30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(236) حضرت مولاناپروفیسر ڈاکٹر خالق داد ملک صاحبمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(چیئرمین شعبہ عربی پنجاب یونیورسٹی ، پاکستان)
دورِ حاضِرمیں الیکٹرانک میڈیاکی اہمیت کسی تَعَارُف کی محتاج نہیں ۔ آج عا لمیت کا چرچا عام ہے۔ پوری دنیا سِمٹ کر ایک قریہ کی حیثیت حاصل کرچکی ہے۔ وہ حقائق جو کل تک ماوراء الطبیعہ کہلاتے تھے آج کافی حد تک قابلِ فہم ہوچکے ہیں ۔ چند سالوں سے عقلِ انسانی کی تکمیل میں اِنتہائی تیزی آچکی ہے۔
اِلٰى رَبِّكَ مُنْتَهٰىهَاؕ (۴۴) (پ۳۰ اَلنَّازِعَات۴۴)
ترجَمۂ کنزالایمان: تمہارے ربّ ہی تک اس کی اِنتہا ہے۔
کا منظر نُمایاں ہوچکا ہے۔ مذاہبِ عالم اور دُنیا کی مختلف تہذیبوں کے درمیان مُکالَمہ کا دور شروع ہوچکا ہے۔اِسلام کی
حقّانیت مذاہبِ عالم کے لیے کَشِش کا باعِث ہے۔ سائنس بھی قرآنی حقائق کو تسلیم کرتی نظر آتی ہے۔ کائنات کی مسلسل توسیع (وَّ اِنَّا لَمُوْسِعُوْنَ (۴۷) (پ۲۷ الذریات۴۷) ترجَمۂ کنزالایمان: اور بے شک ہم وسعت دینے والے ہیں ) اور تمام اَجرام فلکی کی حرکت (كُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّىؕ- (پ۲۱لقمان۲۹) ترجَمۂ کنزالایمان: ہر ایک ایک مقرر میعاد تک چلتا ہے) وغیرہ ایسے مسائل ہیں جنہیں آج سائنسدان تسلیم کرچکے ہیں اور DNA کی ہر تحقیق کے بعد ایک عظیم قوت تخلیق کی کارفرمائی کا اعتراف بھی کر چکے ہیں ۔آج تیز رفتار دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے ضروری ہے کہ اُمّتِ مسلمہ اپنے دعوتی و تبلیغی پروگرام کو ازسرِ نو مذاہب ِ عالم کے سامنے پیش کرے۔ مجھے مَدَنی چینل دیکھ کر ازحد خوشی و مُسرت ہوئی کہ دعوت ِ اسلامی کے قائدین نے وقت کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے میڈیا کے میدان میں قدم رکھا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّاس سَعی مشکور کو قبول فرمائے اور سرکار مدینہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے ہمارے نیک اعمال کو قبول فرمائے۔ اس کارِخیر پر تمام مَدَنی بھائیوں کو میری طرف سے مُبارکباد۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(237) حضرت مولاناصاحبزادہ محمد مقصود سعید عباسی صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین آستانیہ عالیہ دھار شریف کھول عباسیاں باغ آزاد کشمیر / جامع مسجد الرحمن ٹاؤن کالج روڈ پنجاب سوسائٹی شپ مرکزالاولِیاء ( لاہور) )
آج کے اس پُرفِتَن و بدعقیدگی کے دور میں مَدَنی چینل کا آغاز یقیناً اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے حبیب رسُول محمد مصطفیٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اِنعام و عطیّہ ہے۔ جس پر دربارِ عالیہ دھار شریف باغ آزاد کشمیر کی طرف سے اس چینل کے آغاز کرنے والے احباب اور عظیم روحانی و علمی قیادت ہَواؤں کا رُخ بدلنے والے مولانا محمدالیاس قادری مُدَّظِلُّہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عمر خضری کی دُعا دیتے ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(238) حضرت مولانارضائے مصطفی صاحبمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ رسولیہ شیرازیہ، مرکزالاولیاء لاہور )
فی زمانہ میڈیا کے ذریعہ سے نوجوان نسل کے اَخلاق کو تباہ کرنے کی اِنتہائی مذموم کوششیں جاری ہیں ۔ ایسے میں مثبت کوشش کی اِنتہائی ضرورت تھی۔ مغربی طوفانِ بدتمیزی کا مُنہ موڑنا خاصا مشکل ہے ۔ایسے میں شیطانی یَلغار کو روکنے کا فریضہ دِین سے محبت اور دَرد رکھنے والے حضرات پرعائد ہوتا ہے۔ توقع ہے کہ مَدَنی چینل سے دِین کی دعوت اور مسلک ِاہلسنّت و جماعت کی اِشاعت کا پیغام عوام تک پَہُنچے گا۔دعوتِ اسلامی کی خوش بختی ہے کہ عالم باعمل عالمی مُبلِّغ اسلام بانی ٔدعوتِ اسلامی امیر اہلسنّت حضرت علّامہ مولیٰنا محمدالیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ کی زیر قیادت سُنَّتوں کے فیضان کا یہ قافلہ اپنی منزل کی طرف رَواں دَواں ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(239) حضرت مولانا غلام شبیر سکندری صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ رشیدیہ درگاہ شریف حضرت پیر صاحب بارگاہِ پیر جو گوٹھ، ضلع خیرپور میرس، باب الاسلام سندھ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ یہ سن کر بَہُت خوشی ہوئی کہ دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کے نام سے ایک ٹی وی چینل کھولا ۔ اس عریانی اور فحاشی کے دور میں ایک ایسے چینل کی بَہُت شدِّت سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی جو خالص اِسلامی معاشرہ متعارف کراسکے۔ قوی اُمید ہے کہ مَدَنی چینل اس ضرورت کو پورا کرے گا اور اہلِ اسلام کو ایک مُصلح چینل ملے گا۔ جس سے اپنے معاشرے کی اصلاح میں مدد ملے گی۔ اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(240) حضرت مولانابدرالزمان قادری صاحبمُدَّظِلُّہُ العَالِی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع