دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

  (245) حضرت مولانا محمد اِسحاق چشتی گولڑوی صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (سرپرستِ اعلیٰ جماعت ِ اہلسنّت بٹارپور، خطیب اعظم بہاولپور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ، پاکستان)

            موجودہ دور میں  اہلِ اسلام تک مؤثر انداز اور مؤثر ذریعے سے  اسلام کا پیغام پَہُنچانے کی اَشد ضرورت تھی اور اس دور میں  تحریک دعوت اسلامی نے اس ضرورت کو پورا کردیا اور  مَدَنی   چینل   کا آغاز کرکے اصلاح معاشرہ کا بیڑا اُٹھایا ہے۔ خدا کرے  مَدَنی   چینل   کے ذریعے عوام النّاس کے سینے عشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے مدینے بن جائیں  اور دعوتِ اسلامی کو دِن دُگنی رات چُوگنی کامیابی نصیب ہو۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

  (246) حضرت مولانا مفتی محمد طاہر خانمُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (دارالعلوم جامعہ انوار مدینہ،  گاؤں  پوٹھہ،  تحصیل و ضلع  مَدَنی  صحراء  (مانسہرہ) خیبر پختونخواہ ، پاکستان)

            قرآن کریم میں  اپنی اِستطاعت کے مطابق دِین اسلام کا دِفاع کرنے کا حکم دیا گیا ہے :

وَ اَعِدُّوْا لَهُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ قُوَّةٍ  (پ۱۰ الانفال۶۰)

ترجَمۂ کنزالایمان : اور ان کے لئے تیا رر کھو جو قوت تمہیں  بن پڑے۔

          دعوتِ اسلامی کا  مَدَنی   چینل   اسی حکم کے تعمیل کی ایک صورت ہے یقینا جب تک اِینٹ کا جواب پتھرسے  نہیں  دیا جائے گا اُس وقت تک اسلام کا دِفاع اور اس کی ترویج و اِشاعت ناممکن ہے۔

فَخر ہے مجھے اِن جوانوں  پر             جو سِتاروں  پہ ڈالتے ہیں  کَمَندْ

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

  (247) حضرت مولانامحمد یونس  مَدَنی  صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خطیب جامع مسجد ، جامعہ اِسلامیہ ، مدرس شعبہ درسِ نِظامی ، H-4 واپڈا ٹاؤن، مرکزالاولیاء ( لاہور)  )

            موجودہ دور میں  جہاں  دشمنانِ اسلام و خُصُوصاً دشمنانِ آقاعلیہ الصَّلوۃ والسَّلام بارگاہِ رِسالت مَآب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی عظمت و شان کو کم کرنے میں  سرگرم عمل ہیں ۔ روپے پیسے  کی یلغار پر عظمتِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکو غلامانِ مصطفیٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے سینوں  سے  نکالنے کی سَرتوڑ ناپاک جسارت کررہے ہیں ۔لہٰذا اس موجودہ دور میں  پوری دُنیا میں  مقامِ مُصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے تَحفُّظ کا فریضہ سَر انجام دینا  ایمان کا تقاضا ہے اور مسلمان ہونے کی نشانی ہے۔

            مَیں  سمجھتا ہوں  کہ موجودہ دورمیں    مَدَنی   چینل   جو کہ بانی ِدعوتِ اسلامی امیر اہلسنّت پِیر طریقت،  رہبرشریعت ، علم و معرفت کے نیّرتابان،  عالمِ باعمل حضرت علامہ محمدالیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ کی زیرِ سیادت و زیرِ قیادت اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نعمتِ عظمیٰ ہے کہ جس کے ذریعے آقا علیہ الصَّلوۃ والسَّلام کے عشق کے دریا بہائے جارہے ہیں  اور باغِ عالَم جس کی پُرکیف خوشبو سے  مُعطَّر ہو رہا ہے۔  مَدَنی   چینل   موجودہ دور میں  نبیٔ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے دین کو عام کرنے کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ امیر دعوتِ اسلامی کو عُمرِ خضر اور  مَدَنی   چینل   کو دِن دُگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔اٰمین

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

  (248) حضرت مولانا محمد شہزادقادری ترابی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (ایڈیٹرماہنامہ  ’’ تحفظ  ‘‘  مکتبہ فیضان اشرف نزد شہید مسجد کھارادرباب المدینہ کراچی)

          صلوٰۃ و سُنَّت کی غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی ہر شعبے میں  دِین کی خدمت انجام دے رہی ہے۔سالہا سال کی پلاننگ کے بعد امیردعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا محمدالیاس عطارؔ قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِیکی ویڈیو سی ڈیز کا اجرا کیا گیا جو کہ عوام ِاہلسنّت میں  بَہُت مقبول ہوئیں  اور لاتعداد لوگوں  نے اسے  خرید کر پوری دُنیامیں  پہنچایا۔ ویڈیو سی ڈیز کی کامیابی کے بعد دعوت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے جدید دور کی ضروریات کو مدِّنظر رکھتے ہوئے محققین کی تحقیق کے بعد  مَدَنی   چینل  کا ماہ ستمبر 2008ء میں  آغاز کیا ، جس کے بعددعوتِ اسلامی کا کام دُنیا میں  کھل کر سامنے آگیا۔رَفتہ رَفتہ  مَدَنی   چینل   ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔ یوں  محسوس ہوتا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ  چینل  بہتر سے  بہتر ہوتا جائے گا اور کافی تبدیلیوں  کے اِمکانات ہیں ۔ مَدَنی   چینل  وہ واحد مذہبی  چینل  ہے جو نہ تو میوزک پیش کرتا ہے اور نہ ہی لڑکیوں  کی تصاویر نشر کرتا ہے ۔ صرف اور صرف اِصلاحی پیغامات کو عام کرنا اپنی اور پوری اُمت کے لوگوں  کی اِصلاح کرنا اس  چینل  کا اوّلین مقصد ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن