30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھی کرتے ہیں کہ آپ حاسِدین کے حسداور شریروں کے شَر سے محفوظ رہیں اور آپ کی دِلجوئی کے لیے یہ بھی کہتے ہیں : ( وَ اَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ (۱۳۹) یعنی تمہیں غالب آؤ گے اگر ایمان رکھتے ہو}
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(296) حضرت مولانا مفتی محمد یٰسین الکریم نقشبندیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(بانی و مہتمم دارالعلوم عشرہ مبشرہ ، جامع ہمدانیہ، ضلع اوکاڑہ ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ مخدوم و محترم امیر اہلسنّت حضرت مولانا محمد الیاس عطار ؔقادریمُدَّظِلُّہُ العَالِیکی سوادِ اعظم اہلسنّت کی بہتری ومضبوطی کے لیے مختصر وقت میں کی گئی اَنْمِٹ مساعی ٔ دینیہ اہلِ علم وبصیرت سے یقینا ڈھکی چُھپی نہیں ہیں ، اور اب مَدَنی چینل کا اِجراکرکے یقینا اہلسنّت کی موجودہ و آئندہ نسلوں پر احسانِ عظیم فرمایا ہے ۔ اور بلا شُبہ ایسے اِقدام کی میڈیا کے دورمیں اَشد ضرورت تھی اور بِلامُبالَغہ یہ سعادت دعوتِ اسلامی کے حصّے میں آئی ہے۔ اللہ کَرِیْم عَزَّوَجَلَّ اس سلسلے میں بَرَکت بھی عطا فرمائے اور تمام منتظمین مَدَنی چینل کو مزید اِخلاص و اِستِقامت کی نعمتِ عظمٰی سے نوازے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(297) پیر طریقت حضرت پیر خواجہ عبدالسلام صاحب نقشبندی مجددیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(آستانہ عالیہ صمدیہ سلامیہ ، بستی حضور صاحب رینالہ خورد، ضلع اوکاڑہ، پاکستان)
ہم دعوتِ اسلامی کو مَدَنی چینل کے آغاز پر مبارک باد پیش کرتے ہیں میڈیا کے ذریعے پھیلنے والی بے دِینی وبے حیائی کی روک تھام کی غرضِ مُقدَّسہ اور شریعت و سُنَّت کی حفاظت واِشاعت کی نیتِ مُطہَّرہ سے شروع کیے جانے والے مُقدّس سِلسلے مَدَنی چینل کی ترقی و بہتری کے لیے ہم دُعا گو ہیں اللہعَزَّوَجلّ َامیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادریمُدَّظِلُّہُ العَالِی کو اس کی بہترین جزا دے اور مَدَنی چینل کو اُمتِ مُسلِمہ کی رہنمائی کے لیے شرفِ قبولیت و مَقبولیت سے نوازے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(298) حضرت مولانا احمد علی فیضی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد غوثیہ، نزد چشتیاں شریف ، ضلع بہاولنگر، پاکستان)
امیراہلسنّت پیکر زہد و تقویٰ علامہ محمد الیاس قادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی کاوشوں اور دِینی و مذہبی خدمات میں سے مَدَنی چینل کا آغاز بَہُت بڑی افادِیت کا حامل ہے۔ جس کو دیکھنے کا موقع نصیب ہوا اور دِل کے بند دریچے کھلنے لگے۔ مَدَنی چینل خواص و َعوام کے لیے بہترین علمی و ادبی و روحانی سرمایہ ہے۔ جو ناظرین کے قلوب و اذھان کو بھی عشق و اِیمان اور علم وعرفان کے انوار سے منور کرتا ہے۔
دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ حضرت علامہ قادری صاحب زید مجدہ ٗجو مشن و فکر لے کر میدانِ عمل میں اُترے ہیں کو پیارے محبوب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے وسیلۂ جلیلہ سے کامیابیوں سے ہمکِنار فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(299) حضرت مولانا محمد منور علی رضویمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس دربارِ خواجہ نور محمد مہاروی، ضلع بہاولنگر، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ رَبِّ الْعٰلَمِیْن مَدَنی چینل جو کہ امیرِاہلسنّت شیخِ طریقت ، بانیٔ دعوتِ اِسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی صاحب کی اجازت سے اور آپ کی محنت سے اس کو چلایا گیا ، جس سے پوری دُنیا فیض یاب ہورہی ہے ۔ جو لوگ اپنے گھروں میں دِن رات فِلموں اور ڈِراموں کو دیکھتے رہتے تھے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اب دیکھنے میں آیا ہے کہ گھروں میں بچے بوڑھے سب ہی مَدَنی چینل لگائے دعوتِ اسلامی کے مُبلِّغین کی زیارت بھی کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ بے شمار ایسے مسائل جو کہ ان (عوام) کو معلوم نہیں وہ بھی ان کی سمجھ میں آجاتے ہیں ۔ جیسا کہ پہلے اِنٹرنیٹ کے ذریعہ دُنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کا پیغام عام کیا جارہا تھا اور دُنیا بھرسے پوچھے جانے والے ہزاروں مسائل کا حل اور کفّار کے اسلام پر اِعتراضات کے جوابات دینے کے سا تھ سا تھ ان کو اسلام کی دعوت پیش کرنے کی بھی سعادت حاصل کی جارہی تھی ۔اب مَدَنی چینل میں بھی یہ کام بدرجہ اولیٰ کیا جارہا ہے ۔اللہ عَزَّوَجَلَّسے دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس جماعت کے امیر، امیراہلسنّت کو دارزی عمر بالخیرعطافرمائے اور ہم سب کو امیر اہلسنّت کے فُیُوض وبَرَکات سے مُستَفِیض فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(300) حضرت مولانا فیض الرسُول القادری انصاریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع