30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سنّت کی بہار دیکھ کر ایمان تازہ ہوجاتاہے، اِس بار اجتماع میں خاص بات مَدَنی چینل کی آمد تھی جس کی وجہ سے اجتماع کے اندر ایک خَاص ماحول پیدا ہوا اور نہ صرف اجتماع میں شرکت کرنے والے بلکہ پوری دنیا کے لوگوں نے مَدَنی چینل پر اپنے آپ کو اجتماع میں حاضر سمجھا۔خدا تعالیٰ مزید بَرَکات عطا فرمائے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(217) حضرت مولانا محمد اختر رضا القادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( چیئرمین ادارہ منظر اسلام (ٹرسٹ) بانی مجلسِ رضاعارف والا ضلع پاکپتن شریف، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اہلسنّت و جماعت میں اِنتہائی قدر کی نگا ہ سے دیکھی جانے والی غیر متنازعہ شخصیت امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکا تہم العالیہ کے وجودِ مسعود کی بدولت ہمیں میڈیا سے وہ فوائد حاصل ہونا شروع ہو چکے ہیں جن کا صرف تصور ہی کیا جاسکتا تھا۔
جب مذہبِ مہذب اہلسنّت و جماعت کے عقائد پر تنقید تحریر ی طور پر شروع ہوئی تھی تو ۱مام عشق و محبت امام احمد رضا بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے اس تحریک کا تحریری مقابلہ کرتے ہوئے اسے تاریکی کی وادی میں واپس دھکیل دیا تھا۔ اور جب مسلک امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ پر اعتراضات کرنے والے تحریک کی صورت اختیار کرگئے تو امیر اہلسنّت دامت
برکاتہم العالیہ نے مورچہ سنبھالا اور اپنے عمل سے اس تحریک کو دفن کیا… اور…
اب جبکہ میڈیا کے اس دور میں اہلسنّت و جماعت کو اس کی ضرورت محسوس ہورہی تھی تو اس کے لیے اللہ تعالٰی نے امیر اہلسنّت کا انتخاب فرمایا اور ان کے دم قدم کی برکت سے ہمارے کان مَدَنی چینل سے عشق و محبت سے سرشار جملے اور پیغامات سن رہے ہیں ۔
اللہ تعالٰی اپنے اس بندۂ خاص کا سایہ اہلسنّت و جماعت کے سروں پر تا دیر قائم رکھے اور ا س چینل کو ہر لمحہ ترقی عطا فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(218) حضرت مولانا مفتی عطاء محمد قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مہتمم مدرسہ انوارمدینہ منڈی حاصل پور ضلع بہاولپور، پاکستان)
اِس دور میں دعوتِ اسلامی نے بگڑتے ہوئے اخلاق و کردار پر مؤمن کی بہتری کے لیے تحریراً ، تقریراً خوب کوششیں فرمائیں اور وقت کی نزاکت کو جانچتے اور بھانپتے ہوئے مَدَنی چینل کو بے حیائی و بے دینی کے سیلاب کے سامنے بند باندھنے کے لیے جاری کیا ہے۔ اللہ کریم جل و علا امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی مدظلہ کو اس کی بہترین جزا دے۔
(219) حضرت مولاناصاحبزادہ فیض الرسول مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(نائب مہتمم مدرسہ انوارمدینہ منڈی حاصل پور ضلع بہاولپور، پاکستان)
انھوں نے مفتی عطاء محمد قادری صاحب مدظلہ العالی کے مذکورہ تأثرات پر تائیدی دستخط فرمائے ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(220) حضرت مولانا مفتی محمد یار سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم مدرسہ عربیہ اصلاحیہ مفتاح العلوم چک نمبر 41فتح پورتحصیل حاصل پور ضلع بہاولپور، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ (دعوتِ اسلامی) کے صوبائی ذِمَّہ دار سے مَدَنی چینل کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے ۔ یقیناً گمراہ کن ، غیر اسلامی وغیر اخلاقی ٹی وی چینل ز کی بھرمار کی روک تھام کے لیے ایسے خالصِ مذہبی و دینی اور بروقت اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کا علمبردار مَدَنی چینل کسی بھی صورت میں مسلمانانِ عالم کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ۔ اللہ کریم مَدَنی چینل کی ٹیم کو مکمل اخلاص و اسقامت سے دینِ برحق کی اشاعت کی توفیق اور اس پراچھا اجر عطا فرمائے اور امیر اہلسنّت مدظلہ العالی کو اِس چینل کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ فَجَزَاہُ اللہ خَیْراً وَّ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ
سونا جنگل رات اندھیری چھائی بدلی کالی ہے
سونے والو! جاگتے رہیو چوروں کی رکھوالی ہے
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(221) استاذالعلماء حافظ مفتی ابو معین محمد نظام الدین جامی رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مدرس ومفتی دارالعلوم حنفیہ غوثیہ عارف والا ضلع پاکپتن شریف ، پاکستان)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع