30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حقیقت کا انکار کرتی ہے جس کے اظہار کا اللہ سبحانہٗ تعالیٰ ارادہ کرتا ہے۔ہم اس مَدَنی چینل کی ترقی، کامیابی اور بہتری کے لئے اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں دعاکرتے ہیں اور ہم اللہ تعالٰی کے حضور ملتمس ہیں کہ وہ اس چینل کو توفیق عطافرمائے کہ یہ اسلام کی آواز کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائے اور ہم امید کرتے ہیں کہ مَدَنی چینل دنیا کی ہر زبان میں اسلام کے پیغام کو پہنچائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(122) الداعیۃ الکبیر حضرت سیّدنا الشیخ رجب دیبمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدیر جامع المغربیۃ دمشق، الشام)
اِنہوں نے مَدَنی چینل کے بارے میں الشیخ محمود خالد الشھادۃ الشافعی مُدَّظِلُّہُ العَالِیکے مذکورہ تأثرات پر تائیدی دستخط فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(123) حضرت مولانامفتی محمد اشتیاق القادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفۂ مجاز علّامہ تحسین رضا خان علیہ رحمۃ اللّہ المنّان ، فاضل دارالعلوم منظراسلام بریلی شریف ، مدیر جامعۃ الامام احمد رضا، دہلی ، ہند)
اُمّتِ محمدیّہ علی صاحبہا افضل الصلاۃ و اکمل التسلیم کے اَن گنت امتیازات میں یہ امتیاز بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ اس کا ہر فرد اپنی طاقت وقدرت، بساط وحیثیت، اسباب و وسائل اور تاثیر وتسخیر کے مطابق اسلام کی دعوت وتبلیغ کا مکلف وپابند ہے۔ دعوتِ اسلامی قرآن وسنت کی غیر سیاسی عالمی تحریک ہے جس نے اسلام کا آفاقی پیغام عصری تقاضوں کو مد نظر رکھ کر اطراف واکنافِ عالم میں پہنچانے کے لئے خود کو وقف کر رکھا ہے۔ عصرِ حاضر میں الیکٹرانک میڈیا کی اہمیت سے انکار و صَرفِ نظر نہیں کیا جا سکتا۔ میڈیا کے اس ذریعے سے آج بے شمار باطل تحریکیں اپنے باطل اَفکار و نظریات کی تبلیغ وترسیل میں مصروف ہیں اور بے شمار سادہ لوح مسلمانوں کے دین و ایمان کو لوٹ چکی ہیں ۔ اِن حالات میں دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل شروع کر کے وہ عظیم کارنامہ انجام دیا ہے جس پر تمام عوام وخواص اہلِ ایمان کو بصد انشراحِ صدر مبارکباد پیش کرنی چاہئے اور ہر ممکن تعاون کے ذریعے اس آلۂ دعوت و ترسیل کو تقویت پہنچانی چاہئے تاکہ آوازِ حق اپنی پاکیزہ، نورانی، اسلامی، روحانی، ہمہ گیر اور واضح شکل وصورت میں ہر فردِ بشر تک پہنچتی رہے۔ مَدَنی چینل کی افادیت پر تشکیک وتخریب کے دبیز پردے نہ پڑیں اس کے لئے کوشاں رہنا ہمارا اعلیٰ فریضہ ہے ۔ میں پورے وثوق کے ساتھ عرض کر سکتا ہوں کہ اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آئندہ چند سالوں میں مَدَنی چینل وہ عظیم وصالح انقلاب برپا کر پائے گا جو یقینا عالمِ اسلام کے لئے تاریخ ساز ہوگا، اس چینل کی بقاء اور فروغ و ارتقاء کے لئے تعاون ، خیر پر تعاون ہے جس کا حکم ربّ کریم جل جلالہ نے ہمیں یوں دیا ہے: (وَتَعَاوَنُوۡا عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْوٰی ۪ (پارہ۶ المائدۃ : ۲) ترجمۂ کنزالایمان : اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو۔) ربّ کریم عزوجل ہم کو اِحقاقِ حق اور اِبطالِ باطل کی نعمت سے سرفراز فرمائے ۔ میری نیک خواہشات اور قلبی دعائیں مَدَنی چینل کے ساتھ ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(124) حضرت مولانا پروفیسرڈاکٹر سید شاہد علی نورانی رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(نبیرہ خلیفہ ٔ اعلٰی حضرت سید ایوب علی رضوی علیہ رحمۃ اللّہ القوی حال مقیم باغبانپورہ مرکزالاولیاء لاہور)
مَدَنی چینل عالمِ اسلام کے مسلمانوں اور بالخصوص اہل پاکستان کیلئے رہنمائی کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ یہ چینل موجودہ دور کی علمی اور عملی ضروریات کو اَحسن طریقے سے پورا کر رہا ہے۔ امیر اہلسنّت مجاہد ملت امیر دعوتِ اسلامی علامہ محمد الیاس قادری صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی وقت کے عین مطابق اہلِ اسلام اور اہلِ ایمان کی رہنمائی فرما رہے
ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمّد
(125) حضرت علّامہ مولانامفتی شمس الھدیٰ مصباحی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سابق مدرس الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور، ہند، حال مفتی دارُالافتاء کنزالایمان ، ویسٹ یارک شائر UK )
آج کے پر آشوب اور پُر فتن دور میں جب کہ میڈیا کا ہر چہار جانب غلغلہ ہے۔ کفار و مرتدین اور تمام فِرَقِ باطلہ پوری سرگرمی کے ساتھ اپنے باطل و عاطل عقائد و نظریات کو پرنٹ میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ پوری دنیا میں پھیلانے میں مصروفِ عمل ہیں ۔ جس کے سبب ہماری جوان نسل خاص طور پر گمراہی اور بے راہ روی کا شکار ہوتی جارہی ہے۔ اس تناظر میں عقائد صحیحہ کی ترویج و اِشاعت کی خاطر اور قوم ِمسلم کو فاسد و کاسد خیالات سے محفوظ رکھنے کے لیے مَدَنی چینل کا آغاز معاشرے کے مرض کا برمحل علاج ہے۔ میں نے اس کے بارے میں سُنا اور دیکھا بھی کہ بہت سے لوگوں کی غلط فہمیوں کا ازالہ ہورہا ہے اور کتنے لوگ حلقہ بگوش اسلام ہورہے ہیں ، لوگ غلط روی سے راہِ راست اپنا رہے ہیں ، بددینوں کے بیانات سننے سے باز آرہے ہیں ۔ بارگاہِ ایزدی میں دست بدعا ہوں کہ اے ربّ عزوجل ہمیں ، ہماری تنظیموں کو ، ہمارے احباب کو حق پھیلانے اور باطل کے سدِّ باب کی سعی بلیغ کی توفیق سے نواز دے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع