226 حضرت صاحبزادہ احمد مسعود چشتی فاروقی مدظلہ العالی
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

بالخصوص وہ نوجوان جو ہروقت عریانی و فَحاشی کے  چینل  دیکھ کر اپنی زندگیوں  کو تباہ کر چکے ہیں  ،  اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ یہ  چینل  ان کی زندگیوں  میں  انقلاب پیدا کرکے انہیں  نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کا غلام بنادے گا۔اللہ تعالٰی  مَدَنی   چینل   کو مزید ترقی عطا فرمائے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

 (225) ا  ستاذ العلماء حضرت مولاناغلام یٰسین پاکپتنی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت قبولہ شریف ، مدرس مدرسہ حنفیہ نظامیہ عظمت الاسلام عارف والا ضلع پاکپتن شریف ، پاکستان )

                جب بھی باطل شیطان ، فرعون اور فحاشی و عریانی کی صورت میں  سر اٹھاتا ہے تو اس کی سرکوبی کے لیے مجدّد

الف ثانی قدّس سرّہ النورانی ، پیر مہر علی رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکا تہم العالیہ جیسی ہستیاں  بھی تائید الٰہی کی صورت میں  معرض وجود میں  تشریف لاتی ہیں ۔ دعوت اسلامی جو کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اہلسنّت و جماعت ہی کی ایک اہم شاخ نے نہایت پر اثر انداز میں  اَمْرٌ بِالْمَعْرُوفِ وَ نَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر کی اہم ذِمَّہ داری سنبھالی ہے،  اس کا ایک اہم انداز اور سرگرم عمل بین العوام حصہ اورانداز اور مؤثر ذریعہ وہ  مَدَنی   چینل   ہے جو دور حاضرکی ضرورت کے نہ صرف عین مطابق ہے بلکہ یہ تبلیغ و تدریس کا ایک عملی اور نظری عمل کا کامیاب ترین حصہ ہے۔ یقینا اس ذریعہ سے  بے شمار گمراہ لوگ حق راست پر آئے ہیں  اورمزید آئیں  گے ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

 (226) حضرت صاحبزادہ احمد مسعود چشتی فاروقی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (ولی عہد سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ پاکپتن شریف ،  چیئرمین تحریک فیضان فریدیہ پاکستان )

                دعوتِ اسلامی کے چند احباب کی زبانی جب معلوم ہوا کہ رمضان المبارک 1429ھ سے  ہماری چہیتی تحریک دعوتِ اسلامی کے اپنے  مَدَنی   چینل   کا قیام عمل میں  آچکا ہے تو یوں  لگا جیسے  اہلسنّت وجماعت کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی،  دعوتِ اسلامی اور امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی سر پرستی میں  تحریری، تبلیغی و تدریسی میدان میں پیش رفت پہلے ہی نمایاں اور قابلِ رشک ہے۔اب اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  مَدَنی   چینل   کے ذریعے تجدید و احیائے دین اور فروغِ عشقِ رسُول  صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم  کا کام مزید بڑھے گا۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

 (227) حضرت مولانا قاری غلام حبیب قمر سیالوی ؔ مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خطیب جَامع مسجد گلزار ِ مدینہ کیر کوٹ لاہور کینٹ، پاکستان )

            آج کے پُرفِتن دور میں  جہاں  نفسانفسی کا عالم ہے،  انسان انسان سے  دُور ہے،  لوگ مادیت پرستی میں  اِس قَدر غَرق ہیں  کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  اور اُس کے رسُول صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکو بھول گئے ہیں اور جہاں  نوجوانوں  کو گمراہ کرنے کے لیے نِت نئے طریقے اور نَئے حَربے استعمال کیے جارہے ہیں  اِس تَارِیک دور میں  دعوتِ اسلامی جو کہ پہلے ہی مؤثر انداز سے  دینِ اسلام کی تبلیغی خِدمات سَر اَنجام دے رہی تھی اِس نے  مَدَنی   چینل   کا آغاز کرکے نوجوان نَسل کے لیے اِسلامی تعلیمات کی شمع جلا دی ہے جس سے  نوجوان نسل میں  اِسلا م کی روشنی پھیل رہی ہے۔ جہاں  نوجوان فلمیں  اور ڈرامے دیکھتے تھے وہاں   مَدَنی   چینل   کے ذریعے علمائے کرام کے بیانا ت اور مقدس مَحافل سے  سرکارِ دوعالم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کے عِشق میں  ڈُوبی ہوئی نعتیں  سُننے کا موقع ملتا ہے۔دعوتِ اسلامی نے  مَدَنی   چینل   کھول کر عالمِ کفر کی طر ف سے  ہونے والے حملوں  کا بھرپور جواب دیا ہے۔ دُعا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اہلسنّت وجماعت کے علماء میں  اتحاد اور اتفاق عطا فرما کر منظّم ہونے کی توفیقِ دے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو چار دانگ عالم میں  سرخرو فرمائے اور اِس کے پیغام کی روشنی ہر سُو عام ہوجائے، آمین ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

 (228) حضرت مولانامحمد اسماعیل مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (فاضل جامعہ اسلامیہ خطیب مسجد Mسیکٹر،  D.H.A  مرکزالاولیاء ( لاہور) پاکستان)

            دورِ جدید میں  آلات ِ جدیدہ کو صحیح مصرف میں  لانا یقیناً ایک قابلِ تَحسین قَدم ہے۔  مَدَنی   چینل   اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اس پُرفِتن دور میں  اِصلاحِ عقائد و اَعمال کے لیے جو پُر خلوص کاوشیں  سَر انجام دے رہا ہے،  ربِّ مُحمَّد صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلماسے  بوسیلۂ محمد صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم اپنی بارگاہ میں  شرفِ قَبُولیت عطا فرمائے،  آمین ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

 (229)  حضرت مولانا حافظ غلام علی اعوان مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (فاضل جامعہ نعیمیہ ، خطیب مسجد Kسیکٹر D.H.Aمرکزالاولیاء ( لاہور)  )

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن