30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(275) حضرت مولانامحمد حسین اسدیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صدر مرکزی جماعت اہلسنّت ، تحصیل کوٹ ادّو ، ضلع مظفرگڑھ ، پنجاب، پاکستان)
دعوتِ اسلامی اہلسنّت کی واحد تنظیم ہے جو عالمِ اسلام میں عموماً اور پاکستان میں خُصُوصاً اِحیائے سُنَّت کے لئے شب و روز کوشش کررہی ہے۔ مَدَنی چینل بھی اِحیائے سُنَّت کا بَہُت بڑا ذریعہ ہے اور اہلسنّت کا پیغام رَسَاں بھی۔ میری دِلی دُعا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے پیارے محبوب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے وسیلہ سے دعوتِ اسلامی کو بَشُمول مَدَنی چینل دِن دُگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(276) حضرت مولانامحمد حسین سُلطانی قادریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ سُلطانیہ تجویدالقرآن رجسٹرڈ ، نزد مسلم ہوٹل، تحصیل جامپور ، ضلع راجن پور، پاکستان)
اَلْحَمْدُ للّٰہعَزَّوَجَلََّّ دعوتِ اسلامی کی عظیم الشّان عالمی تبلیغ کے بارے میں گفتگو ہوئی، اس سے پہلے سینکڑوں ، دوستوں اوراسلامی بھائیوں سے ملاقات ہو چکی ہے۔ جب سے یہ تنظیم میدانِ عمل میں آئی محبت رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے چراغ جلے ، سُنتوں کی ہوائیں چلیں ، محبت رسُول اور عِشق رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بہار آئی، لاکھوں نوجوانوں کے چہروں پر سُنّتیں سَج گئیں ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِس تنظیم کو دِن دُگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، قِبلہ امیر اہلسنّت امیر دعوتِ اسلامی علامہ مولانا محمد الیاس قادری جو کہ میرے پیر بھائی بھی ہیں ۔اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلََّّ میں بھی قادری ہوں ، اُن کی اللہ عَزَّوَجَلَّ خضری عمر کرے، اُن کا سایہ اہلسنّت پہ قائم رکھے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(277) حضرت مولانا قاریاللہ بخش چشتی قادریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مکان نمبر845ٹاور اسٹریٹ بلاک 18زید آباد، ڈیرہ غازی خان، پاکستان)
دعوتِ اسلامی نے تمام اہلسنّت اور عُلمائے اہلسنّت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اور ایک مرتبہ پھر جذبات بھڑکا دیئے ہیں ، اب اہلسنّت صرف دین کا خادم بننے کی کوشش کریں گے۔ دعوتِ اسلامی کے تمام شعبے قابلِ تعریف ہیں ۔ خُصُوصاً مَدَنی چینل کھول کر تمام اسلامی بھائیوں کے دِل مُوہ لیے ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(278) حضرت مولانامحمد فضل کریم چشتی ظہوریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(18بلاک فرید آباد کالونی، محلہ فیض آباد شریف ایریا دربار عالیہ پیر غلام محمد ، فیصل آباد، پاکستان)
اَلْحَمْدُ للّٰہعَزَّوَجَلََّّہمیں مَدَنی چینل کے بارے میں سُن کر بڑی خُوشی ہوئی ، ہماری دُعا ہے کہ جِس شخصیت نے یہ کام شُروع کیا، اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کو اَحسَن جزا عطا فرمائے اور ہمیں بھی ہر قسم کا تعاون کرنا چاہیے۔ مَدَنی چینل کے ذریعے انقلاب آرہا ہے، غیر مسلم بھی مسلمان ہوں گے ۔اللہ عَزَّوَجَلَّہر مسلمان کو اچھے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(279) حضرت مولانا مشتاق احمد نُوری ؔ صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم جامعہ شہابیہ ، چیئرمین تحریک فروغ اِسلام ، صدر تنظیم عالمی اہلسنّت ، اچھرہ، پاکستان)
پیارے محبوبصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے اپنی اُمّت کو آخری وصیّت فرمائی کہ مَیں تمہارے درمیان دوچیزیں چھوڑے جارہا ہوں ، کتاب اللہ اور اپنی سُنَّت ، انہیں مضبوطی سے پکڑے رکھو گے تو گمراہ نہیں ہوگے ۔ ہم نے اس مکمل ضابطۂ حیات ، عالمگیری دستور العمل اور انسانیت نواز مکمل نظام حیات سے مُنہ پھیر لیا ، عقائد و اعمال بگڑ گئے۔دُنیا میں ہر طرف فِسق وفجور ، ظلم وجور، عیاشی و بدکاری ، بے پردگی و عُریانی ، ہوس رانی و دغا بازی، رَقْص وسَرود، عیش و تفریح، اِنصاف کشی و بددیانتی اور رشوت کا بازار گرم ہے۔اِیسا کیوں ہوا؟ دُنیا کیوں بگڑ گئی؟ سادہ ساجواب ہے، عصرِ حاضر اور گلوبل کی دنیا میں میڈیا پر اِلحاد اور بے دین لوگوں کا قبضہ ہے۔ا یسے میں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل ایک عظیم کاوش ہے، ذاتِ لم یَزل اس کو مقبولیت دارین کی کرامتوں سے سرفراز فرما کر نافعِ خلائق بنائے۔اٰمین
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع