دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!                صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

 (155)  حضرت مولانا قاری محمد علی نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (امام مرکزی جامع مسجد لوزلزبرمنگھم ، U.K )

            مَاشَاءَ اللہ غیر سیاسی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کی برکتیں  دنیا کے کونے کونے میں  موجود ہیں  اور امیر اہلسنّت پیر طریقت مبلغ اسلام ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی کی شب و روز محنت اور دعاؤں  کا نتیجہ ہے کہ تبلیغِ دین دنیا میں  عام ہورہی ہے۔ اس وقت تقویٰ و پرہیزگاری اور سنتوں  پر عمل کو دنیا میں  پھیلانے میں   مَدَنی   چینل   کی اشد ضرورت تھی جو حضرت صاحب کی دعاؤں  سے  شروع ہوگیا۔اللہ تعالٰی ہمیں  اس  چینل  کے ساتھ مالی و جانی تعاون کی توفیق عطا فرمائے،  آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!                صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

 (156) حضرت مولانامحمد میاں  مالیگ مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (35سیمورروڈ اولڈ برے U.K )

            نیک اعمال کی ترغیب دینے والی بہترین جماعت دعوتِ اسلامی کے ایک اور تبلیغی اِقدام  مَدَنی   چینل   کے عالم وجود میں  آجانے کی خبر سن کر انتہائی مسرت ہوئی۔ مولیٰ تعالیٰ دعوتِ اسلامی کے اس اِقدام کو بھی اس کے دوسرے مفید اقدامات کی طرح بے مثال کامیابیوں  سے  ہم کنار کرے۔ مسلمانوں   کے قلوب اس  چینل  کی طرف پھیر دے ۔    ؎

دعا از من واز جملہ جہاں  آمین آباد

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!                صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

 (157)  حضرت مولانا عبدالمجیدمُدَّظِلُّہٗ العَالِی

 (اسلامک انفارمیشن سینٹر برسٹول460اسٹاپیلیٹن روڈ ایسٹ ویلی برسٹول بیس 6PA برطانیہ)

            میں  دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ کا جائزہ لے رہا تھا کہ میں  نے  مَدَنی   چینل   کے لئے لنک دیکھا۔ سُبْحٰنَ اللہ! کیا ہی خوبصورت  چینل  ہے اور اللہ تعالٰی کی کتنی عظیم رحمت ہے ،  کتنے اچھے بیانات ،  نعتیں  اور دوسرے خوبصورت پروگرام تھے جو بہت ہی اچھے انداز میں  پیش کئے گئے تھے۔ مَاشَاء اللہ! حضور پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم  پر درودِ پاک کی کثرت نے تو مجھے بہت ہی متاثر کیا۔  چینل  کا استعمال بہت ہی اچھا اقدام ہے،  مجھے اس  چینل  کے ذریعے امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کا ترجمۂ قرآن ،  نعت اور آپ کامشہور سلام سننے کی سعادت حاصل ہوئی،  جب میں  نے اس  چینل  کو دیکھا تو میرا دل باغ باغ ہوگیااور میں  بہت خوش اور لطف اندوز ہوا ۔ جب میں  نے ان تمام پروگراموں  کا مشاہدہ کیا تو میں  نے محسوس کیا کہ گویاکہ اس نے ایک بار پھر مدینہ منورہ میں  سبز گنبدکے ساتھ رشتہ و تعلق جوڑدیا۔  مَدَنی   چینل   پر ہر جملہ اور ہر لفظ حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم  کی محبت اورتقویٰ سے  لبریز تھا ۔

            یہ  چینل  لاکھو ں  مسلمانوں   کے ایمان کی حفاظت کا ذریعہ بنے گا اور انہیں  نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم سے  محبت کرنے کے طریقے سے  آشنا کرے گا ،  سنتوں  کی اتباع کی تعلیم سے  بہرہ ور کرے گا۔یہ  چینل  اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ! سٹیلائٹ ٹی وی کے ذریعے جو غیر اسلا می چیزیں  ہمارے گھروں  میں  داخل ہوچکی ہیں  ان کو ختم کرنے میں  ان سے  مقابلہ کرے گا اوراِنْ شَاءَ اللہ تعالٰیتمام برے اثرات اور غیر اسلامی  چینل ز کی برائیاں  ہمارے گھر سے  دور ہوجائیں  گی اور لوگ اس  چینل  سے  محبت کرنے لگیں  گے اس لئے کہ اس  چینل  کے آغاز کا مقصد حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم  کی محبت کوپوری امت میں  عام کرنا ہے۔ اس  مَدَنی   چینل   کی وہ خاص با ت جس سے  میں  بہت زیادہ محظوظ ہوا ہوں  کہ ا س  مَدَنی   چینل   کی اولین ترجیح آقا کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم پر کثرت سے  صلاۃو سلام بھیجنا ہے، اس کے علاوہ بیانات اور درس میں  ناظرین کے لئے حکمت ودانائی کے بے پناہ پیغامات ہیں  جو انہیں  صراطِ مستقیم کی طرف گامزن کرتے ہیں ۔

            سُبْحٰنَ اللہ عَزَّوَجَلَّ!  مَدَنی   چینل   میں  جب بھی کوئی پہلا شخص گفتگو کرتا ہے تو وہ صرف محبتِ ِرسول صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم  کے بول ہی بولتا ہے اور جب دوسر ا شخص آتا ہے تو وہ بھی اپنے بیان میں  نغمہ ہائے محبت رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم  کی خوشبوئیں  پھیلاتا ہے اور یوں  ہی ہر ایک اپنے بیان میں  محبت رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی باتیں  کرتا ہے اور جب ناظرین ایسے  پروگرام دیکھتے ہیں  تو ان میں  کوئی کنفیوژن نہیں  رہتا، شک وشبہات دور ہو جاتے ہیں  اور یہ ہی محبت رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم  کے پیغام کو عام کرنے کا بے مثال طریقہ ہے جو اس  مَدَنی   چینل    کو دوسرے  چینل ز سے  ممتاز کرتاہے ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!                صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

 (158)  حضرت مولاناحافظ محمد عقیل ایوب قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (رضا اسلامک ایجوکیشنل کلچرل سینٹررضا مسجد، مرکز اہلسنّت جامعہ رضاء العلوم الاسلامیہ عربک اسٹڈیز برطانیہ)

            میں  قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تمام اسلامی بھائیوں  اور بہنوں  کو دینِ اسلام کی بہترین خدمت سر انجام دینے پر مبارک باد پیش کرتاہوں ، جہاں  بہت سی تنظیمیں  لوگوں  کو باعمل مسلمان بنانے کی کوششیں  کرچکیں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ وہاں  امیر اہلسنّت ، امیر دعوتِ اسلامی مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری  (اللہ تعالٰی انکی حفاظت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن