30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مَدَنی چینل کے اِجراء کی توفیقِ رفیق سے نوازا اور ایسا نوازا کہ اوّل دِن سے ہی اس کی بَرَکات کا ظہور ہونے لگا ہے۔ چُنانچِہ مسلمان اس کو دیکھ کر گناہوں سے تائب ہوئے ہیں ، بلکہ بَہُت سے کُفّار دولتِ اِیمان سے سرفراز ہوچکے ہیں ۔
یقین جانئے راقم کی بذاتِ خود یہ کیفیت ہے کہ مَدَنی چینل کو onکرتے ہی گنبدخضراء کا مونو گرام دیکھ کر حقیقی گنبد خضراء کی ہریالی یاد آجاتی ہے، قلب و بدن میں شگفتگی بِکھر جاتی ہے اور ہم اپنے مکان اور مکِینوں کو پہلے سے زیادہ مَسْرور و مامون محسوس کرتے ہیں ۔ا س کی زیارت سے بصارت و بصیرت میں حقیقی معنوں میں اِضافہ ہوتا ہے۔ محافِظ حقیقی جلَّ جلالہ‘ اس مَدَنی چینل اور اس کے منتظمین کو اپنی بارگاہ سے اپنی شایانِ شان اَجرعطا فرمائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(284) حضرت پیرزادہ محمد رفیق احمد طاہر سعیدیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد اکبریہ سعیدیہ ، سلطان العلوم بٹی ہوت مہر ، تحصیل احمد پور شرقیہ، ضلع بہاولپور، پاکستان)
تبلیغ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے کُتُب سے روشناس کروانے اور انہیں ذریعۂ تبلیغ بنانے کا جو مَدَنی سِلسلہ شروع کیا ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔ مزید براں دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل چلا کرمیڈیا کے ذر یعے دِلوں کو معرفتِ الٰہیعَزَّوَجَلَّ اور مَعرفت ِ عشق مصطفیٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے منور کرنے کا جو آغاز کیا ہے ، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
اللہ کرم اِیسا کرے تُجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مچی ہو
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(285) حضرت مولانا الحافظ القاری فیض الرسُول قادریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ شیخ القرآن محمدیہ غوثیہ، شہباز پارک، دیپالپور ر وڈ بریلی چک نمبر53 / 22، ضلع اوکاڑہ ، پاکستان)
ما شَآئَ اللہ عَزَّوَجَلَّ نبّاضِ ملت پیکر علم و حکمت قبلہ امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار ؔقادری رضوی ضیائی حِفْظُہُ اللہ تعالٰی کو جتنی بھی دَاد دی جائے کم ہے کہ آپ نے میڈیا کے غلط استعمال سے بڑھتی ہوئی بے دِینی و بد عملی کی نحوستوں کے سیلابِ عظیم کے سامنے بندِ عظیم باندھنے کے لیے اور قوم میں اسلامی شُعُور بیدار کرنے کے لیے مَدَنی چینل کا قِیام بااہتمام فرمایا۔اَمْرٌبِالْمَعْرُوْفِ وَ نَھْیٌ عَنِ الْمُنْکَریعنی نیکی کی دعوت اور بُرا ئی سے منع کرنے کا بہترین ذریعہ ہونے کے ناطے اس دینی و مَدَنی چینل کی واقعۃً ہمارے مُعاشرے کو اَشد ترین ضرورت تھی۔
اللہ کریم عَزَّوَجَلَّ ہمیں اس کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور قبلہ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے فیضانِ مَدَنی چینل کو تمام تَر رعنائیوں سَمیت جاری وساری رکھے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(286) حضرت مولانا عبدالرحمٰن قادری اشرفیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم اعلیٰ تنظیم اَئمہ مساجد اہلسنّت و جماعت ، اوکاڑہ ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّاہلسنّت کی محبوب تحریک وتنظیم دعوتِ اسلامی کا جاری کردہ مَدَنی چینل عالَم اسلام کے لیے بالخصوص عقائد و اعمال اور دِینی مسائل کے لحاظ سے عملی دُنیا میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ حُضُور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے مزید ترقیاں عطا فرمائے اور امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی مُدَّظِلُّہُ العَالِیکی تمام خدماتِ دینیہ بشمول اِجرائے مَدَنی چینل کو درجۂ قبولیت و شرف مَقبولیت عطا فرمائے اور اہلسنّت کی ناک دعوتِ اسلامی کو دِن گیارھویں رات بارھویں ترقیاں عطا فرمائے ، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(287) حضرت صاحبزادہ مولانا عطاء الرحمٰن حامی چوراھیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد انوار ِ مدینہ و مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات ، ناظمِ اعلیٰ جماعت اہلسنّت ، ضلع اوکاڑہ، پاکستان)
اللہعَزَّوَجَلَّنے ہر دور میں اپنی مخلوق کو اپنے محبوب و مقبول بندوں کے بیانات و تحریرات اور اُن کی صُحبت بابرکت و دِیگر ذرائع سے ہدایت عطا فرمائی۔ ہمارے پُرفِتَن دور میں مسلمانان عالم جن دینی و دُنیاوی مسائل سے دو چار ہیں وہ کسی سے مخفی نہیں ۔ اَغیار نے ہمیشہ سے اِسلام کو مِٹانے کے منصوبے بنائے اور بنارہے ہیں ۔ چُنانچِہ آپ دیکھ لیجئے کہ آج میڈیا کو اپنے مذموم عزائم کی اشاعت کے لیے پُرکشِش انداز میں مسلمانوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے نجانے کتنے مسلمانوں کے قلوب واذہان کو شِعاراسلامی سے بے بہرہ کردیا گیا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع