دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

  (181)  خلیفۂ مجاز سیّدی قطب مدینہمفتی عبدالنبی حمیدیمُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (فوڈ برگ نمبر61منٹ روڈJHBساؤتھ افریقہ)

            دینِ اسلام آخری دین ہے اور ا سکی حفاظت کا ذِمَّہ اللہ عزوجل نے خود لیا ہے۔ اس دین کے اُصول کا باقی رہنا ہر وقت ضروری ہے۔ ہمارے آقا علیہ الصَّلوۃ والسَّلام کے اس دنیا سے  ظاہری پردہ فرمانے کے بعد اس دین کی اشاعت کی ذِمَّہ داری علمائے حق اور مسلمانوں   کی و ہ تنظیمیں  جو اسلام کے اُصول و ضوابط کو سختی سے  تھامے ہوئے ہیں  کو سونپی گئی ہے۔اس دور میں  اَلْحَمَدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی پوری دنیا میں  خدمتِ دین کے لیے کو شاں  ہے اور بڑی کامیابی سے  35 سے  زائد شعبوں  میں  کام کر رہی ہے۔ الیکٹرانک میڈیا کی اس دور میں  اَہمیت کو کوئی صاحبِ بصیرت نظر انداز نہیں  کرسکتا،  ٹی وی کے ذریعے سے  بدمذہبی،  بداخلاقی ، میوزک،  ناچ گانے اور فلموں  ڈراموں  کو خوب پھیلایا گیا اور اس کے رَدْ اور اس سے  دِفاع کے لیے ہمارے پاس کو ئی ذریعہ نہ تھا ، کچھ ٹی وی  چینل  نے تو اسلام کے نام پرمسلمانوں   میں  اور زیادہ شکوک و شبہات پیدا کر دیئے لہٰذا اس دور میں   مَدَنی   چینل   کا شروع ہونا صبح کے اشارے کی طرح ہے جو صبح کے آنے کی خبر دیتا ہے اور رات کے اندھیرے چلے جانے کا اِعلان کرتا ہے ۔ایک ایسے  ٹی وی  چینل  کی مسلمانوں   کو سخت ضرورت تھی جس میں  صحیح عقائد اور ہر معاملہ دینِ اسلام کی تعلیمات کے عین مطابق پیش کیا جا ئے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں  پو رے یقین سے  کہہ سکتا ہوں  کہ دعوتِ اسلامی نے  مَدَنی   چینل   شروع کرکے مسلمانانِ عالم کی اس ضرورت کو بھی پورا کر دیا ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

  (182) حضرت مولانا عبدالسلام مشاہدی چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (فاضل جامعہ اشرفیہ اظہارالعلوم بُرہانپور ایم پی، مدرس جامعۃ المدینہ احمد آباد ، ہند)

            اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی   چینل   جو کہ مسلک ِ اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ کو گھر گھر پَہُنچا رہا ہے اور لوگوں  کے عقائدِ حقہ کا تَحفُّظ کررہا ہے یقیناً عصر حاضر میں   مَدَنی   چینل   ایک اہم ضرورت ہے ،  اس کے فیوض و بَرَکات اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بَہُت جلد گھر گھر پہنچیں  گے اورپَہُنچ رہے ہیں  اور یہ  مَدَنی   چینل   لوگوں  کے عقائد و ایمان کا ضامن ہوگا۔ اللہ ربُّ العزت اس  مَدَنی   چینل   کو نظرِ بد سے  بچائے اور اسے  خوب کامیابی عطا فرمائے۔ نیز بانیٔ دعوتِ اسلامی امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری صاحب کی حفاظت فرمائے اور ان کے ذریعے خوب خوب مسلک ِ اعلیٰ حضر ت کی نشرواشاعت فرمائے ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

  (183)   خلیفۂ مفتی اعظم ہند مفتی غلام سرورقادری بخاری مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (جامعہ رضویہ ٹرسٹ وخانقاہ قادریہ نوریہ ماڈل ٹاؤن مرکزالاولیاء لاہور)

            یہ سن کر خوشی ہو ئی کہ مولانا محمد الیاس قادری زید مجدہ کی سرپرستی و قیادت میں   مَدَنی   چینل   کے نام سے  ایک  چینل  شروع ہوا ہے ۔میں  اس پر مولانا موصوف اور ان کے رفقاء اور دعوت اسلامی کے احباب کو ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہوں ۔ بِلا شبہ یہ میڈیا کا دور ہے اس میں  اسلامی و دینی طرز کے  چینل  آنے چاہئیں  ۔ اللہ عزوجل اس سعیِ جمیل کو قبول فرما ئے اور سب اہلسنّت کو ایک ہونے کی توفیق بخشے ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

  (184) پیرزادہ سید محمد طاہر شاہ قادری ہمدانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (سجادہ نشین لکھی وال شریف چنیوٹ،  پاکستان)

             مَدَنی   چینل   آج کے اس پُر فِتن دور میں  رحمت کاایک  جھونکا ہے جسے  دیکھنا بالخصوص حضرت صاحب کا  مَدَنی  مذاکرہ میں  جواب دینا اِنتہائی مفید اور معلوماتی ہے ۔اللہ تعالٰی  مَدَنی   چینل   کے ہر پروگرام کو کامیاب و کامران فرمائے ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

  (185) تلمیذ محدث اعظم پاکستان مفتی الحاج ابو الخیر محمد اکبر قادری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (بانی و مہتمم دارالعلوم انوار اسلام رضویہ پیر محل،  ضلع دار السلام (ٹوبہ)  ،  پاکستان)

            بندہ ٔنا توان کو عالمی تحریکِ اِحیائے  سُنَّت دعوتِ اسلامی کے معزّز وصالح کارکن احباب نے  مَدَنی   چینل   کے اِجرا کی خبر کامژدہ سنایا۔ اِس مسرت بخش خبر کو سن کر دِل بہار بہار ہو گیا ۔اِس کی مدد سے  اِنْ شَاءَ اللہتَعَالٰی دین متین کی بیش از بیش خدمت ممکن ہو گی اللہ جل شانہ بوسیلہ وصدقۂ سرکار صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم جملہ اہل سُنَّت و جماعت کو اِس سے  مُستَفِید ہونے کی توفیق ارزان فرمائے،  آمین۔ بَہُت دیر تک یہ  مَدَنی   چینل  مذہبی وملّی و اعتقادی خدمات دیتا رہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن