30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(136) حضرت مولانا مفتی رحمت علی نورانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ نقشبندیہ توحیدیہ اڈہ ڈومالہ ناروال، پاکستان)
مَدَنی چینل کے آغاز سے تمام عالمِ اسلامی میں فائدے کی بہاریں نظر آئیں گی۔ اس چینل سے الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے استفادہ کرنے کا بہترین فیصلہ کیا گیا ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(137) حضرت مولانا محمد یعقوب اویسی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( چیف ایڈیٹر ماہنامہ تاجدار یمن نارروال ، پاکستان)
مَدَنی چینل دفاعِ اسلام و تحفظ ِعقائد و اعمالِ اہلسنّت کا زبردست ذریعہ ہے، اس چینل کے آغاز سے دعوتِ اسلامی اپنی تمام تر سرگرمیاں دنیا کے سامنے بلاروک ٹوک نشر کرسکتی ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(138) حضرت مولانا محمد شاداب رضا مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( خطیب جامع مسجد گلستان مدینہ، گلستان کالونی نمبر ۲، سردارآباد فیصل آباد، پاکستان)
مَدَنی چینل ایک انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس وقت مغربی یلغار کے مقابلہ میں جس طرح اسلامی تعلیمات کو فروغ دے رہا ہے یہ انتہائی خوش آئند ہے۔ ہم امیر اہلسنّت زیدمجدہٗ کو اور مَدَنی چینل کی تمام انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی استقامت کی دعا کرتے ہیں ۔خدا کرے اس چینل کی رِیت پڑ جائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(139) حضرت پیرشیخ راشد ایوب قریشی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( آستانہ سفینہ نوری، گلستان اوکاڑوی ڈولی کھاتہ نزد گلزار حبیب مسجدباب المدینہ کراچی)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن، اللہ تعالٰی کا احسان ہے کہ اس نے امیر اہلسنّت دام ظلہٗ کے ذریعے مَدَنی چینل عطا فرمایا۔ امیر اہلسنّت ، مرکزی مجلس شوریٰ اور عام اسلامی بھائیوں کو مبارکباد۔عموماً لوگ مَدَنی ماحول یا بزرگ کی صحبت کی وجہ سے نیک ہوجاتے ہیں لیکن اپنے گھر والوں کو نیکی کی دعوت نہیں دے پاتے مگر مَدَنی چینل کے ذر یعے وہ پیغام اور نیکی کی دعوت گھروں میں پہنچ رہی ہے۔ اب دل میں سکون ہے کہ ہم اس دنیا سے بھی چلے گئے تو مَدَنی چینل کے ذریعے گھر والوں کی اصلاح ہوگی۔ اس کے ذریعے دنیا میں اس کا پیغام پہنچے گا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(140) حضرت مولانا حافظ محمد انور نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ غوثیہ مسجد بلال نونار / نارروال ، پاکستان )
مَدَنی چینل سے تبلیغ دعوتِ دین کی آواز گھر گھر پہنچے گی۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(141) حضرت مولانامحمد عارف راہی القادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(چیئرمین نعت اکیڈمی امام و خطیب 128روز فیلڈ روڈ برمنگھم، U.K )
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ دعوت ِاسلامی کی عالمگیر تحریک کی برکتوں سے اسلامی چینل معرض وجود میں آیاہے۔ امیراہلسنّت پیر طریقت علّامہ محمد الیاس عطارقادری مدظلہ العالی کی دعاؤں اور محنتوں کا نتیجہ ہے کہ ایسا صاف ستھرا اسلامی چینل ہمیں دیکھنے کو ملا۔اللہ تعالٰی بطفیلِ حبیب کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم اسے تاقیامت قائم ودائم رکھے۔ اٰمین ثُمَّ اٰمین
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(142) حضرت مولانامفتی محمد عبدالشکور رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجدمحمدی رضوی و ناظم اعلیٰ جامعہ عبداللہ ابنِ مسعود یسین آباد فیصل آباد، پاکستان)
مَدَنی چینل اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس پُر فتن دور میں جہاں بُرائی، بے حیائی کے مقابلہ میں بَہُت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع