30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(پرنسپل جامعہ ہجویریہ ، داتا دربار، مرکزالاولیاء لاہور)
موجودہ دور پرنٹ میڈیا اور الیکڑانک میڈیا کا دور ہے۔ عَصْرِ حاضر میں مخلوق خُدا تک پیغام رَسَانی کا نہایت مؤثر ذریعہ بھی یہی ہے۔اِسلامی نظریات و اَفکار پر اپنوں اور بیگانوں کی یَلغار سے کون بے خبر ہے بالخصوص شانِ رسالت پر جو رکیک حملے ہو رہے ہیں اِس سے بھی ہر ذِی شعور مسلمان آگاہ ہے کہ کس طرح سادہ لوح اذہان کو گمراہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔دِفاع کی زیادہ ضرورت بھی اِسی محاذ پر ہوتی ہے۔ اَلْحَمْدُللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل موجودہ چینل ز کی یلغار کی روک تھام کے لیے مؤثر اور گرانقدر اضافہ ہے۔اگرچہ یہ کام بَہُت پہلے ہو جانا چاہیے تھا تاہم ’’ دیر آید دُرُست آید ‘‘ کے مِصداق ہے۔ مَدَنی چینل نے بَہُت جلد عوام کی توجہ اپنی جانِب مبذول کروالی ہے۔ یقینا یہ اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ جلد اپنے مطلوبہ َاَہداف کو حاصل کر لے گا اور عوام النّاس کے سیرت وکردار میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(241) حضرت مولانا سیِّدعاکِف قادری صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد مکی نورانی، ٹاؤن شپ ، ماڈل ٹاؤن، مرکزالاولیاء (لاہور) )
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ ایک خوشی کی بات ہے کہ دعوتِ اسلامی کے زیر اِنتظام مَدَنی چینل کے نام سے ایک چینل کا آغاز ہوچکا ہے۔آج کے اس ایڈوانس دور میں الیکٹرانک میڈیا کا چرچا ہے اور یقیناً اس کے ذریعے آپ اپنی بات ایک ہی وقت میں پوری دُنیا میں بآسانی پہنچاسکتے ہیں ۔ ایسے وقت میں مَدَنی چینل کا آنا بَہُت ہی خوشگوار اضافہ ہے۔ آج بذریعہ میڈیا (T.V) بَہُت سی شیطانی باتیں ہمارے گھروں میں گھس رہی ہیں ۔ اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اب اس رحمانی چینل بنام مَدَنی چینل سے گھر وں کو سنوارنے اور دین کا پیغام پَہُنچانے میں بَہُت مدد ملے گی۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(242) حضرت مولانامحمد دِلدار حسین نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب وامام جامع مسجد ربّانی ، مدرس دارا لعلوم غوثیہ رضویہ سعیدیہ ، قلعہ چوک باب الاسلام حیدر آباد، پاکستان )
مَیں نے جب پہلی مرتبہ مَدَنی چینل دیکھا تو نہایت ہی خوشی ہوئی کہ اس چینل میں صرف اور صرف اِسلامی بھائی مرد حضرات کا عمل دخل ہے ، کسی عورت کو اس میں آنے کی اجازت نہیں اور زیادہ خوشی اس بات پر بھی ہوئی کہ مَدَنی چینل کو گھر میں سارے گھر والے ابّو، امّی ، بہن ، بھائی ایک ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں ۔ کسی بھی قسم کی غیر شرعی بات نہیں ہے۔ اِس طرح ہمارا معاشرہ اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بہتر ہوگا اور مَدَنی چینل تو کسی قسم کے تعارف کا محتاج نہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(243) حضرت مولانامحمد اسد نقشبندیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(شیخ الحدیث جامعہ غوثیہ رضویہ سعدیہ ، جامع مسجد مہاجرین پریٹ آباد، حیدر آباد باب الاسلام سندھ ، پاکستان)
بندئہ ناچیز کو کبھی مَدَنی چینل جو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام و زیر نگرانی شروع کیا گیا ہے ، دیکھنے کا اِتِّفاق نہیں ہوا لیکن بعض ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ٹی وی چینل پر صرف اور صرف اِسلامی ، مذہبی، تبلیغی اور اِصلاحی پروگرام بذریعہ مذہبی لوگوں اور خُصُوصاً مردوں کے ذریعے نشر کئے جاتے ہیں اور ان میں غیراخلاقی اور غیراسلامی کوئی بات نہیں ہوتی تو یہ بَہُت اچھی بات ہے ، اگر اسی طرح سے سلسلہ قائم رہا اور اِس میں عورتوں کا کوئی دخل نہ ہوا تو یہ ضرور اچھی بات ہے، مذہبی اور اصلاحی کاموں کے لیے جائز ذرائع جو بھی استعمال کئے جائیں صحیح اور قابلِ تعریف ہیں ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ ہم تمام مسلمانوں کو دینِ متین کی تبلیغ اور لوگوں کی ہر ممکن اِصلاح کی توفیق عنایت فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(244) حضرت مولانا سردار احمد حسنؔ سعیدیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سابق رکن شعبہ تحقیق رضا فاؤنڈیشن مرکزالاولیاء ( لاہور) ، حال مدرس جامعہ رضویہ ضیاء القرآن، راولپنڈی، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کا آغاز ہواہے مجھے اس چینل کو دیکھنے کا موقع ملا ہے، مَیں سمجھتا ہوں کہ فحاشی و عریانی کے اس دور میں مَدَنی چینل ایک نئی اُمیدبن کر سامنے آیا ہے ۔ مسلم نوجوان اس چینل میں تلاوتِ قرآنِ مجید، نعت ِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم، اِصلاحی تقریریں اور وعظ سُن کر عملِ صالِح کی طرف آرہے ہیں اور بَہُت جلد وہ وقت آنے والا ہے جب پوری دُنیا میں اہلسنّت و جماعت کے عقائد حَقّہ اوراِسلام کی صحیح ترین تصویر لوگوں کے سامنے آنا شُروع ہوجائے گی اورانہیں معلوم ہوجائے گا کہ اِسلام امن و سلامتی اور محبت کا دِین ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع