب سے  بڑا جہادہے۔یعنی جہاد بالنفس ،  اس اِسلامی لشکر میں  ِ اللہ عَزَّوَجَلَّکا کرم و فیضانِ مصطفیٰ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے  اتنا اِضافہ ہوا کہ آج پوری دُنیا میں  ابلیس لعین اور نفس اَ مّارہ کے خِلاف

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن