30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہیں ، ان کا کردار و گفتار دوسروں کی نسبت زیادہ مؤثر ہوتا ہے اور قلوب پر زیاد ہ اثر پذیر ہوتا ہے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(164) حضرت مولانا محمد اکبر مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس دارالعلوم جامعہ قادریہ ، خطیب جامع مسجد المنھاج گوجر خان ضلع راولپنڈی ، پاکستان)
آپ نے چینل کے بارے میں میری رائے پوچھی بہت شکریہ، آپ کا چینل بہت اچھا ہے، اس کی خصوصیت یہ ہے کہ تمام پروگرام شریعت کے مطابق ہوتے ہیں جن سے بہت سے دینی معلومات میسر ہوتی ہیں اور نوجوان سر پر عمامے ، بدن پر سنت کا لباس اور چہرے پر داڑھی کے ساتھ جب نظر آتے ہیں تو دل بہت خوش ہوتا ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(165) حضرت مولانا علامہ حافظ حکیم اسحاق سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد برسٹل ٹوٹر ڈاؤن، گرین اسٹریٹ برسٹل ، انگلینڈ)
مَدَنی چینل کا سن کر بے حد خوشی ہوئی، کروڑوں عاشقانِ مدینہ شیخِ طریقت مدظلہ العالٰی کی زِیارت و اِرشاد سے متمتع ہوں گے۔ اس پرمبارک بادپیش کرتا ہوں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(166) حضرت مولانامحمد اشفاق احمد قادری نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیبجامع مسجد 254ایف بلاک سبزہ زار سکیم مرکزالاولیاء لاہور)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس پر فتن دور میں مَدَنی چینل نے لوگوں میں دینی انقلاب پیدا کردیا ہے۔ مَدَنی چینل کے ذریعے دعوت اسلامی کا خالص دینی پیغام اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ گھرگھر، دنیا کے ہر ہرکونے میں پہنچ جائے گا ۔ دعوت اسلامی نے بہت تھوڑے عرصے میں دنیا کے کونے کونے میں دین کا پیغام پہنچایا ہے، مَدَنی چینل پر جو لوگ آتے ہیں باعمل ، با کردار نظر آتے ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(167) حضرت پیر سیدعتیق الرحمٰن شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ابنِ خلیفہ محدث اعظم ہند سید محمدکچھوچھوی علیہ رحمۃ اللّہ الغنی خطیب جامع مسجد رحمانیہ ابو ظہبی روڈرحیم یارخان، پاکستان)
دعوت اِسلامی کا رستہ کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ دعوت اسلامی کے ساتھ اللہ عزوجل ورسول و صلی اللہ تعالٰی علیہ والہوسلمکی مدد شامل حال ہے۔ دعوت اسلامی کا مَدَنی چینل کے ذریعے دین کا پیغام عام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(168) حضرت مولانامحمد فاروق قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد گلزارِ حبیب ، مدر س جامعہ محمدیہ معینیہ سردارآباد فیصل آباد، پاکستان)
موجودہ دور میڈیا کا دور سمجھا جاتاہے اور اس دور میں جہاں میڈیا کے ذریعے فحاشی وعریانی عام کی جارہی ہے وہاں بدعقیدگی کے ایسے جال بھی بنائے جارہے ہیں جس میں عَوَامُ کَالْاَنْعَام بُری طرح پھنستی جارہی ہے، بدعقیدگی کے اس عِفْرِیت کا مقابلہ کرنے کیلئے میڈیا کا سہارا مُثبت انداز میں لے کر دینِ اسلام کی تبلیغ اور عقائدِ حَقّہ کی تَرویج کیلئے عظیم عالمی مذہبی تنظیم ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘ نے مَدَنی چینل کا آغاز کرکے اُمّتِ مسلمہ کی دکھتی ہوئی نبض پر ہاتھ رکھا اور بدعقیدگی کے زہرِ قاتل کیلئے حُسنِ اعتقاد کا تِریاق عقائدِ اہلسنت و جماعت کی صورت میں عام کرنے کی سعی عظیم فرمائی جسکی جتنی تحسین کی جائے کم ہے۔میں اپنے ’’ ادارہ جامعہ محمدیہ معینیہ فیصل آباد ‘‘ کی طرف سے اس قابلِ قدر اور مؤثر پروگرام کے شروع کرنے پر دعوتِ اسلامی اور حضرت صاحب کو ہدیۂ تبریک پیش کرتاہوں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(169) حضرت مولانا منظور احمد سعید ی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد انوار محمد صادق ٹاؤن رحیم یارخان ، پاکستان )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع