30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ کَرِیم عَزَّوَجَلَّ بہترین اجرو ثواب سے نوازے، ہمارے دِلوں کے چین، عاشقِ سرور کونین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ، مُصلح اُمّت امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلا ل محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دامت فیوضہم کو جنہوں نے مَدَنی چینل کو اشاعتِ دین اور فُضُولیات و لغویات کی بھرمار ِمسلسل کی روک تھام کے لیے انتہائی احسن انداز میں جاری فرمایا۔ دُعا ہے ربِّ لم یزل عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ بے نیاز میں کہ اس مَدَنی چینل کو بے مثل و بے مثال کامیابی اور کامرانی کی ایسی بہاریں دکھائے کہ کبھی خزاں کے منہ نہ دیکھے اورمسلمانوں کے لیے عمومی اوراہلسنّت کے لیے خُصُوصی طور پرفوز و فلاح کا سبب بنے۔آمین بجاہ طٰہٰ و یٰسینصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صبا وہ چلے کہ باغ پھلے وہ پھول کھلے کہ دن ہوں بھلے
لِوا کے تَلے ثناء میں کھلے رضاؔ کی زباں تمہا رے لئے
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(288) صاحبزادہ حضرت مولانا محمدشاہد عارف نوریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد اُونچی ، اعظم کلاتھ مارکیٹ ، مرکز الاولِیاء ( لاہور) ، پاکستان)
آج کل مختلف T.V چینل ز کے ذریعے فحاشی اور عُریانی کی ترغیب دی جارہی ہے ۔جو نئی نسل کے بگاڑ کا سَبَب ہے۔اور اسے دِین سے دُور لے جارہی ہے۔ ایک ایسے چینل کی ضرورت تھی جو نئی نسل کو ہدایت اور دین اِسلام کی طرف مائل کر سکے۔ یقیناً مَدَنی چینل اس کمی کو پورا کرنے کے لیے میدان میں اُترا ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(289) حضرت مولانا سیدنصیراللہ شا ہ کاظمیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرسہ عربیہ کنزالعلوم ، الرحمن ٹاؤن نزد ٹینکی والا چوک، گورنمنٹ کالونی ، اوکاڑہ، پاکستان)
وہ شخصیّت جس نے آج کے گئے گزرے دو رمیں مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں میں سَچّے دین کی سچی لگن پیدا کرکے جام عشقِ رسُولصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے سرشار فرمادیا اور اس وقت کشتیٔ اُمّت کو تبلیغی، تحریری سہارا دیا۔ جس وقت ہر جانب سے بے دینی و بے عملی اور بدعملی کی بپھری موجوں نے اس کشتی کو اپنے گھیرے میں لے لیا تھا اور صاحبانِ بصر وبصیرت متفکر و مغموم تھے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّجانے کس دِل کی تڑتپی ہوئی بے قرار صدا نے بارگاہِ ایزدی جَلَّ جلالہٗ میں شرف قُبولیت پایااور قرآن وسُنَّت کے داعی صِدق واِخلاص کی پیکر شخصیت اَمیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رِضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نے شرعی احتیاطوں کے پابند رہتے ہوئے اس اُمّت مرحومہ (وہ اُمت جس پر اللہ کی رحمت ہو) کو مَدَنی چینل کا تحفہ عطا فرمایا۔ اِنْ شَآ ء اللہ عَزَّوَجَلَّاس خالِص دِینی و مذہبی سلسلے سے مسلمانان عالم کے ساتھ ساتھ غیر مسلم و غیر مذہب بھی مُستَفِید و مُستَفِیض و مُستنیر ہورہے ہیں اور ہوتے رہیں گے۔
اللہ جل مجدہٗ الکریم کی بارگاہِ بے نیاز میں اِنتہائی عاجزی سے ہم دعوتِ اسلامی کے تمام شعبۂ جات کے لیے بالعموم اور مَدَنی چینل کے لیے بالخصوص بہتر یوں اور بہاروں کے لئے دُعا گو ہیں ۔ مولا تعالیٰ عَزَّوَجَلَّامیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِیاور آپ کے رُفَقاء کی مساعیٔ جمیلہ کو مشکور فرما کر اپنی بارگاہ سے اجرعظیم مرحمت فرمائے ۔انہوں نے مَدَنی چینل کے موجد بن کر ’’ خَیْرُالنَّاس مَنْ یَّنْفَعُ النَّاس (کَنْزُالعُمَّال ج۱۶ ص۵۳ حدیث۴۴۱۴۷ دار الکتب العلمیۃ بیروت) یعنی لوگوں میں سے بہتر وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے۔ ‘‘ کی بشارت سے خود کو مشرف کرلیا ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(290) شہزادۂ خطیب پاکستان الحاج صوفی محمد لطیف نقشبندیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم اعلیٰ و مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ، کچہری بازار، اوکاڑہ ، پاکستان)
اللہ کریم عَزَّوَجَلَّآپ (امیرا ہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ) کو ، مرکزی مجلس شوریٰ اور دعوتِ اسلامی کی دُنیا بھر کی تمام تنظیمی کابینات و تمام شعبہ جات کو بالعموم اور مَدَنی چینل کوبالخصوص ترقی دے اور نظام ِمصطفی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے عملی نفاذ کا اس مَدَنی چینل کو ذریعہ نافِعہ بنائے اور ان تمام اُمور دِینیہ کو ہر طرح کی نظربد سے محفوظ و مامون رکھے، آمین ۔میرے مُرشِدِ گرامی جو حضرت میاں شیر محمد نقشبندی علیہ رحمۃ اللہ القوی کے برادرِ حقیقی حضرت پیر غلام اللہ نقشبندی علیہ رحمۃ اللہ الغنی المعروف ثانی صاحب ہیں ، کا صدقہ اللہ ربُّ العزّت جلَّ جلالہٗ دعوتِ اسلامی اور مَدَنی چینل کو تمام اولِیاءے کرام رحمہم اللہ السّلام کے زیرِ سایہ رکھے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(291) حضرت مولانامحمد رفیع نقشبندی قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ضلعی امیر جماعت اہلسنّت پاکستان، ضلع اوکاڑہ ، پاکستان)
دورِحاضر میں بلاشبہ عُلَماء و مشائخ اہلسنّت کَثَّرَھُمُ اللہ تعالٰی کا وُجُود ِمَسعُود کسی نعمت سے کم نہیں ۔مِنْھُم حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دامت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع