دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

بڑی آڑ بنے گا وہاں  احیائے دین اور اہلسنّت کی تعمیر و ترقی کے لئے ممدو معاون ثابت ہوگا۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!                صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

 (143) حضرت مولاناقاضی فیاض احمد مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 ( خطیب جامع مسجد  مَدَنی  کلوٹ شریف،  ضلع وتحصیل ایبٹ آباد ،  خیبر پختونخواہ،  پاکستان)

            ہماری طرف سے  عالمی مذہبی تنظیم دعوتِ اسلامی کو  مَدَنی   چینل    شروع کرنے پرڈھیروں  مبارک باد قبول ہو۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ حضرت علّامہ مولانا پیر طریقت محمد الیاس عطار قادری صاحب کی عالمگیر تنظیم آج کے اس پُرفتن دور میں  اُمتِ مسلمہ کے لیے نشاۃِ ثانیہ کا کام کررہی ہے اور اُمتِ مسلمہ کو صحیح معنوں  میں  محبتِ رسول  صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم  اور محبت سنت رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم احسن انداز میں  پیش کررہی ہے۔ اب اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ بذریعہ  مَدَنی   چینل    دونوں  چیزیں  لوگوں  کے گھروں  تک پہنچیں  گی اور مسلمانوں   کے گھروں  سے  بے حیائی اور عریانی ختم ہوگی۔ اس کے علاوہ صحیح العقیدہ علمائے کرام کے بیانات سے  لوگوں  کے عقائد کی بھی تصحیح ہوگی۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!                صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

 (144)  حضرت مولانا محمد نعیم المصطفیٰ چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خطیب جامع مسجد مدینہ ، نائب ناظم جماعت اہلسنت پنجاب ساہیوال پاکستان)  

            عالمِ اسلام میں   مَدَنی   چینل   جس کا اہتمام دعوتِ اسلامی نے کیا ہے ،  دین اسلام کی عظیم خدمت  اور مسلمانوں   کے لیے آقائے دوعالم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکی محبت کی ترویج کا بہترین ذریعہ قائم کرکے اسلام کی بہت بڑی خدمت سر انجام دی اور سُنَّتِ رسول اللہصلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلمکی ترویج و اشاعت کے لیے عملی طور پر بالخصوص امیراہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی پروقار شخصیت کے پروقار سنتوں  بھرے بیانات نے عالمِ اسلام کے لیے عالمِ دنیا میں  انقلاب برپا کردیا ہے۔ میں  سمجھتا ہوں  اہلسنّت و جماعت کی بہت ہی زیادہ صحیح ترجمانی فرمارہے ہیں  ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!                صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

  (145) حضرت مولانا مفتی محمد آصف تبسم رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 ( ناظمِ تعلیمات مدرسہ انوار مدینہ نارروال،  پاکستان)

             مَدَنی   چینل   فیضانِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا امین و ذریعہ بنے گا۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!                صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

 (146) حضرت مولانا محمد رفیق سلمان ہزاروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (امام وخطیب مدینہ مسجد کارڈف ، U.K )

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّدعوتِ اسلامی پوری دنیا میں  سرکار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت کی شمع مسلمانوں   کے دلوں  میں  روشن کررہی ہے۔ اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں  شکر ادا کرتے ہیں  کہ دعوتِ اسلامی دینِ مبین کا کام زور و شور سے  کررہی ہے۔ اس بات کی اور مزید خوشی حاصل ہوئی کہ  مَدَنی   چینل   کا بھی آغاز ہوچکا ہے،  اللہ تعالٰی اسے  مزید ترقیاں  عطا فرمائے ، آمین۔ اہلیانِ برطانیہ کی دِلی خواہش ہے کہ  مَدَنی   چینل   کو برطانیہ میں  سیٹلائیٹ پر شروع کیا جائے تاکہ مزید مسلک و عقائد کی صحیح صحیح،  گھر گھر میں  عوام کی اصلاح کی جائے،  اللہ تعالٰی دعوتِ اسلامی کی کاوش کو قبول و منظور فرمائے ، آمین۔ اور ہم یقین دلاتے ہیں  کہ ہر معاملے میں  دعوتِ اسلامی سے  تعاون کریں  گے۔اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحبیب!                صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد

  (147) حضرت مولانا کلیم اللہ سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (نگران و ناظم جامعہ انوارالعلوم کچہری روڈ مدینۃ الاولِیاءملتان ، پاکستان)

            بندہ ناکارہ کو یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی کہ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے اپنے  مَدَنی   چینل   کا آغاز کیا۔دراصل  مَدَنی   چینل   بھی ایک نیکی کی دعوت دینے کا ذریعہ بنے گا۔اس سے  لوگ وقتاً فوقتاً صراطِ مستقیم اور سرکار دوعالم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم  کی محبت اور عشق سیکھیں  گے۔ لوگ جہاں  بیٹھ کر غلط میڈیا دیکھتے ہیں  وہاں  ایک راہِ ہدایت پرلے کر آنیوالے  مَدَنی   چینل   کو دیکھ کر ہدایت بھی لیں  گے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن