مدنی بہار
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

(مہتمم ومدرس خطیب جامع مسجد الفریددار العلوم و جامعہ فریدیہ  جناح پارک رحیم یارخان،  پاکستان )

            رمضان المبار ک میں   مَدَنی   چینل   دیکھا بہت خوشی ہوئی ، میڈیا کے ذ ریعہ مسلک حق کی پرچار کا ایک بہترین ذریعہ ہے مزید تاثرات میں  لکھ رہا ہوں   مَدَنی  مرکز کی طرف سے  مجھے خط ملا ہے جس میں  تأثرات کے بارے میں  کہا گیا ہے وہ مرکز کو بھیجوں  گا ۔ اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!                      صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کہ جس کا مدنی کام آج سے  تقریباً 27 سال قبل ذوالقعدۃ الحرام ۱۴۰۱ھ  /  1981ء میں  باب المدینہ کراچی کے اندر شیخ طریقت،  امیر اہلسنّت، بانیٔ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم

 العالیہ نے چند اسلامی بھائیوں  سے   مل کر شروع کیا۔ میٹھے میٹھے مصطفی صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکی عنایتوں ،  صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہکی برکتوں  ،  اولِیاءے عِظام رحمہم اللہ تعالٰی  کی نسبتوں ،  عُلَماء و مشائخ ِ اہلسنّت دامت فیوضہم کی شفقتوں  ،  امیر اہلِ سنت مدظلہ العالی کی شبانہ روز کوششوں ،  آپ دامت برکاتہم العالیہ کے تربیت یافتہ اسلامی بھائیوں  کی کاوشوں اور  مَدَنی  قافِلوں  کی بہاروں  کے نتیجے میں  آج دعوت ِ اسلامی اپنا  مَدَنی  پیغام تادمِ تحریر دنیا کے کم وبیش 200 ممالک میں  پہنچانے کے ساتھ ساتھ 95سے  زائدشعبوں  میں  کام کررہی ہے۔ الیکڑانک میڈیا کے ذریعے بھی ہر طرف لَادِینیت،  بدعقیدگی اور فحاشی و عُریانی بڑی سُرعت کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ اوردیگر مُبلِّغِین ضرورت محسوس کر رہے تھے کہ وقت کے تقاضوں  کے مطابق الیکڑانک میڈیا کے ذریعے مؤثر اَنداز میں  دین کی ترویج و اِشاعت ہونی چاہیے ۔چنانچہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ نے خوب جدوجہد کر کے رَمضانُ المبارَک ۱۴۲۹ھ  (2008)  سے   مَدَنی   چینل   کے ذَرِیعے گھرگھر سنّتوں  کاپیغام عام کر نا شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے حیرت انگیز  مَدَنی  نتائج آنے لگے،  بے نمازی نمازی بننے لگے،  ہروقت گناہوں  میں  مگن رہنے والے تائب ہونے لگے، کئی کافر  مَدَنی   چینل   کی نشریات دیکھ اسلام سے  متأثرہوکردائرۂ اسلام میں  داخل ہوگئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ہماری توقع سے  زیادہ  مَدَنی   چینل   کو کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ آج کل ابتدائی آزمائشی سلسلوں   (پروگراموں )  کی ترکیب ہے اور دُنیا کے مختلف مقامات سے  روزانہ مبارکبادیوں  اور حوصلہ افزائیوں  کے بے شمار پیغامات موصول ہو رہے ہیں  ۔دعوتِ اسلامی کے وسیع دائرہ کار کو بحُسنِ خوبی چلانے کیلئے مختلف ملکوں  اور شہروں  میں  مُتَعَدّد مجالِس بنائی گئی ہیں ۔منجملہ مجلِسِ رابطہ   بِالْعُلَماءِ و المَشائِخ بھی ہے جو کہ اکثر عُلَمائے کرام پر مُشتِمل ہے۔اس کے مقاصد میں  علماء ومشائخ اہلسنّت دامت فیوضہم سے  روابِط مضبوط کرنا بھی ہے۔ اس مجلس اور دیگر اسلامی بھائیوں  کے ذریعے اندرونِ ملک و بیرون ملک سے  مفتیانِ عِظام و عُلَمَائے کرام کے  مَدَنی   چینل   کے بارے میں   مَدَنی  بہاریں  اور تأثرات موصول ہوئے ، جن میں  سے  ایک  مَدَنی  بہار حسبِ ذیل ہے:

مدنی بہار

            آستانہ عالیہ خواجہ آبادشریف ضلع میانوالی کے سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ سیِّدغلام نصیر الدین کاظمی مُدَّظِلُّہُ العَالِی نے جو  مَدَنی  بہارتحریر فرمائی ہے،  اُس کا خُلاصہ پیش ِخدمت ہے :

              ’’   اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ  مَدَنی   چینل   کی ایک  مَدَنی  بَہار جو خود میں  نے دیکھی ہے،  آپ کی نَذْر کرتا ہُوں :  ایک شخص جس کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے بَہُت بڑے زمیندار گھرانے سے  ہے اور اُن کا اپنی رشتہ داری میں  سے  چند بدمذہب لوگوں  کے ساتھ اُٹھنا بیٹھنا ہے۔ اس بُری صحبت کا اثر اس کے دو نوجوان بیٹوں  پر بھی ہوگیا،  اُن کے آباؤ واجداد خواجہ آباد شریف آستانہ سے  وابَستہ ہیں ۔ دو تین سال بعد میرا اِن کے پاس تبلیغی مِشن پر جانا ہوتا ہے۔ پچھلی مرتبہ چونکہ مَیں  کچھ دیر بعد گیا اور مَسلکِ اہلسنّت کی حقانیت پر روشنی ڈالی تو یہ لوگ سیخ پا ہوگئے اور میرے ساتھ اُلجھنے پر تیار ہوگئے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ بُزُرگوں  کی نظرِ عنایت سے  مَیں  نے اِنہیں  کِسی حَد تک قائل کر لیا۔ پھرمیں  نے انہیں  دعوتِ اسلامی میں  شمولیت اور  مَدَنی   چینل   کی ترغیب دی تو میرے کہنے پر  مَدَنی   چینل   دیکھ کر نہ صرف وہ بسرو چشم دعوتِ اسلامی میں  شامل ہوگئے بلکہ اس سال مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں  ہونے والے تین روزہ سنتوں  بھرے بین الاقوامی اجتماع کے موقع پر دروازہ دروازہ جاکر دعوت دی اوراپنے شہر سے  ایک بَہُت بڑا قافلہ لے کر اجتِماع پاک میں  شریک ہوئے اورمیرے لئے دعوتِ اسلامی کی V.C.D بھی بھیج رہے ہیں ،  یہ میرے لئے بَہُت بڑا اِعزاز ہے۔  ‘‘

 (175)   حضرت صاحبزادہ سیدغلام نصیر الدین کاظمی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (سجادہ نشین آستانہ عالیہ خواجہ آبادشریف ، ضلعی امیرجماعتِ اہلسنّت پاکستان ، ضلع میانوالی پاکستان)

          اللہجَلَّ مَجدُہٗ کے بے شمارا حسانات میں  سے  ایک عظیم احسان دعوتِ اسلامی کا عطا کرنا بھی ہے کہ اس پُر فِتن دور

میں  دعوتِ اسلامی اہلسنّت و جماعت کے پلیٹ فارم پر بَہُت مضبوط انداز میں  دین کا کام کررہی ہے۔ امیردعوتِ اسلامی جناب حضرت علّامہ مولیٰنا  محمدالیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی کاوشوں  سے   مَدَنی   چینل   کا آغاز بھی اہلسنّت وجماعت کی بَہُت بڑی کامیابی ہے۔  مَدَنی   چینل   کے ذریعے جہاں  بدعملی،  فحاشی اور عُریانی کا خاتِمہ ہورہا ہے وہاں  پر بد مذہبی اور لادینیت بھی ختم ہورہی ہے۔مَیں  سمجھتا ہوں  کہدعوتِ اسلامی کا ہمارے مسلک پر بَہُت بڑا احسان ہے کہ جگہ جگہ مراکزکا قیام،  مساجد کی حفاظت،  مدارس کا قیام اور  مَدَنی   چینل   کاآغاز بَہُت بڑی کامیابی ہے۔ دُعا گو ہوں  کہ اللہ ربُّ العزّت دعوتِ اسلامی کوترقی عطا فرمائے،   مَدَنی   چینل   کی مزید بہاریں  دیکھنا نصیب کرے اور امیردعوتِ اسلامی عم فیوضہ  کا سایہ قائم رکھے ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن