30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہورہی ہے۔ وہاں مَدَنی چینل نے مہمیز ( یہ وہ کھار دارپھرکی ہے جو سوارکے جوتوں کی ایڑی میں لگی ہوتی ہے اور وہ اس سے گھوڑے کو تیز دوڑا
رہے ہوتے ہیں ۔یعنی بہترین معاونت اوردینی کاموں میں تیزی) کا کام کیا ہے۔ دُعا ہے کہ علّامہ محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم القدسیہ کاسایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم رکھے اور دعوتِ اسلامی کے ہر جوان بشمول اراکین مرکزی مجلس شوریٰ کو پیہم نوازشوں سے سرفراز فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(267) حضرت مولانامحمد حبیب المالک لقمانوی ؔمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ حنفیہ رضویہ فیض المالک مرکز اہلسنّت جامع مسجد نُور ، محلہ مفتی آباد، مَدَنی صحراء (مانسہرہ) پاکستان)
دورِ حاضر میں بڑھتی ہوئی فحاشی و عُریانی کو ختم کرنے اور اسلام کی حقانیت کو پہچاننے کے لیے مَدَنی چینل اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مشعل راہ ثابت ہوگا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(268) حضرت مولانا قاری خدا بخش چشتی قادریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد مدینہ ، گلزار مدینہ چندر نگر مانانوالہ، ضلع ننکانہ ، پنجاب، پاکستان)
بِحَمْدِہٖ تَعالٰی مَیں نے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل دیکھا ، ازحد خوشی ہوئی جوکہ بیان سے باہر ہے۔ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کی اِس کوشش کو مزید تقویت پہنچانے کی نیت سے عرض کرتا ہوں کہ یہ ایک اِنقلابی قدم ہے جسے اُٹھانے کے لیے سوچنا اور پھر اس کو کر گزرنا یقیناً جہاد کی ایک قسم ہے ۔ اس کے ذریعے سے معاشرے سے بُرائیاں ختم ہونے اور لوگوں کے نیک بننے کی اِطلاعات جس طرح موصول ہورہی ہیں ۔ یہ کامیابی کا مُنہ بولتا ثبوت ہے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّسے دُعا ہے کہ اس کے ذریعے گھر گھر سُنَّتوں کا پرچار ہو۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو قبول فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(269) حضرت مولانا مفتی محمد حُسین چشتیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم ومفتی سُنِّی حنفی دارالعلوم عباس پور، پونچھ ، جموں و کشمیر)
یہ جان کر خوشی ہوئی کہ عالمگیر تبلیغی تنظیم دعوتِ اسلامی نے امسال مَدَنی چینل ٹی وی پروگرام کا آغاز کیا ہے جو محض اشاعتِ اسلام اور تبلیغ ِ دین کی غرض سے شروع کیا گیا ہے، دعوتِ اسلامی کی مجلسِ شوریٰ کو راقم الحروف مبارکباد پیش کرتا ہے۔ہر زمانہ میں عصری تقاضوں کے مطابق مسلم علماء وفقہاء نے یہ کام کیے ہیں ، یہ وقت کا اہم ترین کام ہے جس سے لوگوں تک کلمہ ٔ حق پہنچانے میں آسانی ہوگی اور مسلمانوں میں زبردست اِنقلاب پیدا ہو گا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّاِس کارِ خیر میں بے شمار بَرَکات پیدا فرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(270) حضرت مولانا عبدالعزیز خان فیضی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جا مع مسجد حضرت علی ، لا ری اڈہ تحصیل احمد پور شرقیہ ، بہاولپور، پاکستان)
مَدَنی چینل کی آمد مسلمانوں میں اللہ عَزَّوَجَلَّ اور حُضُور نبی ٔ کریمصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی حقیقی محبت اُجاگرکرنے کا ذریعہ ہے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(271) حضرت مولاناصاحبزادہ قاری محمد ارشاد علی قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مرکزی جامعۃ البنات ، پرنسپل مرکزی جامعۃ البنات، لاری اڈا، قصور، پاکستان)
سب سے پہلے آپ کو مدینہ الاولیاء ملتان شریف میں دعوتِ اسلامی کا بین الاقوامی سُنتوں بھرا اجتماع بخیر وعافیت منعقد ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یہ بات حقیقت پر مبنی ہے کہ یہ اجتماع میدانِ عرفات کے بعد مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ حُضُور اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقہ جلیلہ سے دعوتِ اسلامی کو مزید ترقی عطا فرمائے ، آمین۔
دوسری مبارکباد میں آپ کو اس طرح پیش کر تا ہوں کہ آپ نے مَدَنی چینل کا آغاز کرکے عالمِ اسلام پر ایک بَہُت بڑا احسان فرمایا ہے۔ جس کا اَجر اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو اپنی طرف سے ضرور عطا فرمائے گا۔ اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس مَدَنی چینل کے ذریعے گھر گھر میں جو عُریانی، فحاشی ، ناچ گانا جیسے چینل چلتے تھے وہ اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ضرور ضرورضرور بند
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع