30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے اندر جو اہلِسنّت وجماعت کے پیغامات کو عوام الناس تک پہنچانے میں کمی محسوس ہورہی تھی اسے پورا کردیا ہے اور عوام گھروں میں بیٹھ کر اسلامی تعلیمات سے مستفید ہورہے ہیں اور خصوصاً خواتین اور بچے جو بڑے بڑے اجتماعات میں نہیں جاسکتے تھے وہ بھی مستفید ہورہے ہیں ، اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے عوام النّاس کو بَہُت فائدہ ہوگا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(213) حضرت مولانا صاحبزادہ پیر فیض الحبیب قادری اشرفی نوری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفہ سرکارکلاں سیدمختاراشرف علیہ رحمۃ اللہ الاکبر، سجادہ نشین آستانہ عالیہ انتالی شریف، پاکپتن شریف، پاکستان)
مُحسنِ اَہلسنّت، امیر اہلسنّت، مجاہد ملت، شیخ شریعت و شیخ طریقت، محافظِ دین و ملت، برکتِ مصطفی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ کی دن رات اَنتھک کوششوں کی برکتوں سے اللہ تعالٰی نے اہلسنّت و جماعت کی عظیم تحریک دعوتِ اسلامی کو بارہ چاند لگا دیئے۔پوری دنیا میں یا رسولَ اللہ کی صدائیں عام ہونے لگیں ، جو کام لاکھوں مسلمان مل کر عام نہ کر سکے، وہ کام دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل نے قلیل وقت میں پیش کر دیا، بد عقیدگی کے سیلاب کوروکنے کا کردار ادا کیا، مَدَنی چینل کے ذریعے دنیا میں مَدَنی انقلاب برپا ہونے لگا۔امیر اہلسنّت مدظلہ العالی کے دیدار اور ملفوظات کے ذریعے لاکھوں بے نمازی، نمازی بن چکے ہیں اور اسلامی بہنیں بے پردگی سے توبہ کر کے پردے کی پابند بن چکی ہیں ، بے شمار نو جوان گانے باجوں سے توبہ کر کے ذکر و نعت سننے کے عادی بنتے جارہے ، بے حیائی کے چینل وں سے بیزار ہو کر مَدَنی چینل کے گرویدہ ہوتے جارہے ہیں ۔اللہ تعالٰی مَدَنی چینل کو تاقیامت قائم رکھے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(214) حضرت صاحبزادہ پیر سیدخلیل الرحمن شاہ بخاری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم مرکزی دار العلوم حنفیہ غوثیہ چک نمبر71 / E.B بی ٹھیکواں شریف تحصیل عارف والا ضلع پاکپتن شریف، پاکستان )
اللہ ربُّ العٰلمین کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ نبیٔ رحمت صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکے تصدق سے عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کو اس پُرفِتن دور میں ایک عزم جہاد بنا م مَدَنی چینل کے ذریعہ سے کلمۂ حق کو بلند اور عام کرنے کا موقع نصیب ہوا۔ جہاں ہر طرف بے حیائی اور عریانی، فحاشی دیگر چینل ز کے ذریعے عام ہو رہی تھی بروقت اقدام کرتے ہوئے دعوت اسلامی نے عالم اسلام کو اصلاحِ احوال کا موقع فراہم کر دیا۔ اب تک جو اہلِ اسلام ، اہلِ درد اور اہلِ عشق جو دیگر چینل ز کی برائیوں سے مجبور تھے، دعوت اسلامی نے مَدَنی چینل کھول کرعشقِ مصطفی صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی صدا کو ان کے گھر تک پہنچا دیا ۔ یہ حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کی نظر عنایت ہے کہ یہ عظیم کام دعوت اسلامی کے حصہ میں آیا۔ دعوت اسلامی کا چینل دیکھ کر عشاق کے دل کی دنیا آباد ہو جاتی ہے، تما م پروگرامز شریعت کے عین مطابق ہوتے ہیں جس میں ایسے موضوعات ملتے ہیں کہ عام انسان دنیا میں کس طرح ر ہ کر شریعت کے تمام تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے خوف خدا اور عشق مصطفی صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکی دولت سے اپنے دل وایمان کو لبریز کرسکے۔ اہل اسلام اور بالخصوص عوام اس عظیم پیغام کو بذریعہ مَدَنی چینل دل سے قبول فرمائیں اور جہاں تک اِن کی آواز پہنچتی ہے اس کو عام کرنے کے لیے کوشاں ہو جائیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(215) تلمیذ محدث اعظم پاکستان شیخ الحدیث و التفسیر سید منظور احمد شاہ بخاری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(با نی دارالعلوم حنفیہ غوثیہ عارف والا ضلع پاکپتن شریف ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کے بارے میں کیا تاثرات دوں یہ خود ہی بَہُت مؤثر ہے، اس کے سارے ’’ سلسلے ‘‘ بَہُت اچھے ہیں اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ایک وقت ایسا آئے گا کہ سارے چینل بند کرکے لوگ مَدَنی چینل ہی دیکھیں گے اور ہمارے گھروں میں بھی مَدَنی ماحول بنے گا۔ جولوگ مَدَنی چینل کے حق میں ہیں ، وہ بڑے بخت ور ہیں ۔ میرے دل کی دعا ہے کہ اللہ عزوجل مولانا الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کے اس عظیم مشن جو انہوں نے بُرائی کے مقابلے میں مَدَنی چینل کی صورت میں شروع کیا ہے ترقی سے نوازے اور یہ دن دگنی رات چُوگنی ترقی پائے ۔ میں جب بازار وغیرہ جاتا ہوں تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ لوگ دوسرے چینل بند کرکے مَدَنی چینل دیکھ رہے ہو تے ہیں ۔ بَہُت سارے بیمار اور ضعیف لوگوں کو مَدَنی چینل کی برکت سے ملتان اجتماع میں شرکت کی سعادت یو ں حاصل ہوئی کہ انہوں نے گھر بیٹھ کر اجتماع میں شرکت کرلی۔میں سوچ رہا ہوں کہ اس مَدَنی چینل کو ہر گھر میں کیسے رائج کروں تاکہ باقی چینل بند ہو جائیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(216) حضرت مولانامحمدغلام قادر نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(فاضل جامعہ نعیمیہ ، خطیب جامع مسجد حنفیہ غوثیہ بھٹہ چوک بیدیاں روڈ لاہور کینٹ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے اجتماع میں شرکت کا موقع ملا۔ پہلے بھی کئی بار ملتان شریف میں اجتماع میں شرکت کے سلسلے میں حاضر ہوچکا ہوں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اہلِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع