30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(176) حضرت مولانامفتی عبد المنّان مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع محمدی مسجد محلہ عیدگاہ ، مدرس جامعہ کریمیہ رضویہ دارالسلام (ٹوبہ) ، پاکستان)
مَدَنی چینل سے بچّوں کی اسلامی ماحول کے مطابق تربیت ہوگی اور بچّے بُرے ماحول اور بُرے چینل زسے بچ سکیں گے۔ مَدَنی چینل عالمِ اسلام کے لیے ایک بڑی نعمت ہے، دعوتِ اسلامی نے یہ بَہُت اچھا اور عظیم قدم اٹھایا ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(177) حضرت مولانا محمد عارف نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم علیٰ جامعہ نقشبندیہ توحیدیہ اڈہ ڈومالہ ، نارروال ، پاکستان)
مَدَنی چینل دعوتِ اسلامی کی زبردست کاوش ہے۔ اس کا آغاز اہلسنّت میں بیداری پیدا کرے گا۔اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(178) حضرت مولانا مختار احمد سکندری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ اسلامیہ قادریہ ، کنزالایمان پیر و سن شہرتحصیل ٹھری میرواہ ، ضلع خیر پور میرس ، باب الاسلام سندھ، پاکستان )
مَدَنی چینل کی بہاریں دنیا بھر میں دُھومیں مچارہی ہیں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ اہلسنّت و جماعت کا سب سے بہترین اور دِلنواز چینل شروع ہوا ہے۔ جس سے متعدد غیر مسلم مسلمان ہورہے ہیں ۔دعا ہے کہ اللہ عزوجل تاقیامت اس چینل کو آباد فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(179) حضرت مولاناہیبت خان سیالوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم دارالعلوم غوثیہ حنفیہ محلہ مدینہ آبادی ، ضلع لیہ، پاکستان )
بعض سائنسی ایجادات ایسی بھی ہیں جو کہ از خود بُری نہیں ہیں ، انسان اپنے عمل سے اس کوبُرا بناتاہے۔ اِنسانی ذہن ہی ہے اس کو تعمیری کام کیلئے استعمال کرے یا تخریبی کام کیلئے استعمال کرے مثلاً بندوق ہے اسکو اپنے دِفاع وحفاظت کیلئے استعمال کرنا دُرُست ہے اور بعض اوقات اس کا استعمال ضروری ہو جاتاہے لیکن اسی بندوق کو کسی بے گناہ آدمی کی جان لینے کیلئے استعمال کرنا اِنتہائی بُراہے اور بڑا ظلم ہے یہی حال تمام آلات کاہے۔ ٹی وی، کیبل بھی از خود بُرے نہیں غلط پروگرام ، حیاسوز فلمیں اور ڈرامے اس کو بُرا بناتے ہیں ، اگر اسی ٹی وی اور کیبل پر (شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے) اچھے تعمیری اورتربیتی پروگرام ہوں تو بَہُت اچھاہے اور انسانی ذہن کو دُرُست سمت استعمال کرنے میں بڑے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں ۔چُنانچِہ انہی حالات کے پیش نظر دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل شروع کرکے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے، عملی طور پر نماز، وضو وغیرہ کا طریقہ بتانا اور دیگر مُبلِّغِین کے علاوہ خود امیر اہلسنّت کا تبلیغ فرمانا بَہُت ہی اچھا ہے اور دینِ اسلام کی ترقی وترویج کاکام بڑی سُرعت اور آسانی کے ساتھ ہوسکے گا اور پوری دنیا میں اسلام کا پیغام پہنچانا آسان ہوجائے گا۔ عالمِ کفر میڈیا کے ذریعے اپنے کفریہ نظریات پوری دنیا میں پھیلارہاہے تو ضروری تھا کہ اسی تیزی کے ساتھ اسلام کاپرچار بھی پوری دنیا میں ہو اور خلقِ خدا کو خدا کے پیغام سے آگاہ کیاجائے تویہ کام دعوتِ اسلامی نے شروع کیا ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
(180) حضرت مولانا قاضی فیاض احمد مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد مَدَنی لکوٹ شریف ، ضلع وتحصیل ایبٹ آباد ، خیبر پختونخواہ، پاکستان)
ہماری طرف سے عالمی مذہبی تنظیم دعوتِ اسلامی کو مَدَنی چینل شروع کرنے پرڈھیروں مبارک باد قبول ہو۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ حضرت علامہ مولیٰنا پیر طریقت محمد الیاس عطارؔ قادری صاحب کی عالمگیر تنظیم آج کے اس پُرفتن دور میں اُمتِ مسلمہ کے لیے نشاۃِ ثانیہ کا کام کررہی ہے اور اُمتِ مسلمہ کو صحیح معنوں میں محبتِ رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم اور محبت سُنَّت رسُول صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم اَحسن انداز میں پیش کررہی ہے۔ اب اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ بذریعہ مَدَنی چینل کے دونوں چیزیں لوگوں کے گھروں تک پہنچیں گی اور مسلمانوں کے گھروں سے بے حیائی اور عریانی ختم ہوگی۔ اللہ ربُّ العِزّت ا میر اہلسنّت کا سایہ تادیر ہم پر قائم رکھے اور ہمیں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون اور اس پر استقامت نصیب فرمائے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی دعوتِ اسلامی اور مَدَنی چینل کو دن گیارھویں اور رات بارھویں ترقی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع