30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(262) حضرت مولانا پروفیسر راؤ ارتضٰی حسین اشرفی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صدر شعبہ علوم اِسلامیہ ، گورنمنٹ کالج ٹاؤن، شپ مرکز الاولِیاء ( لاہور) )
مَدَنی چینل کے آن ایئر ہونے سے ناظرین کو ایک مکمل اسلامی ماحول دیکھنے کو ملاہے۔ اِس سے اسلامی تشخُّص نمایاں ہوگا۔ اُمید ہے یہ چینل اپنے اس سُنَّتوں بھرے ماحول کو قائم رکھے گا۔ اس چینل سے خالصتاً مذہبی اسلامی ماحول میسر ہوا ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کو نظرِ بد سے محفوظ فرمائے اور دین حق کی خدمت کرنے کے لئے مزید بہتری لانے کی توفیق عطا فرمائے۔ مَیں مَدَنی چینل کی اِنتظا میہ کو دِلی مُبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(263) حضرت مولانا مفتی محمد ضیاء اللہ نُورانی صاحبمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب وامام جامع مسجد دربارِ حضرت بابا شاہ جمال ، مدرس جامعہ شہابیہ، اچھرہ ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلََّّ مَدَنی چینل قدامت وَاجِبہ اور جدّت مُباحہ دونوں کا حَسین اِمتِزاج ہے اِسی وجہ سے اِنْ شَاءَ اللہ الْعَزِیْزیہ دُنیا میں دین اسلام کی ترویج و اِشاعت کا فریضہ باحسن انجام دے گا۔ مَدَنی چینل کا اَنداز ِتبلیغ اِنتہائی پُراَثر ہے اِس کی وجہ سے گھروں میں اسلامی ماحول بڑی تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(264) حضرت مولانا عمر فاروق احمدصاحبمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صوبائی ناظم تنظیم المدارس ، چیف آرگنائز جماعت اہلسنّت ، خیبر پختونخواہ، پاکستان)
مَدَنی چینل دیکھ کر بَہُت خوشی ہوئی۔اِتنی خوشی کہ الفاظ بیان کرنے سے اور قلم و قِرطاس محفوظ کرنے سے عاجز ہیں ۔یقیناً یہ چینل روح کو تقویت اور قلب کو سُکون دینے والا چینل ہے۔آج کے اِس حیا باختہ دور میں مَدَنی آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے عِشق و محبت کو فروغ دینے والا اور سینوں کو مرکز عشق رِسالت صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم بنانے والا یہ چینل وقت کی بَہُت اہم ضرور ت تھی۔ جس کو نبّاض العصر امیر اہلسنّت حضرت علامہ محمد اِلیاس قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِینے پورا فرمایا ، اللہ عَزَّوَجَلََّّاس کو جاری و ساری رکھے۔اٰمین بجاہ النبی الکریم الامین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(265) حضرت مولانا مشتاق احمد صاحبمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دارالعلوم چشتیہ رضویہ ، پہاڑ پور، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلََّّ دعوتِ اسلامی نے جو مَدَنی چینل جاری کیا ہے اس سے ہر خاص و عام سُنّی کو فائدہ ملے گا کیونکہ یہ پروگرام اسلامی ہوں گے اور خاص کر اہلسنّت وجماعت کی ترویج ہو گی اور اہلسنّت وجماعت کا پیغام پُوری دُنیا میں عام ہوگا اور عوامِ اہل سُنَّت کی اِصلاح ہوگی کیونکہ یہ ایک اصلاحی پروگرام نشر کرے گا۔ بندہ کو اُمید ہے کہ خواص و عوامِ اہلسنّت وجماعت اس پروگرام کو دوسرے پروگراموں پر ترجیح دیں گے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(266) حضرت مولانا پروفیسر ڈاکٹر اسلم ظفر صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب اعظم غوثیہ جامع مسجد ، سپلائی بازار ، راولا کوٹ، پاکستان)
اپنے تاثُرات کو مندرجہ شعر سے شروع کرتا ہوں کہ
ہوا ہے گو تُند و تیز لیکن چراغ اپنا جلا رہا ہے
وہ مردِ درویش جس کو حق نے دیئے ہیں اَنداز خسروانہ
اَنداز خسروانہ کے باوصف مدِّ مقابِل کی آندھیاں اور تُند و تیز جھونکے رِفعتوں ، شوکتوں ، سطوتوں اور عظمتوں میں بحمداللہمعتدبہ اضافہ کا باعث بن رہے ہیں ۔ دعوتِ اسلامی کم عُمری کے باوُجُود تدریجاً حکیمانہ اَنداز میں جس حسین ودِلنشین پیرائے میں اِنفرادی اور اِجتماعی زِندگیوں میں مَدَنی پھولوں کی مہک اور پیاری پیاری سُنتوں کی دائمی ، اَبدی اور سَرمدی فضیلتوں کے چراغ روشن کرتی چلی آرہی ہے یہ واقعی اسی کا حصّہ ہے۔جہاں یہ ساری سعی ، کوشش اور کاوِش اپنے بھرپور فوائد و ثَمرات سے اُمتِ مسلمہ کومُستَفِید کرنے میں مُمِدّو معاوِن ثابت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع