دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

مفتی منظوراحمد فیضی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کتیانہ ہسپتال باب المدینہ  (کراچی)  میں  زیر علاج ہوئے تو معلوم ہونے پر آپ فوراً ہسپتال پہنچے اوردست بوسی کے بعد ان کی عیادت کی اور دعا خیر فرمائی ۔

             جناب حضرت علامہ مفتی عبد العزیزصاحب جس وقت ضیا ء الدین ہسپتا ل باب المدینہ  (کراچی)  علالت کی حالت میں  پہنچے اور امیر اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو اطلاع ملی تو فوراًعیادتِ علماء کی نیت سے  تشریف لے گئے دست بوسی کے بعدانتہائی محبت کا اظہار کرتے ہوئے عیادت فرمائی۔

اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت و علمائے اہلسنت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری  بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

بانیِ دعوتِ اسلامی کا تنظیم المدارس سے  تعاون

          پیارے اسلامی بھائیو!بانیِ دعوتِ اسلامی امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ دیگر بہت سی خوبیوں  کے جامع ہونے کے ساتھ ساتھ ایک علم اورعلماء دوست شخصیت بھی ہیں ۔ علماء وعلمی اداروں  سے  ان کی الفت اورلگاؤ بے مثال ہے ۔یہ خود بھی ایک جید عالم بلکہ عالم گرہیں  ۔ انہوں  نے دعوت اسلامی جیسی تحریک بنا کر کے جہاں  عوام اہلسنّت میں  جذبۂ حصول علم کی روح پھونک دی وہاں  سینکڑوں  مدارس وجامعات کے قیام سے  ہزاروں  علماء تیار کرنے کا نہایت کامیاب وقابل صد ہزار تحسین اقدام بھی فرمایاہے ۔ ان کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمات پر عمل پیراہوتے ہوئے ان کی تحریک کے ذمہ داران اہلسنّت کے دیگر علمی اداروں  سے  بھی مضبوط روابط رکھے ہوئے ہیں  جو اہلسنّت کی اجتماعی ساکھ کو بہتر سے  بہتر بنانے میں  بے حد ممدو معاون ہے ۔اس کی ایک جھلک مندرجہ ذیل واقعہ میں  ملاحظہ فرمائیں :  

            ۱۴۲۵ھ  / 2004ء کے آخری دن تھے جب جامعہ حامدیہ رضویہ گلشنِ رضا سپارکوروڈنزدکراچی یونیورسٹی باب المدینہ کراچی میں  قائم تنظیم المدارس کے صوبائی دفتر میں  تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان کے اہم عہدیداران جلوہ فرما ہوئے ان اعیان تنظیم المدارس میں  امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تذکرہ ان سے  ملاقات کی تشویق کا باعث بنا ۔ جب امیر اہلسنّت مدظلہ العالی کو اطلاع دی گئی تو وہ کمال عاجزی وانکساری کا پیکر بن کر خود ان علماء گرامی کے پاس تشریف لے آئے ۔ امیر اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی علمی کاوشوں  اوردعوت اسلامی کی علمی خدمات کاذکر ہوا جسے  خوب سراہا گیا ۔ دعوت اسلامی کی عظیم تحریک کے ایک ذیلی شعبے  ’’ المد ینۃ العلمیۃ  ‘‘  جواکابرین علماء اوربالخصوص امام اہلسنّت اعلی ٰحضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کی کتب پر تحقیقی کام کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے ۔ اسکی بے مثال کارکردگی سے  آگاہی ہوئی ۔ اس دور میں  امیراہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے المدینۃ العلمیہ سے  تسہیل وتخریج کے ساتھ تازہ شائع ہونے والاامام اہلسنّت اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ کے ایک مایہ ناز رسالہ  ’’ رادّ القحط والوباء بدعوۃ الجیران ومواساۃ الفقراء   ‘‘ بنام  ’’ راہِ خدا  عَزَّ وَجَلَّ میں  خرچ کرنے کے فضائل   ‘‘ بطور ہدیہ علمائے کرام کو پیش فرمایا،  اس میں  مندرج فضائل خیرات کا بھی ذکرہوا اس پر علماء کرام تنظیم المدارس کے مرکزی دفتر کے منصوبے کا ذکرکرتے ہوئے امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسے  تعاون کے طالب ہوئے آپ نے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ذریعے تعاون کی ترکیب کافرمایا اور کچھ ہی دنو ں  میں دعوت اسلامی کی طرف سے  تنظیم المدارس کو 20لاکھ کا چیک پیش کردیا گیا۔

            مزید صدر الشریعہ کے نواسے  مولانا ریحان امجد علی امجدی مُدَّ ظِلّہُ الْعَالی جو کہ جامعہ دارالعلوم امجدیہ عالمگیر روڑکے مہتمم ہیں  ان کی درخواست پر ذوالقعدہ۱۴۳۲ھ /  2011ء میں  50لاکھ روپے علماء کو راوی پارک راو ی روڑمرکز الاولیاء لاہور میں  تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے مرکزی دفترکے انتظام وانصرام کے لئے دئیے۔

اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت و علمائے اہلسنت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری  بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                    صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

41 عُلَمائے مرحومین کے اسمائے گرامی جن

کی امیر اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے زیارت فرمائی

            میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! امیر اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ علمائے کرام مد ظلہم العالی کا کس قدر والہانہ ادب اور ملاقات کا اشتیاق رکھتے ہیں آپ نے ماقبل تحریر سے  اس کا اندازہ لگا لیا ہوگا۔سبحٰن اللہ پندرہویں  صدی کی عظیم علمی و روحانی شخصیت شیخ طریقت امیر اہلسنّت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولاناابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے یوں  تو عرب و عجم کے ہزاروں  علمائے کرام کی زیارت کی سعادت حاصِل کی ہے سب کی فہرست پیش کرنا دشوار ہے ان میں  سے  صرف 41عُلَمائے مرحومین کے اسمائے گرامی پیش کئے جاتے ہیں :  

 (۱) خلیفۂ اعلی حضرت  شیخ العرب والعجم سیدی قطبِ مدینہ حضرت مولانا ضیاء الدین احمد قادری مدنی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ

 (۲)  شہزادۂ  قطبِ مدینہ حضرت مو لانا فضل الرحمن مدنی قادری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ  (مدینہ منورہ)

 (۳) خلیفۂ اعلیٰ حضرت ، بُرہانِ ملّت حضرت مولانا بُرہان الحق جبل پوری  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ

 (۴) مُفَسِّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر  تِ مفتی احمد یارخان نعیمیرحمۃ اللہ تعالٰی علیہ

 (۵) غزالیِ زماں  علامہ سید احمد سعید کاظمی شاہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ

 (۶) خطیبِ پاکستان حضرت مو لانا محمد شفیع اوکاڑوی  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن