30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(بانی ومہتمم جامعہ فریدیہ للبنین والبنات، ساہیوال، پاکستان)
مَدَنی چینل کا اِجراء ٹی وی کے ماحول میں ایک اچھا قدم ہے، اللہ تعالٰی اس چینل کو بَرَکت سے نوازے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(192) حضرت پیرسیِّد غلام دستگیر محی الدین انور جیلانی قادری صدیقی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( دربار عالیہ قادریہ فاضلیہ جیلانیہ کوٹ شریف محلہ چڑھ جیلانی چوک کمالیہ دارالسلام (ٹوبہ) پاکستان)
آپ کا مَدَنی چینل قابلِ تعریف ہے اللہ کریم حضور غوث پاک رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے صدقے اِس کو جاری و ساری رکھے اور یہ چینل دشمنان حق میں زہر ہلاہل ثابت ہو۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(193) حضرت مولانامفتی محمدنعیم اختر نقشبندی رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفۂ مجاز حضور حبیب میاں خانقاہ رضویہ بریلی شریف، مفتی ومہتمم دارالعلوم حبیبیہ رضویہ مرکزی جامع مسجدغلہ منڈی کامونکی ضلع گوجرانوالہ، پاکستان)
فی زمانہ تبلیغ ِدِین کے لیے جو مروّجہ وَسائل ہیں اُن میں کُتب و رسائل اور ٹی وی چینل ز ہیں اگر انہیں مقاصدِحسنہ کے لیے اِستعمال کیا جائے اور شَرعی حدود میں رہتے ہوئے اِستعمال ہوں ۔ اِسلامی تعلیمات کے فروغ اور معیار کے لیے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل کا آغاز خوش آئند قدم ہے۔ اُمید کی جاسکتی ہے کہ اِس کے ذریعہ حق کی آواز بلند ہوگی اورعوام اِس کے مثبت اَثرات پائیں گے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّحَامی و ناصر ہو۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(194) حضرت شیخ الحدیث مفتی ابوالاسد محمد اللہ دتہ نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سابقہ خطیب جامع مسجددربار خواجہ عبدالعزیز مکی رضی اللہ عنہ پاکپتن شریف، پاکستان)
تبلیغ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی جو کہ غیر سیاسی ہے اور صلوٰۃ و سُنَّت کی ایک عرصہ سے بے لوث خدمت کر رہی ہے، پہلے ہی اس تحریک کی مساعی قابلِ صد تعریف ہیں اور اب مَدَنی چینل نیکی کی ترویج و اشاعت کیلئے ایک شاندار اضافہ ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(195) استاذالعلماء حضرت مولانا حافظ بشیر احمد فردوسی گولڑوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(بانی ومہتمم الجامعۃ الفردوس حاصل پورضلع بہاولپور، پاکستان)
قرآن مجید نے اُمت ِ مسلمہ کو ’’ خَیْرَاُمَّۃٍ ‘‘ فرمایا اور اس کی صفت یوں بیان کی کہ (تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ (پ ۴اٰل عمران۱۱۰) ترجَمۂ کنزالایمان: بھلائی کاحکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو) اِس پُرفتَن دور میں نیکی کی دعوت دینا اور بُرائی سے روکنا، یقیناً بڑا مشکل کام ہے۔ اِس تبلیغ کو مزید بڑھانے کے لیے میڈیا کا سہا را کارآمد ہے۔ جہاں برائی کو پھیلانے والے T.V چینل ز ہیں وہاں اِن کے مقابلے میں دعوتِ اسلامی نے جو مَدَنی چینل کا آغاز کیا ہے، اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِس سے بڑھتی ہوئی بے دینی و جہالت کا خاتمہ ہوگا۔اللہ تعالٰی ہم سب کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل کی برکت سے بُرائی سے محفوظ رکھے اور نیکی پر اِخلاص کے ساتھ عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(196) حضرت مولانا الحافظ علی رضا مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ احیاء العلوم، ہوت والا، چیچہ وطنی روڈ ، ضلع وہاڑی، پاکستان)
انھوں نے استاذالعلماء حضرت مولانا حافظ بشیر احمد فردوسی صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی کے مذکورہ تأثرات کی تائید فرمائی ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(197) حضرت مولانا الحافظ عطاء الرحمن مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ احیاء العلوم ، ہوت والا، چیچہ وطنی روڈ ، ضلع وہاڑی، پاکستان)
انھوں نے بھی استاذالعلماء حضرت مولانا حافظ بشیر احمد فردوسی صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی کے مذکورہ تأثرات کی تائید فرمائی ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع